Nawaiwaqt:
2025-02-28@09:20:18 GMT

ٹوکیو: پاک جاپان انسداد دہشت گردی مشاورت کا چوتھا دور

اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT

ٹوکیو: پاک جاپان انسداد دہشت گردی مشاورت کا چوتھا دور

اسلام آباد(این این آئی)پاک جاپان انسداد دہشتگردی مشاورت کا چوتھا دور ٹوکیو میں منعقد ہوا جس میں پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری اقوام متحدہ نبیل منیر نے کی۔دونوں ممالک نے قومی و علاقائی سطح پر دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے خطرات کا جائزہ لیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور جاپان نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا،پاکستانی وفد نے انسداد دہشتگردی سے متعلق حالیہ پالیسی اقدامات اور عملی پیشرفت پر بریفنگ دی۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور جاپان نے انسداد دہشتگردی کے شعبے میں مزید دوطرفہ تعاون بڑھانے پر غور کیا۔دونوں ممالک نے استعداد کار بڑھانے اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی حل تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

انسداد دہشتگردی عدالت نے سیکریٹری داخلہ سے کراچی کے تھانوں کی فہرست طلب کرلی

انسداد دہشتگردی عدالتوں کے منتظم جج نے کراچی ڈویژن کے نوٹیفائیڈ پولیس تھانوں کی فہرست طلب کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: ’سندھ پولیس سے بچایا جائے ورنہ ہم کراچی چھوڑ دیں گے‘، چینی سرمایہ کار حفاظت کے لیے عدالت پہنچ گئے

جج نے سیکریٹری داخلہ سندھ کو بھیجے گئے مکتوب میں کہا کہ  کراچی ڈویژن کے مصدقہ تھانوں کی کوئی نوٹیفائی فہرست موجود نہیں ہے لہٰذا منتظم عدالت اور کراچی ڈویژن کی انسداد دہشتگردی عدالتوں  کو نوٹیفائی فہرست فراہم کی جائے۔

مزید پڑھیے: انسداد دہشتگردی میں پاکستان کی مدد جاری رکھیں گے، ترجمان چینی وزارت خارجہ

سی ٹی ڈی ،ایس آئی یو، سی آئی اے اور اے وی سی سی اپنی جگہوں پر مقامات درج کررہے جو متعلقہ تھانوں سے باہر ہیں لہٰذا اگر کسی پولیس اسٹیشن کو اس حوالے سے نوٹیفائی کیا گیا ہے تو اس کی فہرست پیش کی جائے۔

عدالت نے کہا کہ تھانوں کی فہرست اور گزٹ نوٹیفکیشن جتنی جلد ممکن ہو پیش کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انسداد دہشتگردی عدالت کراچی تھانوں کی فہرست منتظم جج

متعلقہ مضامین

  • لگتا ہے انسداد دہشت گردی عدالتوں کے ججز کو انگریزی کے کافی مسائل ہیں، سپریم کورٹ
  • پاک جاپان انسداد دہشتگردی مشاورت کا چوتھا دور
  • عدالت نے اسد عمر کی 9 مئی کے 3 مقدمات میں عبوری ضمانتیں خارج کردیں
  • انسداد دہشتگردی عدالت نے سیکریٹری داخلہ سے کراچی کے تھانوں کی فہرست طلب کرلی
  • جناح ہاؤس اور دیگر مقدمات میں اسد عمر کی ضمانت کی درخواستیں خارج
  • محسن نقوی سے ملاقات، یوکرائن تنازعہ میں عدم مداخلت کے موقف پر پاکستانی قیادت کا شکریہ، روسی سفیر
  •  پاکستان اور روس کے درمیان انسداد دہشت گردی کے مذاکرات کو فعال کرنے پر اتفاق
  • 26 نومبر احتجاج پر 63 پی ٹی آئی ورکرز کی شناخت پریڈ، 52 کا ریمانڈ منظور
  • دہشتگردی عالمی مسئلہ، مشترکہ اقدامات سے ہی اس پر قابو پایا جا سکتا ہے: محسن نقوی