علماء مشائخ نے کہا کہ مولانا حامد الحق حقانی کی خودکش بم دھماکے میں شہادت کی پرزور مذمت کرتے ہیں، حکومت اسلام و ملک دشمن استعماری قوتوں کے آلہ کار ایجنٹ دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزائیں دے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی میزبانی میں مولانا سمیع الحق شہید کے صاحبزادے جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے نائب مدیر مولانا حامد الحق حقانی کی نمازجمعہ کے دوران خود کش حملہ میں شہادت کے خلاف مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں احتجاجی اجلاس میں شریک مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وارثین انبیاء علمائے دین کی مسلسل ظالمانہ شہادتیں حکومتی نااہلی اور انکی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، مولانا حامد الحق حقانی کی خودکش بم دھماکے میں شہادت کی پرزور مذمت کرتے ہیں، حکومت اسلام و ملک دشمن استعماری قوتوں کے آلہ کار ایجنٹ دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزائیں دے۔ علماء نے کہا کہ امریکہ، اسرائیل، بھارت اور استعماری دشمن قوتیں پاکستان میں علما کے قتل سمیت دہشت گردانہ کارروائیوں سے ملک میں عدم استحکام، بدامنی پیدا کرکے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

علماء مشائخ نے کہا کہ علماء پاکستان کے خلاف استعماری سازشوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے، ملکی امن و استحکام و دفاع کیلئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں۔ احتجاجی اجلاس سے محاذ کے بانی مرکزی صدر حجۃ الاسلام علامہ مرزا یوسف حسین، مرکزی چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی سلفی، علامہ پروفیسر ڈاکٹر سید شمیل احمد قادری حنبلی، مولانا منظرالحق تھانوی، شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد داؤد، علامہ سید محمد عقیل انجم قادری، ناصر احمد ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، علامہ عبدالماجد فاروقی، علامہ مفتی عبدالغفور اشرفی، علامہ مفتی روشن دین الرشیدی، مولانا مفتی وجیہہ الدین، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی، مولانا محمد ابراہیم چترالی، مولانا قاری محمد اقبال رحیمی، علامہ سید سجاد شبیر رضوی، مولانا ذیشان چترالی، مولانا مفتی اسد الحق چترالی، مولانا پیر حافظ گل نواز خان ترک و دیگر نے خطاب کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مولانا حامد الحق

پڑھیں:

مولانا حامد الحق کی شہادت بہت بڑا نقصان ہے، ترجمان جی بی حکومت

فیض اللہ فراق نے ایک بیان میں کہا کہ دہشتگردوں کا مقصد ملک کو عدم استحکام  سے دوچار کرنا اور خوف و ہراس پھیلانا ہے، دہشت گرد عناصر کی ملک میں خوف و انتشار پھیلانے کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے نوشہرہ دار العلوم حقانیہ میں خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممتاز عالم دین مولانا حامد الحق کی شہادت بہت بڑا نقصان ہے۔ فیض اللہ فراق نے کہا کہ خودکش دھماکے میں مولانا حامد الحق سمیت دیگر شہداء اور زخمیوں کی خبر سے دل رنجیدہ ہے، مولانا حامد الحق جید عالم دین تھے، اسلام کے لیے بے پناہ خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ دل خراش واقعہ امن کو خراب کرنے کی ایک سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، دہشتگردوں کا مقصد ملک کو عدم استحکام  سے دوچار کرنا اور خوف و ہراس پھیلانا ہے، دہشت گرد عناصر کی ملک میں خوف و انتشار پھیلانے کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • مولانا حامد الحق کی شہادت کے پس پردہ عالمی سامراجی استعماری قوتیں اور انکے آلہ کار ہیں، علماء مشائخ
  • چاند نظر نہیں آیا، پاکستان‘ بھارت میں روزہ کل، سعودی عرب اور کئی ممالک میں آج
  • مولانا حامد الحق کی شہادت بہت بڑا نقصان ہے، ترجمان جی بی حکومت
  • دارالعلوم اکوڑہ خٹک خودکش دھماکا؛ سکیورٹی ذرائع کے چشم کشا انکشافات،مولانا حامد الحق نے خواتین کو تعلیم حاصل کرنے سے روکنے کو بھی خلافِ اسلام قرار دیا تھا
  • علامہ شبیر میثمی کا مولانا حامد الحق کی شہادت پر افسوس کا اظہار
  • مدرسہ حقانیہ میں خودکش دھماکا، مولانا حامد الحق کی شہادت کی تصدیق
  • متحدہ علماء محاذ کے تحت استقبال و تقدس رمضان و امن سیمینار، علماء مشائخ کا خطاب
  • متحدہ علماء محاذ کے تحت استقبال و تقدس رمضان و امن سیمینار کا انعقاد
  • متحدہ علماء محاذ کا استقبال و تقدس رمضان و امن سیمینار