پاکستان میں معاشی استحکام مضبوط ہورہا ہے، ناجے بنحیسن
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان ناجے بنحیسن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی استحکام مضبوط ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام سے پاکستان کے لیے 10 سالہ ترقیاتی منصوبے کے معاہدے پر دستخط کرنے کا موقع آیا۔
ناجے بنحیسن کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ نئے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کے تحت 20 ارب ڈالر کے ترقیاتی قرضے پر مشتمل ہوگا۔ اس فنڈنگ کا استعمال صاف توانائی اور ماحولیاتی بحالی جیسے شعبوں میں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ منصوبے کا آغاز سال 2026 سے ہوگا۔ ترقی کے لیے طویل المدتی منصوبے تشکیل دیے جارہے ہیں، اور یہ پلان ورلڈ بینک گروپ کی ترجیحات سے ہم آہنگ ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز کیلئے آئی خواتین کھلاڑیوں کا واہگہ بارڈر کا دورہ
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرز میں شرکت کے لیے آئی ٹیمز کی کھلاڑیوں و آفیشلز نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی دعوت پر واہگہ بارڈر کا دورہ کیا۔
پاکستانی و غیر ملکی خواتین کھلاڑیوں نے واہگہ بارڈر پر منعقد ہونے والی پاکستانی پرچم اتارنے کی ولولہ انگیز تقریب دیکھی جس سے غیر ملکی خواتین کھلاڑی اور میچ آفیشلز و ایمپائرز خوب محظوظ ہوئے۔
تقریب کے دوران پاکستانی و غیر ملکی خواتین کھلاڑیوں نے پاکستان زندہ باد اور جیوے جیوے پاکستان کے نعرے لگائے اور رینجرز کے جوانوں کی زبردست پریڈ پر بھر پور داد دی۔
خواتین کھلاڑیوں اور آفیشلز نے پاکستان رینجرز پنجاب کے جوانوں کے ساتھ تصویریں بنوائیں۔ خواتین کھلاڑیوں نے سلفیاں لیں اور شاندار و پر جوش تقریب کی تعریف کی۔
غیر ملکی خواتین کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے ایک منفرد تقریب تھی۔ رینجرز کے جوانوں اور لوگوں کاجوش و خروش دیدنی تھا۔
پاکستان رینجرز پنجاب کی جانب سے ٹیمز کی کپتان کو سوونیر دیے گئے۔