شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 خارجی مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6 خارجی ہلاک ہوگئے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقہ غلام خان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، ہتھیار اور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک خارجی سیکیورٹی فورسز پر حملوں، بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

گزشتہ دنوں سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے بآغ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 10 خوارج ہلاک ہوگئے تھے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں ممکنہ خوارج کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز کا کہنا

پڑھیں:

شمالی وزیرستان میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت

ماڑی انرجیز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شمالی وزیرستان میں دریافت سے ابتدائی طور پر یومیہ 20 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے شمالی وزیرستان سے تیل اور گیس کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔ ماڑی انرجیز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شمالی وزیرستان میں دریافت سے ابتدائی طور پر یومیہ 20 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔ ماڑی انرجیز کی جانب سے مزید بتایا گیا ہےکہ ابتدائی طور پرایک کروڑ 29 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس حاصل ہونے کا تخمینہ ہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 6 خارجی ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، چھ خوارج ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان میں آپریشن، 6 خارجی ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد
  • شمالی وزیرستان میں کامیاب کارروائی پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی، 6 خوارج ہلاک
  • صدر مملکت کا شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی، 6 خوارج ہلاک
  • شمالی وزیرستان میں آپریشن، 6 خوارجی دہشتگرد جہنم واصل
  • شمالی وزیرستان میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت