جعفر ایکسپریس پر حملہ: پاکستان دشمنوں کی سازش بے نقاب، دفتر خارجہ کا سخت ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
اسلام آباد(رضوان عباسی سے) دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کو پاکستان دشمن عناصر کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ ملک سے باہر موجود دہشت گردوں کا منصوبہ تھا۔ انہوں نے افغان حکومت پر زور دیا کہ وہ اس حملے کے ذمہ دار عناصر کے خلاف فوری کارروائی کرے اور پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کرے۔
ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث قوتیں ملک کے امن کو تباہ کرنا چاہتی ہیں، مگر پاکستان ان مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ چین سمیت عالمی برادری نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی شدید مذمت کی ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ دنیا دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کے مؤقف کی حمایت کرتی ہے۔
دریں اثنا، دفتر خارجہ نے بھارتی قیادت کے آزاد جموں و کشمیر سے متعلق متنازع بیانات کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم کا آئینہ دار قرار دیا۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیتا رہے گا۔
جلیبیاں بیچنے پر مجبور فٹبالر کو وزیراعظم نے امدادی چیک دیدیا، گنڈاپور کا بطور کوچ بھرتی کرنے کا حکم
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
دفتر خارجہ نے پاکستانی سفیر کو امریکا میں داخلے سے روکنے کی خبر کی تصدیق کردی
ترجمان دفترخارجہ نے پاکستان کے ترکمانستان میں تعینات سفیر کو امریکا میں داخلے سے روکنے کی تصدیق کردی۔ترجمان دفترخارجہ نے گزشتہ روز پاکستان کے ترکمانستان میں تعینات سفیر احسن وگن کو امریکا میں داخلے سے روکنے سے متعلق خبر کی تصدیق کردی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ متعلقہ افسر نجی دورے پر امریکا گئے تھے تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ترجمان کے مطابق پاکستانی سفارتکار کی امریکا سے واپسی کا معاملہ وزارت خارجہ دیکھ رہی ہے، معاملے کی مکمل جانچ پڑتال ہورہی ہے لہٰذا قیاس آرائیوں سےگریزکیا جائے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سفارتی ذرائع سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان کے ترکمانستان میں تعینات سفیر کو امریکا داخلے سے روک دیا گیا اور انہیں امریکی شہر لاس اینجلس سے واپس ڈیپورٹ کیا گیا۔