موڈیز نے پاکستانی بینکوں کا منظرنامہ مستحکم سے مثبت کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
کریڈٹ ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسی موڈیز نے پاکستانی بینکوں کا منظرنامہ مستحکم سے مثبت کر دیا۔ موڈیز کےمطابق مثبت منظرنامہ بینکوں کی لچک دار مالی کارکردگی کےسبب کیا گیا ہےمثبت منظر نامہ ایک سال قبل کے مقابلے میں بہتر معاشی حالات کا اظہار بھی ہے۔ موڈیزکی جانب سےجاری رپورٹ کے مطابق قرضوں کی طویل مدتی پائیداری معیشت کیلئے خطرہ ہے، رپورٹ میں کمزور مالی پوزیشن اور بیرونی خطرات کی بھی نشاندہی کر دی۔ اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ 2025ء میں پاکستان کی معاشی نمو 3 فیصد متوقع ہے جو 2024ء میں 2.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سونے کے نرخ دوسرے روز بغیر کسی تبدیلی کے برقرار
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں مستحکم رہنے کے بعد ملکی سطح پر بھی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رہیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2ہزار 910ڈالر کی سطح پر مستحکم رہنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی 3لاکھ 6ہزار روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2لاکھ 62ہزار 345روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 3388روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2904روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