ویب ڈیسک:آئی ایم ایف سے قرض کی قسط، جائزہ مشن کل پاکستان آئے گا ۔

  پاکستان کو 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج میں سے ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کی ادائیگی کے حوالے سے اقتصادی جائزے کے لیے آئی ایم ایف کا جائزہ مشن پیر کو اسلام آباد پہنچے گا۔

 ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ اقتصادی جائزہ مذاکرات 15 مارچ تک جاری رہیں گے، پہلے مرحلے میں تکنیکی اور دوسرے مرحلے میں پالیسی سطح کے مذاکرات ہوں گے۔

لاہور داتا دربار جانیوالوں کی مشکلات میں اضافہ، متعلقہ انتظامیہ خاموش

  آئی ایم ایف کا 9 رکنی وفد نیتھن پورٹر کی قیادت میں تقریباً 2 ہفتے قیام کرے گا ۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: آئی ایم ایف

پڑھیں:

قرض کی شرائط پر عملدرآمد کا جائزہ ، آئی ایم ایف وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کو 7 ارب ڈالر بیل آوٴٹ پیکیج میں سے ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کی ادائیگی کے حوالے سے اقتصادی جائزے کے لیے آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز ذرائع کے مطابق اسلام آباد پہنچنے پر سیکرٹری خزانہ کی سربراہی میں وفد نے آئی ایم ایف حکام سے ملاقات کی۔ پاکستان اور وفد کے درمیان مذاکرات 2 ہفتے تک جاری رہیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کا جائزہ مشن وزارت خزانہ، ایف بی آر، پاور ڈویژن اور اسٹیٹ بینک حکام کے ساتھ بھی مذاکرات کرے گا۔

ویڈیو: ٹرمپ ریلنسکی روسٹ بیٹل، کون جیتا کون ہارا؟

ذرائع کے مطابق پاکستان 7 ارب ڈالرز قرض پروگرام کی شرائط پر عملدرآمد اور رواں مالی سال کی پہلی ششماہی سے متعلق رپورٹ عالمی مالیاتی ادارے کو پیش کرے گا، اس کے علاوہ زرعی آمدن پر ٹیکس پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وفد کو پراپرٹی سیکٹر پر ٹیکسز سے متعلق آگاہ کیا جائے گا اور ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی شرط پر عملدرآمد کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔ مذاکرات کے بعد آئی ایم ایف پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر جاری کرنے کے بارے میں سفارشات مرتب کرے گا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • 7 ارب ڈالرز کے قرض پروگرام پر پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان جائزہ مذاکرات کا آغاز
  • سات ارب ڈالر قرض پروگرام؛ آئی ایم ایف مشن اقتصادی جائزے کیلئے پاکستان پہنچ گیا
  • قرض کی شرائط پر عملدرآمد کا جائزہ ، آئی ایم ایف وفد پاکستان پہنچ گیا
  • بیل آؤٹ پیکیج ،اگلی قسط کیلئےآئی ایم ایف وفداسلام آباد پہنچ گیا
  •  آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر قرض  کی قسط‘ جائزہ مشن آج پاکستان آئیگا
  • آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط، جائزہ مشن کل اسلام آباد پہنچے گا
  • آئی ایم ایف کا جائزہ وفد کل اسلام آباد پہنچے گا
  • آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر ملنے کا امکان، جائزہ مشن کل اسلام آباد پہنچے گا
  • آئی ایم ایف سے قرض کی قسط، جائزہ مشن دو روز میں پاکستان آئے گا