المرصاد نے لکھا ہے کہ پاکستانی میڈیا اس حملے کو پڑوسی ممالک سے منسوب کرنے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن سچ یہ ہے کہ یہ ایک اندرونی مزاحمت ہے اور پاکستانی حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان ٹرین پر قبضے میں افغانستان کے کردار کے بارے میں پاکستانی فوجی حکام کے دعوے کے جواب میں طالبان کی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دوسروں پر الزام لگانے سے پاکستان کا بحران حل نہیں ہوگا اور پاکستان کو حقائق کا سامنا کرنا ہوگا۔ طالبان کے قریبی میڈیا ادارے المرصاد نے بلوچستان ٹرین پر قبضے میں افغانستان کے ملوث ہونے کے حوالے سے پاکستانی فوجی حکام کے بیانات کے ردعمل میں کہا کہ دوسروں پر الزام لگانے سے پاکستان کا بحران حل نہیں ہوگا۔

المرصاد نے لکھا ہے کہ پاکستانی میڈیا اس حملے کو پڑوسی ممالک سے منسوب کرنے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن سچ یہ ہے کہ یہ ایک اندرونی مزاحمت ہے اور پاکستانی حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے کہ دوسروں پر الزام لگانے کے بجائے حکومت کو اس بحران کا حقیقی حل تلاش کرنا چاہیے۔ طالبان کے قریبی ذرائع ابلاغ نے مزید کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ ایک نئے مرحلے کا محض آغاز ہو سکتا ہے، اگر پاکستانی حکومت حقائق کو نظر انداز کرتی رہی تو ایسے حملوں میں اضافہ ہوتا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ دوسروں پر الزام لگانے کے بجائے حقیقی اصلاحات کی جائیں، اگر پاکستان نے تاریخ سے سبق نہیں سیکھا تو یہ ناکامی اس ملک کے مستقبل کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے، پاکستانی حکومت نے ہمیشہ اپنی ناکامیوں کا الزام دوسروں پر ڈالنے کی کوشش کی ہے، اگر پاکستان استحکام چاہتا ہے تو اسے فوجی حل کے بجائے سیاسی، معاشی اور سماجی انصاف پر توجہ دینی چاہیے، ورنہ تاریخ پوچھے گی کہ اس ناکامی کا ذمہ دار کون ہے۔

واضح رہے کہ جعفر ایکسپریس سانحہ کے متعلق آئی ایس پی آر سمیت تمام حکام اس بات کا انکشاف کر چکے ہیں کہ اس سازش کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی اور اس دہشت گردی کی کاروائی کے دوران بلوچ باغی افغانستان میں سہولت کاروں اور منصوبہ سازوں کیساتھ مسلسل رابطے میں تھے۔ اسی طرح اس کے کافی شواہد موجود ہیں کہ کالعدم ٹی ٹی پی افغان عبوری حکومت کی سرپرستی اور تعاون کیساتھ پاکستان میں عسکری اور سول اداروں کے خلاف دہشت گردی میں مصروف ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کہ دوسروں پر الزام لگانے پاکستانی حکومت

پڑھیں:

پاکستان ‘آئی ایم ایف میں پالیسی نوعیت مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان پالیسی نوعیت  مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں، ریونیو ،پاور سیکٹر، نجکاری سمیت  محتلف  شعبوں میں موجود تجاویز پر اتفاق رائے کی کوشش کی جارہی ہے ، پاور ڈویژن کے ساتھ بجلی ٹیرف کی  ری  بیسنگ کے معاملے پر بات چیت ہوئی،ذرائع کا کہنا کہ حکومت آزاد  پاور پروڈیسر کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے نتائج کی روشنی میں ہے بجلی  کے نرخوں ،میں کمی کے حوالے سے اپنے منصوبے کو ائی ایم ایف کے ساتھ شیئر کیا ہے اس کے تحت بنیادی طرف میں دو روپے یونٹ تک نرخ میں کی کمی ہو سکتی ہے،آئی ایم ایف نے  اس پہا پء کہ سرکلر ڈیٹ نہیں بڑھنا چاہئے اور نہ آمدن  میں کمی ہو، نیپرا اور پاور ڈویژن اس پر خود فیصلہ کر لیں ، ائی ایم ایف نے ڈسکوز کی نجکاری میں تاخیر کی طرف حکومت پاکستان کی توجہ دلائی ہے،اور یہ کہا ہے کہ بجلی کی  تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے تاکہنجکاری میں اسانی ہو،زرا  ئع نے بتایا کہ ابھی ایف بی آر کی  ریونیو پالیسی زرعی انکم  ٹیکس ، پراپرٹی ٹیکس اور ساورن  فنڈ کے حوالے سے بات چیت ہوئی،حکومت کی طرف سے زرعی انکم ٹیکس سے متعلق قانون سازی کی رپورٹ ائی ایم ایف کو دے دی گئی ہے، زرعی امدن پر ٹیکس کی شرح کو کارپوریٹ ٹیکس کے مساوی کیا گیا ہے،انکم ٹیکس بے سالانہ چھ ارب روپے تک کی امدن ٹیکس سے مستثنی ہوگی جبکہ چھ سے 12 لاکھ روپے تک اامدن پر 15 فیصد ٹیکس لگے گا 12  سے 16 لاکھ روپے تک امدن پر 9 ہزار فکسڈ  ٹیکس ہوگا ،  کبکہ اس اوپر کی سلیبز پر بھی  انکم ٹیکس کا تعین کیا گیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • داعش خراسان افغانستان کے لیے ایک سنگین چیلنج ہے، پاکستان
  • پاکستان سرحد پار دہشتگردی کا شکار، جعفر ایکسپریس پر حملے میں افغان سرزمین استعمال ہوئی، دفتر خارجہ
  • جعفر ایکسپریس حملہ: پاکستان کا افغانستان سے ملوث کرداروں کیخلا ف کارروائی کا مطالبہ
  • افغانستان میں موجود دہشت گرد سرغنہ کی ہدایت پر جعفر ایکسپریس حملہ کیا گیا، آئی ایس پی آر
  • عمر ایوب کو بلاول بھٹو زرداری پر الزام لگانے سے پہلے انہیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیئے، شرجیل میمن
  • جعفر ایکسپریس حملہ، فورسز کا آپریشن آخری مرحلے میں داخل، تمام دہشتگرد ہلاک
  • جعفر ایکسپریس پر حملہ تاریخ کا بد ترین واقعہ ہے۔بھارتی پے رول پر قائم دہشتگرد تنظیم بی ایل اے نہتے عوام کا خون بہانے میں مصروف ہے۔ خواجہ رمیض حسن
  • پاکستان ‘آئی ایم ایف میں پالیسی نوعیت مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل 
  • طالبان حکومت ٹی ٹی پی کو معاونت فراہم کررہی ہے، پاکستانی مندوب کا سلامتی کونسل میں خطاب