2025-02-05@20:03:12 GMT
تلاش کی گنتی: 61

«چیمپئنز ٹرافی کیلئے»:

    چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کے بعد بھارتی میچ آفیشلز کا بھی پاکستان آنے سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز ممبئی (آئی پی ایس )چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کے بعد بھارتی میچ آفیشلز نے بھی پاکستان آنے سے انکار کردیا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے امپائرز اور ریفری پینل میں بھارت کا کوئی امپائر یا ریفری شامل نہیں۔اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے دعوی کیا کہ میچ ریفری جواگل سری ناتھ اور امپائر نتن مینن نے ایونٹ کیلئے پاکستان آنے سے انکار کردیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں میچ آفیشلز کے انکار کے بعد آئی سی سی نے انہیں پینل میں شامل نہیں کیا۔بھارتی میڈیا نے بتایاکہ میچ ریفری جواگل سری ناتھ...
    چیمپئنز ٹرافی کے آن لائن ٹکٹس خریدنے والوں کیلئے اہم ہدایت جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ٹرافی کی آن لائن ٹکٹس خریدنے والوں کے لیے اہم ہدایات جاری کردیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئن لائن بک کرائے گئے ٹکٹس کو ٹی سی ایس کے ایکسپریس سینٹرز سے وصول کرنے کا عمل 7 فروری شام 4 بجے سے شروع ہوگا۔ پی سی بی کے مطابق جن شائقین آن لائن ٹکٹس بک کروائے ہیں وہ 7 فروری سے مقررہ ٹی سی ایس مراکز سے فزیکل ٹکٹس حاصل کرسکتے ہیں۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ آن لائن ٹکٹس بک...
    آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ، چیمپئنز ٹرافی میں 12 امپائرز کا پینل ذمہ داریاں سر انجام دے گا جن میں پاکستان کے احسن رضا بھی شامل ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی کے یہ میچز 19 فروری سے 9 مارچ 2025 تک پاکستان اور یو اے ای میں کھیلے جائیں گے۔ میچز کے میزبان شہروں میں کراچی، لاہور، راولپنڈی، اور دبئی شامل ہیں۔ آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ چیمپئنز ٹرافی کے امپائرز پینل میں رچرڈ کیٹلبرو، کرس گیفانی، کمار دھرماسینا، رچرڈ ایلنگ ورتھ، پال ریفل، راڈ ٹکر، مائیکل گف، ایڈرین ہولڈسٹاک، احسن رضا، شرف الدولہ ابن شاہد، الیکس وارف اور جوئل ولسن شامل ہیں جبکہ میچ...
    لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ٹکٹوں کی فروخت کا عمل ملک بھر میں شروع ہو چکا ہے، جس کے باعث کراچی، لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں شائقین کی لمبی قطاریں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں نجی کوریئر کمپنی کے دفاتر پر خاصا رش ہے، جہاں شائقین آسٹریلیا، انگلینڈ اور پاکستان کے میچز کے ٹکٹ خریدنے میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں، راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی شائقین اپنی پسند کے میچز کے ٹکٹ حاصل کرنے پر خوش ہیں، تاہم کچھ افراد مایوس بھی لوٹے ہیں۔ ایک قومی شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ چار ٹکٹ خریدے جا سکتے ہیں، آن لائن ٹکٹ بُک کرنے والے افراد کو 6 فروری...
    پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے واضح کیا ہے کہ پی ٹی آئی چیمپئن ٹرافی کے دوران ایسا احتجاج نہیں کرے گی جس سے بڑے ایونٹ میں خلل پیدا ہو۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے تمام قیاس آرائیاں مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئن ٹرافی میں کوئی خلل نہیں ڈالیں گے، ہمارا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سچ کی جانب بڑھنے کی کوشش کی، 9 مئی اور26 نومبرکے حوالے سے کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا، تاہم موجودہ نظام میں سچائی کی جانب بڑھنے کی خواہش نہیں۔ سلمان اکرم نے کہا کہ موجودہ نظام دھونس اورجبر کی بنیاد پر چلایا جارہا ہے، ہم حق سچ...
    پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیمپئینز ٹرافی کے لاہور اور راولپنڈی میں شیڈول ہائی پروفائل میچز اور ٹیموں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے 12 ہزار 564 اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ لاہور میں 7 ہزار 618 اہلکار جبکہ راولپنڈی میں 4 ہزار 535 اہلکار سیکیورٹی کے انتظامات کریں گے، اسی طرح اسپیشل برانچ کے 411 اعلیٰ افسران بھی دیکھ بھال کریں گے۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ فہیم کی سلیکشن نے طوفان برپا کردیا، فینز بھرک اُٹھے تاہم قذافی اسٹیڈیم کی سیکیورٹی کیلئے پہلی بار اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔ لاہور پولیس کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اینٹی...
