اسلام آباد:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بارش سے متاثر ہونے والے چیمپیئنز ٹرافی کے میچوں کے ٹکٹوں کی رقم واپس کرنے کا اعلان کردیا۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں چیمپیئنز ٹرافی کے دو میچز بارش کے باعث بغیر کوئی گیند کروائے ختم ہوگئے تھے۔
اب جن شائقین کرکٹ نے ان میچوں کے ٹکٹ خریدے تھے وہ پی سی بی کی پالیسی کے مطابق مکمل رقم واپس لینے کے لیے اہل ہیں۔
پی سی بی کے پالیسی کے مطابق اگر میچ ٹاس سے پہلے ہی ختم کردیا گیا ہو تو تمام انکلوژرز کے ٹکٹوں کی رقم واپس کردی جائے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق اسی طرح ہاسپٹلیٹی باکسز کے ٹکٹ (باکس اور پی سی بی گیلری) کے ٹکٹ ہولڈرز رقم کے اہل نہیں ہوں گے۔
پی سی بی نے اہل ٹکٹ ہولڈرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ پیر 10 مارچ 2025 سے جمعہ 14 مارچ 2025 کے درمیان کوریئر کمپنی کی منتخب آؤٹ لیٹس پر اپنی رقم کی واپسی کا دعویٰ کرسکتے ہیں۔
پی سی بی کے مطابق خریداری کے ثبوت کے طور پر شائقین کرکٹ کو اصل اور بغیر نقصان زدہ ٹکٹ پیش کرنا ہوگا، تب ہی ان کو رقم واپس مل سکے گی۔
پی سی بی کے مطابق خریدار کو رقم کی واپسی کا دعویٰ کرنے کےلیے ذاتی طور پر کوریئر کمپنی کے آؤٹ لیٹ جانا ہوگا، اس کی طرف سے کوئی اور رقم کی واپسی کا دعویٰ نہیں کرسکتا۔
واضح رہے کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آسٹریلیا جنوبی افریقہ اور پاکستان بنگلہ دیش کے درمیان میچز بغیر گیند کرائے ختم ہوگئے تھے۔
چیمپیئنز ٹرافی میں گروپ اے سے بھارت اور نیوزی لینڈ جبکہ گروپ بی سے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے، دفاعی چیمپیئن پاکستان ایونٹ سے باہر ہوگیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: چیمپیئنز ٹرافی کے مطابق پی سی بی کے ٹکٹ

پڑھیں:

رواں ماہ چیئرمین پی سی بی کو ایک اور اہم عہدہ ملے گا، مگر کونسا؟

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کو چیمپئینز ٹرافی کے بعد اہم اعزاز سے نوازا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی رواں ماہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی فائنل کے بعد دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی صدارت سنبھالیں گے۔

اس وقت ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی سربراہی عبوری طور پر سری لنکا کرکٹ بورڈ کے صدر شمی سلوا کے پاس ہے تاہم جنرل کونسل اجلاس کے بعد صدارت محسن نقوی کے سپرد کردی جائے گی۔

مزید پڑھیں: ٹیم سے باہر ہونے کا ڈر؛ کھلاڑیوں نے بڑا فیصلہ کرلیا، مشاورت تیز

اجلاس میں رواں برس بھارت میں ہونیوالے ایشیا کپ کے مقامات کا بھی فیصلہ ہوگا، جس کیلئے پاکستان کے میچز دبئی یا سری لنکا میں کروانے کی تجویز پیش کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: ٹیم میں 5 سے 6 تبدیلیاں؛ شاہد آفریدی نے وسیم اکرم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

قبل ازیں گزشتہ روز خبریں سامنے آئیں تھی کہ پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالے گزشتہ برس ایشیاکپ اور آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی عدم شرکت پر ایونٹ ہائبرڈ ماڈل پر ہی کروایا جائے گا تاہم میزبانی بھارت کے ہی سپرد ہوگی۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نہ آنے پر بھارت میں ایشیا کپ کا انعقاد مشکل میں پڑ گیا

 

اے سی سی کی جانب سے یہ اہم فیصلہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری رہنے والے تنازع سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چیمپئنز ٹرافی؛ بارش سے متاثرہ میچز کے دوران آئے شائقین کیلئے خوشخبری
  • رواں ماہ چیئرمین پی سی بی کو ایک اور اہم عہدہ ملے گا، مگر کونسا؟
  • چیمپیئنز ٹرافی: افغانستان۔آسٹریلیا میچ بارش کے باعث منسوخ، گینگروز سیمی فائنل میں پہنچ گئے
  • کرکٹ ٹیم کے کپتان کا مستعفی ہونے کا اعلان
  • چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر کپتان کا مستعفی ہونے کا اعلان
  • چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر انگلش کپتان جوز بٹلر کا مستعفی ہونے کا اعلان
  • امریکہ کا افغانستان میں چھوڑا گیا اسلحہ واپس لینے کا اعلان
  • ٹرمپ نے افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ واپس لینے کا اعلان کر دیا
  • لیبیا کشتی حادثہ ‘ مزید 6متییں واپس پہنچ گئیں : 37زندہ بچ جانے والوں کی واپسی کیلئے کوششیں جاری ریاض پیرزادہ