پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تاریخی دسویں ایڈیشن کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا آغاز 11 اپریل 2025 کو دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور 2 مرتبہ کی چیمپئن لاہور قلندرز کے درمیان میچ سے ہوگا، جو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

6 ٹیموں پر مشتمل ایونٹ میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے جو 11 اپریل سے 18 مئی تک جاری رہیں گے۔ لاہور کا تاریخی قذافی اسٹیڈیم 13 میچز کی میزبانی کرے گا، جن میں 2 ایلیمنیٹرز اور فائنل بھی شامل ہیں۔

ایونٹ کے آغاز سے قبل 8 اپریل کو پشاور میں ایک نمائشی میچ بھی کھیلا جائے گا، جس میں شرکت کرنے والی ٹیموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے لیے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 11 میچز ہوں گے، جن میں 13 مئی کو کوالیفائر بھی شامل ہے۔ کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم اور ملتان کرکٹ اسٹیڈیم 5، 5 میچز کی میزبانی کریں گے۔ ایونٹ میں 3 ڈبل ہیڈرز بھی ہوں گے، جن میں 2 ہفتہ وار تعطیل والے دن اور ایک یوم مزدور (لیبر ڈے) پر کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں: تمام فارمیٹس اور پی ایس ایل کھیلنا چاہتا ہوں مگر موقع نہیں دیا جارہا، ساجد خان

کراچی کنگز، جو لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی فاتح رہی، 12 اپریل کو اپنے پہلے میچ میں گزشتہ سیزن کی رنرز اپ ملتان سلطانز کے خلاف اپنے ہوم گراؤنڈ پر میدان میں اترے گی۔ ملتان سلطانز، جو چھٹے ایڈیشن کی فاتح ٹیم ہے، 22 اپریل کو لاہور قلندرز کے خلاف اپنا پہلا ہوم میچ کھیلے گی۔

نئے تعمیر شدہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے میچز کا آغاز 24 اپریل کو ہوگا، جب 7ویں اور 8ویں ایڈیشن کی چیمپیئن لاہور قلندرز اپنے ہوم گراؤنڈ پر پشاور زلمی کے مدمقابل ہوگی۔

پشاور زلمی، جو 2017 میں پی ایس ایل چیمپیئن بنی، اپنے 5 میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی، جبکہ چوتھے ایڈیشن کی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز قذافی اسٹیڈیم میں اپنے 5 میچز کھیلے گی۔

مزید پڑھیں: انگلینڈ کے بلے باز جیمز ونس نے پی ایس ایل کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ چھوڑ دی

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے کہا ہے کہ ہمیں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے تاریخی 10ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ گزشتہ ایک دہائی میں، ایچ بی ایل پی ایس ایل نے عالمی سطح پر ایک نمایاں حیثیت حاصل کی ہے اور پاکستان کے بہترین کرکٹ ٹیلنٹ کو اجاگر کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سال کے ایونٹ میں نہ صرف عالمی معیار کے بین الاقوامی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے بلکہ شائقین کو کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں 34 سنسنی خیز میچز دیکھنے کو ملیں گے۔ پی ایس ایل کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے تحت، ہم پشاور میں ایک نمائشی میچ کی میزبانی کر رہے ہیں جو شہر کے کرکٹ شائقین کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہوگا۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا فائنل 18 مئی کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جبکہ ایلیمنیٹرز 14 اور 16 مئی کو اسی مقام پر ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام آباد یونائیٹڈ ایچ بی ایل پی ایس ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پی ایس ایل 10 قذافی اسٹیڈیم لاہور قلندرز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد یونائیٹڈ پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل پی ایس ایل 10 قذافی اسٹیڈیم لاہور قلندرز پاکستان سپر لیگ قذافی اسٹیڈیم کھیلا جائے گا لاہور قلندرز کرکٹ اسٹیڈیم اسٹیڈیم میں ایڈیشن کی اپریل کو کے لیے

پڑھیں:

