عمران خان کا “ٹائم” میگزین میں شائع مضمون، پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈہ قرار
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیٹر عرفان صدیقی نےبانی پی ٹی آئی کے امریکی ٹائم میگزین میں شائع ہونیوالے مضمون پر اپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ “ٹائم” میں شائع ہونے والا عمران خان کا مضمون، عالمی سطح پر پاکستان کے چہرے پر کالک تھوپنے کی انتہائی قابل مذمت کوشش ہے۔ہفتہ کوسماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پرجاری پیغام میں عرفان صدیقی نے کہاکہ مضمون میں حکومت، عدلیہ، مسلح افواج اور تمام دوسرے اداروں پر بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے پاکستان کی صورت حال کو ” سیاہ عہد” قرار دیاگیا ہے۔مضمون میں یہ جھوٹا، غلط اور بے بنیاد دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ مذاکراتی عمل کے دوران انہیں( عمران خان کو) اڈیالہ جیل سے نکال کر ہاؤس اریسٹ کی پیشکش کی گئی تھی۔ اُنہیں کسی بھی مرحلے پر سرے سے ایسی کوئی پیشکش نہیں کی گئی ۔بہتر ہو عمران خان بتا دیں کہ یہ پیشکش کس کی طرف سے کس نے کب ان تک پہنچائی؟
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کا امریکی جریدے میں شائع مضمون گمراہ کن: احسن اقبال
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر احسن اقبال نے بانی پی ٹی آئی کے امریکی جریدے میں شائع مضمون پر ردعمل میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا مضمون حقیقت کے برعکس اور گمراہ کن ہے۔ آج کا پاکستان 2022ء کے مقابلے میں زیادہ مستحکم‘ مضبوط اور محفوظ ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہونے پر ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا۔ بانی کے دور میں مہنگائی 38 فیصد تک گئی‘ اب 4 فیصد سے کم ہے۔ پالیسی ریٹ 23 فیصد سے کم ہو کر 12 فیصد پر کر دیا گیا ہے۔ سٹاک مارکیٹ انڈیکس 42 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ 15 ہزار کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔ ہمارے دور میں نمایاں بہتری آئی۔ مضبوط معیشت قومی استحکام اور سلامتی کی بنیاد ہے۔