رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
رواں برس رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔محکمہ اوقاف کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں مولانا عبدالخبیر کی زیر صدارت ہوگا۔اس کے علاوہ کراچی، کوئٹہ، اسلام آباد، لاہور سمیت دیگر علاقوں میں بھی زونل کمیٹی کے اجلاس آج ہوں گے۔چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور پر آبر آلود رہے گا .
دوسری جانب سپارکو نے رمضان المبارک کے چاند کی پیشگوئی کردی، سعودی عرب میں یکم مارچ اور پاکستان میں 2 مارچ کو پہلا روزہ ہونے کا امکان ہے۔
ترجمان سپارکو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان میں رمضان المبارک 2 مارچ سے شروع ہونے کا امکان ہے جب کہ سعودی عرب میں 28 فروری کو چاند نظر آسکتا ہے اور یکم مارچ کو پہلا روزہ ہوگا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ نیا چاند 28 فروری کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 45 منٹ پر پیدا ہوگا اوراسی دن غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے ہوگی جب کہ 28 فروری کو کم بلندی اور فاصلے کی وجہ سے چاند نظر آنا مشکل ہوگا۔ترجمان نے کہا کہ رمضان المبارک کے چاند کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔ترجمان سپارکو کا مزید کہنا تھا کہ شوال کا چاند 30 مارچ کو متوقع ہے اور عیدالفطر 31 مارچ کو ہوسکتی ہے۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: رمضان المبارک پاکستان میں ہلال کمیٹی پہلا روزہ اجلاس ا ج چاند نظر کا چاند مارچ کو
پڑھیں:
رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع
پشاور: پاکستان میں ماہ رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں شروع ہوگیا، اسپارکو کے مطابق پاکستان میں آج چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں جبکہ سعودیہ میں پہلا روزہ یکم مارچ کو ہونے کا امکان ہے، سعودی سپریم کورٹ نے آج شام کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی امید ظاہر کردی۔
رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں شروع ہوگیا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کر رہے ہیں۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق ملک بھر میں زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوگا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے رمضان المبارک کے چاند کی رویت کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
چاند نظر آنے کی صورت میں زکوۃ کا نصاب کے مطابق سیونگ اکاؤنٹس میں سے ایک لاکھ 79 ہزار679 روپے پر زکوۃ منہا کی جائے گی، کرنٹ اکاؤنٹس کٹوتی سے مستثنیٰ ہوگی۔