نیسلے پاکستان کی سی ڈی اے کے اشتراک سے اسلام آباد میں ایک لاکھ درخت کے ساتھ شہری جنگلات اگانے کی مہم کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مارچ2025ء) وزیر اعظم کی معاون برائے ماحولیاتی تبدیلی،رومینہ خورشید عالم، سیکرٹری داخلہ کیپٹن (ریٹائرڈ) خرم آغاز، سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی عائشہ حمیرا، سیکرٹری تعلیم محی الدین وانی، چیئرمین سی ڈی اے علی رندھاوا، سوئس سفارتخانہ کے ناظم الامور کلاڈیا تھامس، سی ای او نیسلے پاکستان جیسن آوانسینا کی شرکت
وزیر اعظم کی معاون برائے ماحولیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ رومینہ خورشید عالم نے اسلام آباد میں نیسلے پاکستان کی سی ڈی اے کے اشتراک سے ایک لاکھ درخت کے ساتھ شہری جنگلات اگانے کی پہلی مہم کاافتتا ح کیا۔
(جاری ہے)
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کی معاون برائے ماحولیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا، '' شہری جنگلات اس بات کی بہترین مثال ہے کہ جب سرکاری اور نجی شعبے کسی مشترکہ مقصد کے تحت اکٹھے ہوتے ہیں تو کیا کچھ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
نیسلے پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جیسن آوانسینا نے کہا،'' موسمیاتی تبدیلی ایک حقیقت ہے اور ہمیں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کیلئے بھرپور اور فعال کردار کرنے کی ضرورت ہے۔ نیسلے طقبات کی فلاح وبہبود کیلئے شہری جنگلات جیسے پائیدار اقدامات میں تسلسل کے ساتھ سرمایہ کاری کررہا ہے۔ جنگلات کی کٹائی کے رجحان کو ختم کرنا اور ایک سرسبز مستقبل کیلئے کام کرنا ہمارا فرض اور ذمہ داری ہے۔ ''
انہوں نے کہا، ''شہری جنگلات اور قابل تجدید توانائی میں مسلسل سرمایہ کاری جیسے اقدامات معاشرے پر مثبت اثرات مرتب کرنے اور ماحولیاتی پائیداری کے لئے ہمارے عزم کا عکاس ہے۔ ہم مشترکہ اقدار کی تخلیق کے ذریعے ہماری ویلیو چینی میں مثبت اثرات مرتب کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔
سیکرٹری داخلہ کیپٹن (ریٹائرڈ) خرم آغاز نے کہا، '' مجھے امید ہے کہ ہم ایک دوسرے کو اس طرح کے طرز عمل کی ترغیب دے سکتے ہی اور حکومت پاکستان کے موقف کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے وسیع ایجنڈا میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔
سیکرٹری وفاقی تعلیم محی الدین وانی نے کہا، '' سرسبز مستقبل کیلئے ہماری باصلاحیت نوجوان نسل کو متحرک کرنے سے سکولوں اور کالجوں کے طالب علم نیسلے اور سی ڈی اے کے ساتھ شہری جنگلات اگانے کی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا، '' نیسلے کی ایک لاکھ درختوں کے ساتھ شہری جنگلات کی مہم نے 2025 میں اسلام آباد میں دس لاکھ درخت لگانے کے ہمارے مقصد کو تحریک دی ہے۔ہم دوسری کمپنیوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ آگے آئیں اور اس مقصد میں ہمارا ساتھ دیں۔
اسلام آباد میں شہری جنگلات کی مہم میں کچنار، سکھ چین، سیپیم، املتاس اور جیکا رانڈا سمیت ایک لاکھ درخت لگائے جائیں گے۔ یہ اقدام موسمیاتی تبدیلی اور کرہ ارض پر زندگی کے حوالے سے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) 13 اور 15 سے ہم آہنگ ہے۔
نیسلے کا ہیڈکوارٹرز سویٹزرلینڈ میں واقع ہے جو گزشتہ 35 سال سے پاکستان میں کاروباری سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ نیسلے طبقات کیلئے مشترکہ اقدار کی تخلیق کے ذریعے اپنی ویلیو چین میں مثبت اثرات مرتب کرنے کیلئے کوشاں ہے۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے موسمیاتی تبدیلی اسلام آباد میں نیسلے پاکستان سی ڈی اے کے لاکھ درخت کرنے کی نے کہا
پڑھیں:
ابو ظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
بو ظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نور خان ایئربیس پر معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ وہ آپس میں بغل گیر ہوئے اور ایک دوسرے کے ساتھ گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ابوظہبی کے ولی عہد کے درمیان خوشگوار جملوں کا بھی تبادلہ ہوا اور انہوں نے ایک دوسرے کے لئے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔ روایتی لباس میں ملبوس دو بچوں نے ابوظہبی کے ولی عہد کو پھول پیش کئے۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھیں۔شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا ایک وفد بھی پاکستان آیا ہے جس میں وزرا ،اعلیٰ حکام اور ممتازکاروباری شخصیات شامل ہیں ۔ابوظہبی کے ولی عہد وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔ان کے استقبال کے لئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے،معزز مہمان کے راستے میں خیرمقدمی بینرز اور جھنڈے آویزاں کئے گئے ہیں۔پاکستان اور یو اے ای کے جھنڈے تھامے چھوٹے چھوٹے بچوں نے معزز مہمان کو خوش امدید کہا۔ابوظہبی کے ولی عہد کا دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتا ہے اور دوطرفہ اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ دورے کے دوران ولی عہد پاکستان کی قیادت کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال، تاریخی رشتوں کو مضبوط بنانے اور اقتصادی و سرمایہ کاری میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے بات چیت کریں گے۔ دورے کے دوران کثیر جہتی شعبوں میں طویل مدتی تعاون کے لئے موجودہ مضبوط فریم ورک کو تقویت دینے کے لئےکئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کئے جائیں گے۔