پاکستان نے اومان کو وسطی ایشیا میں ابھرتی ہوئی مارکیٹوں تک زیادہ سے زیادہ رسائی کے لیے گوادر اور کراچی بندرگاہوں کے استعمال کی پیشکش کردی۔یہ پیشکش رواں ہفتے مسقط میں وزیر تجارت جام کمال اور ان کے اومانی ہم منصب قیس الیوسف کے درمیان ایک اعلیٰ سطح کی ملاقات کے دوران کی گئی۔اسلام آباد میں وزارت تجارت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فریقین نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا.

ٹرانسپورٹ روابط کو بہتر بنانے اور پاکستان کو وسطی ایشیائی ممالک کے لیے تجارتی راستے کے طور پر استعمال کرنے کی ضرورت پر بھی اتفاق رائے پایا گیا۔پاکستانی وفد نے گوادر اور کراچی کی بندرگاہوں کو علاقائی تجارت کے اہم مراکز کے طور پر اجاگر کیا. جس سے اومان کو ابھرتی ہوئی مارکیٹوں تک زیادہ سے زیادہ رسائی حاصل ہے۔اجلاس میں ٹیکسٹائل، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز)، زراعت، فوڈ سیکیورٹی اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں تعاون پر توجہ مرکوز کی گئی۔دونوں وزرا نے پائیدار سپلائی چین کو یقینی بنانے کے لیے صنعتی تعاون، مشترکہ منصوبوں اور زرعی تجارت کی اہمیت پر زور دیا۔پاکستان نے عمان کو صنعتی اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔وزیر تجارت جام کمال نے پاکستان کی صنعتی مہارت اور کاروباری مسابقت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ اومان پاکستان کی مہارت، معلومات اور صنعتی و تجارتی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا کر وژن 2040 میں بیان کردہ معاشی تنوع کے اہداف کے حصول کے لیے اس کے طویل المیعاد منصوبے برائے ترقی و اصلاحات سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔جام کمال نے اومان کے ساتھ اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔قیس الیوسف نے علاقائی تجارت میں پاکستان کی اسٹریٹجک اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ تاریخی تعلقات اور جغرافیائی قربت پاکستان کو وسطی ایشیائی ریاستوں کے لیے سب سے مؤثر تجارتی راستہ بناتی ہے۔انہوں نے اومان کی جانب سے پاکستان کے ساتھ اقتصادی شراکت داری کو مضبوط بنانے اور اہم شعبوں میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔دونوں وزرا نے اقتصادی اقدامات، تجارت کو وسعت دینے اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مضبوط بنانے پر مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔اجلاس کا اختتام باہمی ترقی کے نئے مواقع تلاش کرنے کے مشترکہ وژن کے اعادہ کے ساتھ ہوا۔عمانی وفد میں صالح سعید میسان، ابتسام احمد الفروگی، راشد سعید راشدی، خالد علی الحبسی اور صہیب امیر الصوفی شامل تھے۔پاکستانی وفد میں سفیر سید نوید صفدر بخاری، عشرت بھٹی اور طلحہ خان شامل تھے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سرمایہ کاری پاکستان کی کو وسطی کے لیے

پڑھیں:

سینیٹر علامہ ناصر عباس جعفری کا مشرق وسطیٰ اور پاکستان کی سیاست پر خصوصی انٹرویو

اپنے خصوصی انٹرویو میں علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ شام کے ابتر حالات کے ذمہ دار ترکی اور عرب ممالک ہیں، شام کے ایک تہائی حصے پر اسرائیل کا قبضہ ہوچکا ہے، ترکیہ کے صدر کیوں نہیں اسرائیل کو روک رہے، کیونکہ یہ اسرائیل سے ملے ہوئے ہیں، ان کا اسلحہ اور بمباری صرف مسلمانوں کو مارنے کے لیے ہے۔ پاکستان کے سیاسی حالات بھی ابتر ہیں، ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو ہر حال میں نیوٹرل ہونا پڑے گا۔ متعلقہ فائیلیںسینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ ہیں۔ ان کا تعلق راولپنڈی کے علاقے شکریال سے ہے اور وہ جامع الحجت مدرسے کے سرپرست بھی ہیں۔ انہوں نے قم المقدس، ایران سے علم دین حاصل کرنے کے بعد پاکستان آکر دین کی خدمت کا آغاز کیا۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے ملت جعفریہ پاکستان کو سیاسی شعور دینے میں نمایاں کردار ادا کیا اور اتحادِ امت کے داعی کے طور پر وحدت مسلمین کے فروغ میں سرگرم رہے۔ وہ تکفیریت کے خلاف بھی جدوجہد کرتے رہے ہیں اور بین المسالک ہم آہنگی کے لیے کوشاں ہیں۔ حالیہ دنوں میں انہوں نے ایک اہم سیاسی کامیابی حاصل کی، جہاں وہ قومی اور پنجاب اسمبلی کے بعد ایوانِ بالا (سینیٹ) میں بھی کامیاب ہوئے۔ فلسطین کے مسئلے پر بھی وہ مسلسل آواز بلند کرتے رہے ہیں، مشرق وسطیٰ اور پاکستانی سیاست پر سینیئر صحافی نادر بلوچ نے خصوصی انٹرویو کیا ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

متعلقہ مضامین

  • میئر کراچی کا رات گئے ضلع وسطی میں ترقیاتی کاموں کا دورہ
  • پی ٹی آئی نے جعفر ایکسپریس سانحہ کو سیاست چمکانے کیلئے استعمال کیا، انڈین میڈیا، بی ایل اے اورتحریک انصاف ایک زبان بول رہے تھے،عطا تارڑ
  • کچھ عناصر نے بلوچستان واقعہ کو اپنی سیاست چمکانے کیلئے استعمال کیا، عطاء اللہ تارڑ
  • آئی ایم ایف کی جانب سے بین الاقوامی سرمایہ کاری منصوبوں پر ٹیکس استثنیٰ کا مطالبہ مسترد
  • سینیٹر علامہ ناصر عباس جعفری کا مشرق وسطیٰ اور پاکستان کی سیاست پر خصوصی انٹرویو
  • آئی ایم ایف نے بین الاقوامی سرمایہ کاری منصوبوں پر ٹیکس استثنیٰ کا مطالبہ مسترد کردیا
  • آئی ایم ایف نے بین الاقوامی سرمایہ کاری منصوبوں پر ٹیکس استثنا کا مطالبہ مسترد کردیا
  • آئی ایم ایف نے بین الاقوامی سرمایہ کاری منصوبوں پر ٹیکس استثنیٰ کا مطالبہ مسترد کردیا
  • ہانگ کانگ کے ’ہچیسن پورٹس‘ کا پاکستان میں بندرگاہوں کی ترقی کے لیے 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان