84 انسانی اسمگلرز کی نشاندہی، پاسپورٹس بلاک کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
یہ لوگ پاکستان کے مختلف شہروں سے کوالالمپور کے راستے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہیں
پاسپورٹ فوری طور پر بلاک یا منسوخ کرکے رپورٹ کریں، ڈائریکٹر ایف آئی اے
ڈائریکٹر ایف آئی اے اینٹی ہیومن اسمگلنگ افتخار احمد خان نے پاکستان سے ملائشیا انسانی سمگلنگ میں ملوث 84 ایجنٹوں کے خلاف فوری کاروائی کا حکم جاری کردیاہے۔ افتخار احمد خان نے کراچی، لاہور، ملتان، گوجرانوالہ، فیصل آباد، حیدرآباد، اسلام آباد، پشاور، کوہاٹ اور کوئٹہ کے ڈائریکٹرز ایف آئی اے کو مراسلہ جاری کیا ہے۔ مراسلے میں پاکستان سے کوالالمپور کے راستے انسانی سمگلنگ میں ملوث 84 ٹریول ایجنٹوں کے خلاف فوری، سخت کارروائی کرنے اور تفصیلی رپورٹ 24 گھنٹے میں ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر پہنچانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے کے مطابق پاکستان سے کوالالمپور کے راستے انسانی سمگلنگ میں ملوث 84 انسانی اسمگلرز کی نشاندہی پاکستان ہائی کمیشن نے کی ہے۔ مراسلے میں ایف آئی اے ڈائریکٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ84 میں سے جن انسانی اسمگلرز کی شناخت ہو چکی ان کے پاسپورٹ فوری طور پر بلاک یا منسوخ کرکے رپورٹ کریں۔مراسلے میں ان ایجنٹوں کے خلاف مزید سخت اقدامات کی بھی ہدایت اور اس معاملے کو اولین ترجیح دینے کا کہا گیا ہے۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: ایف ا ئی اے میں ملوث
پڑھیں:
کوالالمپور سے 26 خواتین سمیت41 پاکستانی بھکاری بےدخل
کوالالمپور سے 26 خواتین سمیت 41 پاکستانی بھکاری بے دخل کر دیئے گئے۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق کوالالمپور سے بے دخل 16 بھکاریوں کا تعلق سندھ کے ضلع کشمور سے ہے۔
دیگر بےدخل بھکاریوں کا تعلق رحیم یار خان، فیصل آباد، صادق آباد اور لاہور سے ہے۔