راولپنڈی پولیس نے اسٹیڈیم کے قریب گرفتاری پر سوشل میڈیا اطلاعات کو فیک نیوز قرار دے دیا

پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ کے دن اسٹیڈیم کے باہر سے ایک شخص کی گرفتاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس نے ایک جیکٹ پہنی ہوئی ہے جبکہ اس کے پاس سے رائفل بھی برآمد ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی اسٹیڈیم: چیمپیئنز ٹرافی میچ کے دوران گراؤنڈ میں گھسنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج

اس حوالے سے پولیس ذرائع نے وی نیوز کو بتایا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے کرکٹ میچ کے دوران اسٹیڈیم سے کچھ فاصلے پر فیض آباد کے قریب ایک مشتبہ شخص کو دیکھا گیا جس کے ساتھ اس کی بیوی بھی موجود تھی پولیس نے جب شخص کو گرفتار کیا تو اس شخص کی حضرت جمال کے نام سے شناخت ہوئی جبکہ اس کی بیوی کا نام شرینہ بی تھا۔

ذرائع نے کہا کہ وہ شخص خیبر پختونخوا کا رہائشی ہے اور وہ اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو میں مقیم ہے اور اس شخص کے پاس جو اسلحہ تھا اس کا لائسنس موجود تھا جو خیبر پختونخوا سے حاصل کیا گیا تھا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ حضرت جمال کو جب گرفتار کیا گیا تو اس وقت اس نے ایک بلٹ پروف جیکٹ پہنی ہوئی تھی اور پوچھنے پر اس نے بتایا کہ اس کی اپنے آبائی علاقے میں دشمنی چل رہی ہے لہٰذا وہ جب بھی گھر سے باہر نکلتا ہے تو خود کو محفوظ رکھنے کے لیے بلٹ پروف جیکٹ پہن لیتا ہے۔

مزید پڑھیے: ارباب فیملی کا پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے پر عدالت جانے کا فیصلہ

راولپنڈی پولیس نے بھی اس حوالے سے اپنا بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا کہ میڈیا پر گردش کرنے والی یہ خبر انتہائی گمراہ کن ہے، اس فرد کو حساس مقامات سے دور معمول کی چیکنگ کے دوران وقتی طور پر حراست میں لیا گیا ہے اور وہ کوئی دہشتگردی والا معاملہ نہیں ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس شخص پر دہشت گردی کا نہ تو کوئی شبہ ہے اور نہ ہی ایسی کسی بات کا کوئی ثبوت ملا ہے۔

پولیس نے سوشل میڈیا صارفین سے گزارش کی کہ وہ ذمے داری کا مظاہرہ کریں اور حقائق کے منافی گمراہ کن مواد شیئر کرنے سے پرہیز کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاک بنگلہ میچ گرفتاری راولپنڈی راولپنڈی اسٹیڈیم

متعلقہ مضامین

  • پی ایس ایل 10 کا آغاز کب اور میچز کہاں کھیلے جائیں گے؟ تاریخ اور وینیو سامنے آگئے
  • پی ایس ایل10؛ کراچی میں کم میچز کیوں رکھے؟ وجہ سامنے آگئی
  • پاکستان سپر لیگ 10 کا شیڈول جاری
  • پی ایس ایل10؛ شیڈول کا اعلان ہوگیا، کونسی ٹیم کب ٹکرائے گی؟
  • راولپنڈی پولیس نے اسٹیڈیم کے قریب گرفتاری پر سوشل میڈیا اطلاعات کو فیک نیوز قرار دے دیا
  • کیا پاک بھارت کرکٹ ٹیمیں ستمبر میں 3 مرتبہ آمنے سامنے ہوں گی؟
  • کرکٹ اسٹیڈیم کے گراؤنڈ میں داخل ہونے والوں کو کیا سزا ہو سکتی ہے؟
  • رمضان المبارک میں گیس کی فراہمی اور بندش کا شیڈول جاری
  • راولپنڈی کرکٹ گراؤنڈ میں گھسنے والے تماشائی کے خلاف ایف آئی آر درج