لاہور (نیوز رپورٹر+ نامہ نگار) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہائوس لاہور میں ویتنام کے سفیر Pham Anh Tuan اور پاکستان میں روانڈا کی ہائی کمشنر ( Haremana Fatou) نے الگ الگ ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور روانڈا کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے لیے کاروباری حضرات، ویمن چیمبرز سے منسلک کاروباری خواتین اور اعلی سطحی وفود کے تبادلوں پر اتفاق کیا گیا۔ روانڈا کی ہائی کمشنر حریمانہ فاتو کی ملاقات میں لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر ابو ذر شاد اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر ذکی اعجاز بھی موجود تھے۔ سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستانی بزنس مین روانڈا کو گیٹ وے بنا کر پورے افریقہ میں کاروبار پھیلا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روانڈا پاکستان سے چاول، گوشت، ڈیری مصنوعات اور لیدر درآمد کرنے کے امکانات پر غور کر سکتا ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان ، ویتنام اور روانڈا کے درمیان مختلف سیکٹرز میں تعاون سے آگے بڑھا جا سکتا ہے۔ کامرس اور ٹورزم میں تعاون سے پاکستان اور ویتنام کے درمیان تعلقات کی نئی راہیں کھل سکتی ہیں۔ تجارت کے حجم کو مختلف شعبوں میں دوگنا کر سکتے ہیں۔ گورنر پنجاب نے مزیدکہا کہ پاکستان میں زراعت، سرجیکل آلات اور ٹیکسٹائل مصنوعات اعلیٰ معیار کی ہیں۔ ویتام زراعت اور ٹیکسٹائل میں تجارت کے امکانات پر غور کر سکتا ہے۔ ہائی کمشنر روانڈا حریمانہ فاتو نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ فارماسوٹیکل اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں تجارت کو فروغ دیا جائے گا۔ صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ابو ذر شاد نے کہا کہ روانڈا اور لاہور چیمبرآ ف کامرس کے درمیان روابط کو مضبوط بنایا جائے گا۔ ادھرگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نوید چوہدری کی رہائش گاہ فیصل ٹاؤن پہنچے۔ گورنر پنجاب نے نوید چوہدری کی عیادت کی۔ ملاقات میں نوید چوہدری کے بیٹے عفران نوید،فرقان نوید، پیپلزپارٹی کے رہنما اشعر رانا، احسن رضوی و دیگر بھی موجود تھے۔ سلیم حیدر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر پاکستان آصف زرداری لاہور آئے،انہوں نے مختلف میٹنگز کیں۔ صدر پاکستان نے سینئر قیادت سے چیزوں کو آگے بڑھانے کے حوالے سے مشاورت کی۔اب لگاتار صدر پاکستان اور بلاول بھٹو زرداری لاہور میں تشریف لاتے رہیں گے۔ہم نے پنجاب کو فوکس کرنا ہے،پنجاب پیپلز پارٹی کا ہے اور اس کو بحال کرنا ہے۔بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے پریزیڈنٹ صاحب نے بڑی سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ پوری پارٹی اس کی تیاری کرے۔ٹکٹ ہولڈرز ہیں اور نوٹیبل جو عہدیداران ہیں،ساری سینٹرل پنجاب،جنوبی پنجاب بھرپور طریقے سے اپنی ورکنگ شروع کردیں۔پیپلزپارٹی بلدیاتی الیکشن کے لئے بھرپور تیاری کرے گی اور اچھا رزلٹ دے گی۔ (ن) لیگ کی محبت میں نہیں بیٹھے مجبوری میں بیٹھے ہوئے ہیں اور مجبوری ملک کی ہے، سسٹم کو بہتر کرنے کی ہے، تاکہ ملک مشکل صورتحال سے نکلے۔ ملک کیلئے صرف کولیشن کو سپورٹ کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کہا کہ پاکستان گورنر پنجاب ہائی کمشنر کے درمیان سلیم حیدر پاکستان ا نے کہا کہ ف کامرس

پڑھیں:

گورنر سندھ نے فیصل آباد کے نوجوان کو ملاقات کیلئے بلالیا

گورنر سندھ کے ’’امید کی گھنٹی‘‘ انیشیٹیو کی گونج فیصل آباد تک پہنچ گئی، کامران خان ٹیسوری نے فیصل آباد کے نوجوان عثمان چنیوٹی کی پکار سن لی، ملاقات کے لیے گورنر ہاؤس بلالیا۔

فیصل آباد کے عثمان چنیوٹی نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ملاقات کی شدید خواہش کی تھی۔

ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ’’امید کی گھنٹی‘‘ دیگر صوبوں کے لیے ایک قابل تقلید مثال ہے۔

گورنر انیشیٹیوز کے تحت 50 ہزار نوجوان آئی ٹی تعلیم حاصل کرکے ملک کا نام روشن کریں گے۔

گورنر سندھ نے نوجوان کو گورنر ہاؤس کراچی آنے کی دعوت دیدی اور آئی ٹی کے اگلے سیشن میں داخلے کی پیشکش بھی کردی۔

متعلقہ مضامین

  • روس کے ساتھ روابط بڑھانے کے خواہاں، شہباز شریف: توانائی میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، روسی سفیر
  • صدر آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے ، نواز شریف سےملاقات متوقع
  • ائرچیف ظہیر احمد بابر سے ازبک وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر غور 
  • گورنر بہتر کام کر رہے، بلاول اور میں خود پنجاب میں بیٹھیں گے: زرداری
  • گورنر سندھ نے فیصل آباد کے نوجوان کو ملاقات کیلئے بلالیا
  • پاکستان اور ازبکستان کا تجارتی حجم بڑھانے پر اتفاق
  •  اویس لغاری سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، توانائی سیکٹر میں تعاون پر تبادلہ خیال
  • گورنر بلوچستان سے نیدر لینڈ کے سفیر کی ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف اور ازبکستان کے صدر کے درمیان تاشقند میں اہم ملاقات، علاقائی روابط کے فروغ، باہمی تعاون میں مزید اضافے پر اتفاق