بابر اعظم کا احترام کریں، دور سے پتھر نہ پھینکیں: نوجوت سنگھ سدھو
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
بھارتی سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو پاکستانی اسٹار کرکٹر بابر اعظم کے دفاع میں سامنے آ گئے۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم گزشتہ چند سالوں سے میدان میں کارکردگی نہ دکھانے پر تنقید کا سامنا کر رہے ہیں، چیمپئنز ٹرافی 2025ء میں بھارت کے خلاف میچ میں بابر اعظم نے 23 رنز بنائے اور ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اس تنقید کے دوران بھارتی سابق کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے بابر اعظم کی حمایت کی ہے، انہوں نے پاکستانی شائقین سے اپیل کی ہے کہ وہ بابر اعظم کا احترام کریں اور ان کے مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ بابر نے آپ کے لیے رنز بنائے ہیں اور وہ طویل عرصے تک آپ کے لیے ہی کھیلیں گے، ان کا احترام کرنا سیکھیں، دور سے پتھر نہ پھینکیں۔
سدھو نے بابر اعظم کی تکنیکی خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کو بہتری کے لیے مشورے بھی دیے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو اپنے پاؤں کی پوزیشن پر کام کرنا چاہیے تاکہ وہ گیند کی باؤنس اور موومنٹ کو بہتر طریقے سے سمجھ سکیں۔
بابر اعظم کی حالیہ کارکردگی پر تنقید کے باوجود سدھو اور دیگر ماہرین کا ماننا ہے کہ وہ ایک باصلاحیت کھلاڑی ہیں اور مناسب رہنمائی اور حمایت سے اپنی فارم دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں۔
شائقینِ کرکٹ نے سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ بابر اعظم کبھی میچ جیتنے والی اننگز نہیں کھیلتے اور صرف اپنے ہی ریکارڈز کا پیچھا کرتے رہتے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
نواز شریف بیلا روس کا دورہ مکمل کر کے لندن پہنچ گئے
سابق وزیراعظم خصوصی طیارے کے ذریعے منسک سے لندن کے لوٹن ایئر پورٹ پہنچے، سابق وزیراعظم 2 ہفتے تک لندن میں قیام کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم نواز شریف بیلا روس کا دورہ مکمل کر کے لندن پہنچ گئے۔ نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے منسک سے لندن کے لوٹن ایئر پورٹ پہنچے، نواز شریف دو ہفتے تک لندن میں قیام کریں گے۔ سابق وزیراعظم لوٹن ایئرپورٹ سے اپنی رہائش گاہ ایون فیلڈ روانہ ہو گئے، نواز شریف لندن میں اپنے علاج کے علاوہ سیاسی ملاقاتیں بھی کریں گے۔