اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان میں دو نئے پولیو کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق رواں سال رپورٹ پولیو کیسز کی تعداد 5 ہو گئی۔ ایک کیس قمبرا اور دوسرا منڈی بہاؤ الدین سے رپورٹ ہوا۔ سندھ میں اس سال تیسرا اور پنجاب میں پہلا پولیو کیس سامنے آیا ہے۔ 2024ء میں پاکستان میں 74 پولیو کیس رپورٹ ہوئے‘ سب سے زیادہ بلوچستان میں 27 کیسز تھے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پولیو کیس

پڑھیں:

پنجاب: دن رات عدالتیں لگانے کیلئے 768 ججز رضامند، 979 کی معذرت

لاہور (خبر نگار) پنجاب میں دن رات عدالتیں لگانے پر ماتحت عدلیہ کے 768ججز نے رضا مندی ظاہر کردی جبکہ 979ججز نے معذرت کر لی۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے بطور چیئرمین نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں 14لاکھ سے زائد کیسز کو نمٹانے کے لیے ڈبل شفٹ شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ اس سلسلے میں لاہور ہائیکورٹ کے ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری نے پنجاب کے تمام سیشن ججز کو مراسلہ بھجوایا تھا۔ پنجاب کے تمام ججز نے اپنی اپنی رپورٹس ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری کوارسال کر دیں جس میں کہا گیا ہے کہ مجموعی طور پر پنجاب کے 1747 ماتحت عدلیہ کے ججز ہیں جن میں 44 فیصد یعنی 768 نے دن رات عدالتیں لگانے سے متعلق رضامندی ظاہر کر دی جبکہ 979 ججز نے دن رات عدالتیں لگا کر کیسز کی سماعت سے معذرت کر لی۔ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی تعداد 152، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی تعداد 504، سینئر سول ججز کی تعداد 110 اور سول ججز کی تعداد 981 ہے جبکہ پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں 14لاکھ سے زائد کیسز زیر التوا ہیں، ماتحت عدالتوں میں ججز کی 700 سے زائد آسامیاں خالی ہیں۔ اس حوالے سے کیسز کو جلد نمٹانے کے لیے پنجاب کی ماتحت عدلیہ کو اب دن رات کام کرنے کی تجاویز پر غور جاری ہے۔ ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری نے پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے ججز کی جانب سے دن رات عدالتیں لگانے سے متعلق رپورٹس چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو بطور چیئرمین نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کو بھجوا دیں تھیں۔ اب وکلاء تنظیموں سے اس سے متعلق تجاویز مانگی جائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • پولیو کے دو نئے کیسز کی تصدیق، رواں سال کیسز کی تعداد پانچ ہو گئی
  • پاکستان میں پولیو کے دو نئے کیسز رپورٹ
  • ملک میں پولیو وائرس کے مزید دو نئے کیسز سامنے آگئے
  • پاکستان کی جمہوریت کی درجہ بندی میں نیچے ،دنیا کے 10 بدترین کارکردگی دکھانے والے ممالک میں شامل، رپورٹ دیکھیں
  • ڈیموکریسی انڈیکس میں پاکستان کی 6 درجے تنزلی  ،بدترین کارکردگی والے ممالک میں شامل
  • کراچی ایئرپورٹ پر بھاری طیاروں کی لینڈنگ رواں برس کے اختتام تک ممکن ہوسکے گی؟
  • رواں مالی سال کے 7 ماہ کے دوران ترسیلات زر اور برآمدات میں اضافہ
  • پولیس شہداء کی فیملیز  میں اب شہید کی بہن بھی نوکری حاصل کر سکے گی
  • پنجاب: دن رات عدالتیں لگانے کیلئے 768 ججز رضامند، 979 کی معذرت