خلائی تحقیق میں تعاون کاسمجھوتہ پاک چین دوستی کا نیا باب ہے، وزیراعظم شہبازشریف کا تقریب سے خطاب
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2025ء) وزیراعظم محمدشہبازشریف نے کہاہے کہ پاکستان اورچین کے درمیان خلائی تحقیق میں تعاون کاسمجھوتہ پاک چین دوستی کاایک نیاباب ہے،سمجھوتہ سے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوستی کی عکاسی ہو رہی ہے،پاک چین اقتصادی راہداری کے عظیم منصوبہ کے ذریعہ پاکستان میں بڑے بڑے منصوبے مکمل کئے گئے، سپارکو کو پاک چین خلائی تعاون سے بھرپورطریقے سے استفادہ کرنا ہوگا۔
جمعہ کویہاں پاکستان اورچین کے درمیان خلائی تحقیق میں تعاون کے سمجھوتہ کی دستاویز کے تبادلہ کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان اورچین کے درمیان خلائی تحقیق میں تعاون کاسمجھوتہ پاک چین دوستی کا ایک نیا باب ہے اور اس سے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوستی کی عکاسی ہو رہی ہے ، اس سمجھوتہ سے پہلے پاکستانی خلا بازوں کوچینی خلائی سٹیشن پر جانے کی تربیت کے مواقع میسر آئیں گے،اس سمجھوتہ سے چینی حکومت کی جانب سے دیگرشعبوں کے علاوہ خلائی تحقیق کے شعبہ میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو مضبوط کرنے کی بھی عکاسی ہو رہی ہے۔(جاری ہے)
وزیراعظم نے کہا کہ وہ چین کے صدر شی جن پنگ کے شکر گزار ہیں جنہوں نے نہ صرف اس شعبہ بلکہ 2015ء سے چین پاکستان اقتصادی راہداری پرتیزی سے عمل درآمد کی صورت میں پاکستان کے ساتھ تعاون اورملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔اس عظیم منصوبہ کے ذریعہ پاکستان میں بڑے بڑے منصوبے مکمل کئے گئے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں سپارکو کے ادارے کا قیام 1961ء میں عمل میں آیا تھا مگر ہم اس کا جائزہ لیں تو اس شعبہ میں ہم نے خاص ترقی نہیں کی،پاکستان اب چین کے ساتھ اس پروگرام کو آگے بڑھا رہا ہے، ہم نے نہ صرف اس کامیاب بنانا ہے بلکہ لیڈرشپ اور محنت کے ذریعہ اپنے نوجوانوں کیلئے نئی راہیں اور نئے مواقع تلاش کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی امنگوں کو بار آور کرنا ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ سپارکو پر اس حوالہ سے بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سپارکو کو اس تعاون سے بھرپور طریقے سے استفادہ کرنا ہوگا۔\932.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے خلائی تحقیق میں تعاون کے درمیان پاک چین کے ساتھ چین کے
پڑھیں:
آرمی چیف کا امریکا کے ساتھ شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے امریکا کے ساتھ شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی کانگریس کے وفد نے جنرل ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں ملاقات کی۔ اس موقع پر علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد کی قیادت جیک برگ مین نے کی، جبکہ ان کے ساتھ تھامس سوزی اور جو ناتھن جیکسن بھی شامل تھے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ امریکی وفد نے دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا، اور علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی لازوال خدمات کا اعتراف کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ امریکی کانگریس کے وفد نے پاکستان کی خود مختاری کے احترام پر زور دیا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق وفد نے سیکیورٹی، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا، جبکہ آئی ٹی کے شعبے میں تربیتی تعاون کی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے گئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آرمی چیف امریکا امریکی کانگریس مین پاک امریکا تعلقات پاکستان جنرل عاصم منیر جی ایچ کیو شراکت داری ملاقات وی نیوز