Jang News:
2025-03-01@05:16:40 GMT

پاکستان میں معاشی استحکام مضبوط ہو رہا ہے، ناجے بنحیسن

اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT

پاکستان میں معاشی استحکام مضبوط ہو رہا ہے، ناجے بنحیسن

ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان ناجے بنحیسن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی استحکام مضبوط ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام سے پاکستان کے لیے 10 سالہ ترقیاتی منصوبے کے معاہدے پر دستخط کرنے کا موقع آیا۔

ناجے بنحیسن کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ نئے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کے تحت 20 ارب ڈالر کے ترقیاتی قرضے پر مشتمل ہوگا۔ اس فنڈنگ کا استعمال صاف توانائی اور ماحولیاتی بحالی جیسے شعبوں میں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے کا آغاز سال 2026 سے ہوگا۔ ترقی کے لیے طویل المدتی منصوبے تشکیل دیےجارہے ہیں، اور یہ پلان ورلڈ بینک گروپ کی ترجیحات سے ہم آہنگ ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

وزیراعظم سے ابوظبی کے ولی عہد کی ملاقات، برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانےکے عزم کا اعادہ

تصویر سوشل میڈیا۔

وزیراعظم شہباز شریف سے ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے پاکستان اور یو اے ای کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانےکے عزم کا اعادہ کیا۔ 

اسلام آباد سے جاری سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم اور ابوظبی کے ولی عہد کے درمیان ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہوئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک سیاسی تعلقات کو اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کیلئے مل کر کام کر رہے ہیں، ازبکستان میں ازبکستان، افغانستان اور پاکستان ریلوے لائن منصوبے پر بات چیت ہوئی۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ ریلوے لائن منصوبے سے گوادر اور ابوظبی پورٹس کو فائدہ ہوگا، ازبک، افغانستان اور پاکستان ریلوے لائن منصوبہ خطے کےلیے گیم چینجر ثابت ہو گا۔ 

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے ہر مشکل وقت میں ساتھ دینے پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا۔ 

اس موقع پر ابوظبی کے ولی عہد نے پاکستان کی اقتصادی ترقی کےلیے مسلسل حمایت کا اعادہ کیا، دونوں رہنماؤں نے یو اے ای اور پاکستان کے درمیان ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط کا مشاہدہ کیا۔ 

اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان بینکنگ اور کان کنی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے ایم او یوز پر دستخط ہوئے جبکہ ریلویز اور انفرااسٹرکچر کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے ایم او یوز اور معاہدوں پر بھی دستخط ہوئے۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی بینک کا پاکستان کے ساتھ سی پی ایف کے تحت 20 ارب ڈالر کے معاہدے کا اعلان
  • پاکستان روس کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے ،وزیراعظم
  • چینی صدر کی زیر صدارت سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کا حکومتی ورک رپورٹ کے مسودے پر غور
  • وزیراعظم سے ابوظبی کے ولی عہد کی ملاقات، برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانےکے عزم کا اعادہ
  • تعلیمی معیار و ماحول پر سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا: گورنر پنجاب
  • بلوچستان میں سرمایہ کاری کی تزویراتی اہمیت
  • پولینڈ کے سفیر کا ایف پی سی سی آئی کا دورہ ،باہمی تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا اعادہ
  • تمام تر مشکلات کے باوجود ملک کو ڈیفالٹ سے بچا کر استحکام کی جانب گامزن کیا، وزیرخزانہ
  • ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے:وفاقی وزیرِ خزانہ