اسلام آباد:

موڈیز نے پاکستانی بینکوں کا منظرنامہ مستحکم سے مثبت کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق موڈیز نے پاکستانی بینکوں سے متعلق ریٹنگ جاری کردی جس میں کہا ہے کہ پاکستانی بینکوں کا منظرنامہ مستحکم سے مثبت کیا جارہا ہے مثبت منظرنامہ بینکوں کی لچک دار مالی کارکردگی کے سبب کیا گیا ہے۔

موڈیز کے مطابق مثبت منظرنامہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں بہتر معاشی حالات کا اظہار بھی ہے، سال 2025ء میں پاکستان کی معاشی نمو 3 فیصد متوقع ہے جو کہ سال 2024ء میں 2.

5 فیصد تھی۔

موڈیز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی میں نمایاں کمی آرہی ہے، 2023ء میں مہنگائی اوسطاً 23 فیصد تھی، جو 2025ء میں 8 فیصد ہونے کا تخمینہ لگایا ہے، پاکستان کا معاشی منظر نامہ بہتر ہورہا ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستانی بینکوں

پڑھیں:

سائبر کرائم، قتل اور جعلسازی میں ملوث 71 پاکستانی 13 ممالک سے بےدخل

سائبر کرائم، قتل اور جعلسازی میں ملوث 71 پاکستانیوں کو 13 ممالک سے بےدخل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ 15 پاکستانیوں کو بحرین، جنوبی افریقہ، یمن، سعودیہ، قبرص، آذربائیجان نے بےدخل کردیا۔

 بیرون ملک سے بے دخل 2 پاکستانی کراچی پہنچنے پر انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کردیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: 8 ممالک سے درجنوں پاکستانی بے دخل، واپسی پر گرفتار

دوسری طرف بحرین پہنچنے والے 5 پاکستانیوں کو امیگریشن نے انٹری سے انکار کرکے واپس بھیج دیا ہے۔

امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ یمن میں غیر قانونی داخلے اور جعلسازی میں ملوث ایک پاکستانی کو بھی بےدخل کردیا گیا جبکہ عراق میں زائد المیعاد قیام اور غیرقانونی داخلے پر4 پاکستانی بے دخل کیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بیرون ممالک ڈی پورٹ

متعلقہ مضامین

  • موڈیز نے پاکستانی بینکوں کا منظرنامہ مستحکم سے مثبت کر دیا
  • موڈیز نے پاکستانی بینکوں کا اسٹیٹس مستحکم سے مثبت کردیا
  • موڈیز کا پاکستانی بینکوں کی اچھی کارکردگی کا اعتراف، ریٹنگ مستحکم سے مثبت کرنے کا اعلان
  • سائبر کرائم، قتل اور جعلسازی میں ملوث 71 پاکستانی 13 ممالک سے بےدخل
  • پاکستان کے معاشی اشاریے مثبت ہو رہے ،دوست ممالک ملکی معاشی ترقی کے معترف ہیں، عطا اللہ تارڑ
  • اسٹیٹ بینک نے معاشی استحکام کا حکومتی بیانیہ مسترد کردیا، مزمل اسلم
  • زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کی شرح کتنی ہو گی؟ پاکستان نے آئی ایم ایف کو آگاہ کردیا
  • یو ایس ایڈ کے 83 فیصد پروگراموں کو بند کردیا گیاہے: امریکی وزیر خارجہ
  • شرح سود 12فیصد برقرار ‘ معاشی سرگرمیاں بڑرھ ہیں مہنگائی اب بھی بلند ترین سطح پر سٹیٹ  بنک