معروف پاکستانی ماہر تعمیرات یاسمین لاری کا غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے اسرائیلی ایوارڈ لینے سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی آرکیٹیکٹ (ماہر تعمیرات) یاسمین لاری نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجاً فن تعمیر میں وولف پرائز (2025) لینے سے انکار کر دیا۔1978 میں اسرائیل میں متعارف کرایا جانے والا یہ انعام سائنس دانوں اور فنکاروں کو ان کی شاندار کامیابیوں پر سالانہ بنیاد پر دیا جاتا ہے اور اس کا مقصد ’لوگوں کے درمیان دوستانہ تعلقات‘ کو فروغ دینا ہے۔یاسمین لاری نے ڈان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے یہ کرنا تھا، میرے پاس کوئی چارہ نہیں تھا.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: یاسمین لاری
پڑھیں:
طورخم گزرگاہ پر کشیدگی ختم کرنے کیلئے پاک افغان جرگہ، 11 مارچ تک سیز فائر پر اتفاق
دوسری جانب کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ پاک افغان طورخم گزرگاہ آج 17ویں روز بھی بند ہے اور طورخم تجارتی گزرگاہ بند ہونے سے یومیہ 3 ملین ڈالر کا نقصان ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک افغان طورخم گزرگاہ کھلوانے کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ جرگے میں سیز فائر پر اتفاق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق طورخم گزرگاہ پر جاری کشیدگی کم کرانے اور گزرگاہ کھلوانے کے لیے پاک افغان عمائدین پر مشتمل جرگہ ہوا جس میں 11 مارچ تک فائر بندی پر اتفاق کیا گیا ہے۔ جرگہ ذرائع نے بتایا کہ 11 مارچ تک سرحد کے دونوں جانب تعمیرات پر پابندی ہوگی، جرگہ ممبران 11 مارچ کو افغان فورسز کی متنازع تعمیرات کا جائزہ لیں گے اور سرحد سے متصل تعمیرات کے تنازع حل ہونے پرطورخم بارڈر کھولا جائے گا۔ دوسری جانب کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ پاک افغان طورخم گزرگاہ آج 17ویں روز بھی بند ہے اور طورخم تجارتی گزرگاہ بند ہونے سے یومیہ 3 ملین ڈالر کا نقصان ہوتا ہے۔ کسٹم حکام کے مطابق طورخم گزرگاہ سے یومیہ 10 ہزار افراد کی آمدورفت ہوتی ہے۔