امن مشنز کی کامیابی یقینی بنانے کے لئے اقوام متحدہ کی پولیس کو حقیقت پسندانہ مینڈیٹ دینے کی ضرورت ہے، پاکستانی سفیر منیراکرم
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2025ء) پاکستان نے دنیا بھر میں قیام امن کے اقدامات کو بہتر بنانے میں اقوام متحدہ کی پولیس کی شمولیت پر زور دیا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نےسلامتی کونسل میں تنازعات سے متاثرہ ممالک کے لئے اقوام متحدہ کی حمایت کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یواین او کی پولیس عالمی سطح پر قیام امن کے لیے سنگ بنیاد کی حیثیت رکھتی ہے ، قیام امن کے حوالے سے اقوام متحدہ کے فلیگ شپ منصوبوں میں یواین پولیس کے نقطہ نظر کو شامل کر کے تنازعات سے متاثر ممالک میں امن بحال کرنے کے اقدامات کو زیادہ موثر بنایا جا سکتا ہے۔
پاکستانی مندوب نے کہا کہ یہ بہت اہم ہے کہ اقوام متحدہ کی پولیس کے نقطہ نظر کو امن مشن بشمول ان مشنز کی منصوبہ بندی اور ان کے لئے وسائل کی فراہمی بارے فیصلہ سازی میں شامل کیا جائے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ امن مشن کی کامیابی یقینی بنانے کے لئے اقوام متحدہ کی پولیس کو حقیقت پسندانہ مینڈیٹ دینے کی بھی ضرورت ہے، ایسے حالات میں جہاں فوج کے بجائے تشکیل شدہ پولیس یونٹوں کی تیزی سے تعیناتی ضروری ہے، یہ تعیناتی واضح اور قابل حصول مینڈیٹ پر مبنی ہونی چاہیے اور اس کے لئے مناسب وسائل فراہم کئے جانے چاہئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امن قائم کرنے کے اقدامات کے لئے پولیسنگ کو اس انداز میں تیار کرنے کی ضرورت ہے جو منظم جرائم، انسانی سمگلنگ، دہشت گردی اور ٹیکنالوجی کے ہتھیاروں سے متعلق پیچیدہ اور غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کے قابل ہو، اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی پولیس کو اپنے مینڈیٹ کو پورا کرنے کے قابل بنانے کے لئے ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کی بھی ضرورت ہے۔ منیر اکرم نے کہا کہ اقوام متحدہ کی پولیس کو مناسب تربیت اور صلاحیت سازی حاصل کرنی چاہیے ، اسے جنریٹو آرٹیفیشل انٹیلی جنس، ورچوئل رئیلٹی ( وی آر) ٹولز، ڈرونز، سرویلنس کا سامان اور ڈیٹا اینالیٹکس جیسے ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے اپنے آپریشنز میں ٹیکنالوجی کو مربوط کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تنازعات اور جنگوں کے بعد کی تبدیلیوں میں اقوام متحدہ کی پولیس کے اہم کردار کو مدنظر رکھتے ہوئے پائیدار امن اور استحکام یقینی بنانے کے لیے میزبان حکومت کی صلاحیتوں کی تعمیر، ادارہ جاتی ترقی اور مقامی قانون نافذ کرنے والے ڈھانچے کی تعمیر نو کو ترجیح دینا بھی ضروری ہے۔پاکستانی مندوب نے کہا کہ پاکستا ن طویل عرصے سے اقوام متحدہ کے امن مشنز کے لئے پولیس کے دستے فراہم کر رہا ہے ، پاکستان نے ہیٹی، دارفور، مشرقی تیمور اور آئیوری کوسٹ میں یواین امن آپریشنز میں 50 تشکیل شدہ پولیس یونٹ ( ایف پی یوز) تعینات کئے ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت اور بین الاقوامی امن کے لئے غیر متزلزل عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11 پاکستانی پولیس اہلکار فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تیزی سے تعیناتی کی سطح ( آر ڈی ایل)پر پاکستانی ایف پی یو کی موجودہ تیاری بین الاقوامی امن کی کوششوں کے لئے پاکستان کی تیاری کو اجاگر کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز میں شامل پاکستانی پولیس افسران نے پیشہ ورانہ مہارت اور قیام امن کے پختہ عزم کے کا مظاہرہ کیا ہے۔ پولیس ایڈوائزر فیصل شاہکار نے اعلیٰ سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ شہزادی گلفام نے 2011 میں پہلی مرتبہ انٹرنیشنل فیمیل پولیس پیس کیپر ایوارڈ حاصل کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا۔قبل ازیں اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن آپریشنز جین پیئر لاکروکس نے اس بات کو یقینی بنانے کے لئے اجتماعی طور پر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا کہ یواین پولیس مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مناسب طریقے سے تیار وسائل سے لیس ہو۔\932.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اقوام متحدہ کی پولیس کو انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے یقینی بنانے کے بنانے کے لئے قیام امن کے پولیس کے ضرورت ہے
پڑھیں:
جنیوا :انسانی حقوق کونسل میں پاکستان اور بھارت کے مندوبین میں جھڑپ
جینواـ: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پاکستانی اور بھارتی مندوبین میں الفاظ کی گولہ باری ہوئی، پاکستانی مندوب نے بھارت کو کھری کھری سنا دیں۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اٹھاون ویں اجلاس کے موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دینے پر پاکستانی مندوب دانیال حسنین نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہاکہ بھارت کو جب بھی سچائی کا آئینہ دکھایا جاتا ہے تو اسے اس کا سامنا کرنے کی جرات نہیں ہوتی۔
پاکستانی مندوب دانیال حسنین نے کہاکہ سچائی یہ ہے کہ جموں وکشمیر نہ کبھی بھارت کا نام نہاد ‘اٹوٹ انگ تھا اور نہ کبھی ہوگا۔ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں میں بار بار اس حقیقت کی توثیق اورتائید کی گئی ہے کہ بھارت نے جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ جما رکھا ہے۔ یہ تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے۔اس عالمی حقیقت سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارت مختلف حربے اختیار کرتا آ رہا ہے۔
غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کرنے والی بھارتی قابض فوج کو قانونی احتساب سے ہر طرح کی چھوٹ حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا مینڈیٹ رکھنے والے اداروں نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف وردیوں کا معاملہ بار بار اٹھایا ہے۔ دنیا بھر کے ماہرین نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں سیاہ کالے ظالمانہ قوانین کے اطلاق پر اعتراضات اٹھائے ہیں جن کے ذریعے قابض بھارتی فوج مسلسل عالمی انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کا ارتکاب کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے استصواب رائے کے حق کو تسلیم کرنے سے بھارت کا مسلسل انکار اقوام متحدہ کے چارٹر، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور عالمی قانون کی مسلسل خلاف ورزی ہے۔ سات دہائیوں سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں رہنے والے کشمیریوں کے ہر انسانی حق کی بدترین خلاف ورزی ہو رہی ہے۔
دانیال حسنین نے بھارت کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت حقائق کا سامنا کرنا چاہتا ہے تو پہلے مرحلے میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر (او ایچ سی ایچ آر)، عالمی میڈیا اور غیر جانبدار مبصرین کو مقبوضہ جموں و کشمیر جانے کی اجازت دے تاکہ وہ زمینی حقائق کا خود مشاہدہ کر سکیں اور حقائق دنیا کے سامنے لا سکیں۔ جب بھارت وچ اور حقیقت کا سامنا نہیں کر پاتا تو جھوٹ کی آسانی کی راہ اختیار کرتا ہے۔