رمضان المبارک میں پاکستان ریلویز نے  بکنگ  دفاتر کے اوقات کار تبدیل کر دیئے ۔رمضان میں بکنگ آفس کی پہلی شفٹ ساڑھے سات بجے شروع ہو گی اور ساڑھے بارہ بجے تک کام کرے گی۔دوسری شفٹ ساڑھے بارہ بجے سے لے کر شام ساڑھے پانچ بجے تک ریلوے بکنگ کے لئے موجود رہے گی۔ جمعہ کے دن ساڑھے بارہ بجے سے لے کر دوپہر 2 بجے تک نماز جمعہ کا وقفہ ہوگا۔وہ بکنگ آفس جہاں سنگل شفٹ کام کرتی ہے وہاں ٹائم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔واضح رہے کہ پندرہ رمضان المبارک تک یہ اوقات کار لاگو ہوں گے اس کے بعد تمام بکنگ آفس اپنی پرانی آفس ٹائمنگ کے مطابق ہی کام کریں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

ماہ رمضان میں سرکاری اداروں کے اوقات کار جاری

اسلام آباد:

وفاقی حکومت کے ماتحت سرکاری اداروں میں رمضان المبارک کے اوقات کار جاری کردیے گئے۔ 

 اس سلسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے رمضان المبارک کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق ہفتہ کے 5 دن کام کرنے والے دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے 3 بجے تک ہوں گے۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتہ کے 6 دن کام کرنے والے دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے 2 بجے تک ہوں گے۔

اسی طرح جمعہ کو سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے ساڑھے 12 بجے تک ہوں گے۔

 

متعلقہ مضامین

  • رمضان المبارک: سرکاری ملازمین کے اوقات کار تبدیل
  • رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کار کیا ہوں گے؟
  • سرکاری دفاترمیں  رمضان المبارک کے اوقات کار جاری  
  • ماہ رمضان میں سرکاری اداروں کے اوقات کار جاری
  • ماہ رمضان میں ریلوے ریزرویشن دفاتر کے اوقات کار تبدیل
  • رمضان المبارک ؛ سرکاری اداروں کے اوقات کار جاری
  • رمضان المبارک کیلیے وفاقی تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار جاری
  • اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدلیہ کے رمضان المبارک کے اوقاتِ کار جاری
  • رمضان المبارک کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ کے اوقات کار جاری