    لاہور(نیوز ڈیسک ) آئی سی سی چیمپینز ٹرافی 2025 کیلئے 15 رکنی پاکستان اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق محمد رضوان پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گے۔ اسکواڈ میں بابر اعظم، فخر زمان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ ، حارث رؤف شامل ہیں۔کامران غلام، سعود شکیل، طیب طاہر، فہیم اشرف، خوشدل، شاہ، سلمان علی آغا بھی ٹیم میں شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ عثمان خان، ابرار احمد، محمد حسنین بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں ۔پی سی بی کے مطابق یہی ٹیم نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف سہ فریقی ون ڈے سیریز میں بھی حصہ لے گی۔سلیکٹر اسد شفیق کا کہنا ہے کہ ٹیم میں فخرزمان ،خوشدل شاہ ،سعود شکیل اور فہیم اشرف کی واپسی ہوئی ہے۔فخرزمان کے...
    لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے اسکواڈ میں 4 تبدیلیاں کی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے رکن اسد شفیق نے کہا ہےکہ عبداللہ شفیق، محمد عرفان خان، صائم ایوب اور سفیان مقیم کی جگہ فہیم اشرف، فخرزمان، خوشدل شاہ اور سعود شکیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھاکہ آئی سی سی ایونٹ کیلئے تجربے کی ضرورت ہوتی، سعود شکیل تجربہ بھی رکھتے ہیں اور دباؤ میں بھی کھیلنا جانتے ہیں، سعود شکیل اوپن بھی کرسکتے ہیں اور مڈل میں بھی بیٹنگ کرسکتے ہیں، چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیم بنائی تو تمام باتوں کا خیال رکھا ہے۔...
    لاہور(نیوز ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، ٹیم میں فخرزمان خوشدل شاہ سعود شکیل اور فہیم اشرف کی واپسی ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا، چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں 19 فروری سے 9 مارچ تک منعقد ہوگی۔ پی سی بی کے پاس اسکواڈ میں تبدیلی کے لیے 11 فروری تک کا وقت ہے اس کے بعد تبدیلی کی اجازت صرف طبی بنیادوں پر آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری سے ہوگی۔ یہی ٹیم چیمپئنز ٹرافی سے قبل کراچی اور لاہور میں ہونے والی سہ فریقی ون...
    سہ ملکی سیریز اور آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان آج ہوگا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیمپئینز ٹرافی اور سہ ملکی سیریز کیلئے سلیکشن کمیٹی نے ابتدائی مشاورت ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران ہی مکمل کرلی تھی تاہم چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی حتمی منظوری کے بعد اسکواڈ کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔ انجری کے باعث نوجوان اوپنر صائم ایوب کی جگہ فخر زمان کو شامل کیا گیا ہے، جو سہ ملکی اسکواڈ میں گرین شرٹس کیلئے اوپن کریں گے۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی اور سہ ملکی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کب ہوگا؟ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے میزبان ملک پاکستان نے تاحال اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان نہیں...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش کمر کے نچلے حصے میں درد اور شدید تکلیف کے باعث آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے ہیں۔ آسٹریلیا کی سلیکشن کمیٹی اور میڈیکل ٹیم نے انجرڈ مچل مارش کو ٹورنامنٹ سے باہر کرنے کی سفارش کردی ہے۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو بھی بڑا دھچکا لگ گیا کچھ عرصے قبل آل راؤنڈر مچل مارش نے کمر کے نچلے حصے میں درد کی شکایت کی تھی، جس کے بعد وہ ری ہیب کررہے تھے تاہم ڈاکٹرز نے انہیں مزید آرام کا مشورہ دیا ہے۔ مزید پڑھیں: آسٹریلیا نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی اور سہ فریقی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان آج متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اور سہ فریقی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستانی ٹیم میں بابر اعظم، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور محمد رضوان کی شمولیت کا امکان ہے جبکہ فخر زمان ،کامران غلام  اور سعود شکیل بھی پاکستانی اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق 15 رکنی ٹیم میں عامر جمال، عثمان خان اور نسیم شاہ ، سلمان علی آغا، خوش دل شاہ، ابرار احمد، محمد حسنین، عامر جمال اور طیب طاہر بھی شامل ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے زخمی نوجوان اوپنر بیٹر صائم ایوب مکمل فٹ نہیں ہوسکے ہیں۔...
    لاہور(نیوزڈیسک) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اور سہ فریقی ٹورنامنٹ کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان آج کیے جانے امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ٹرافی اور سہ ملکی سیریز کیلئے سلیکشن کمیٹی نے ابتدائی مشاورت ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران ہی مکمل کرلی تھی تاہم چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی حتمی منظوری کے بعد سکواڈ کا اعلان آج متوقع ہے۔ 8 فروری سے شروع ہونے والی سہ ملکی ون ڈے سیریز کے لیے نامزد ہونے والا سکواڈ ہی میگا ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کرے گا۔ مزید پڑھیں:آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری،پاکستان کے نعمان علی ٹاپ 5 میں پہنچ گئے مراد علی شاہ کی کی جگہ فریال تالپورنئی وزیراعلیٰ سندھ...
    لاہور(نیوز ڈیسک)ذرائع کے مطابق سفیان مقیم، عبداللہ شفیق اور عباس آفریدی کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے جبکہ صائم ایوب بھی مکمل فٹ نہیں ہوسکے ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں سعود شکیل، فخر زمان، عامر جمال، خوش دل اور ابرار احمد کی شمولیت کا امکان ہے جبکہ محمد رضوان، بابر اعظم، فخر زمان، کامران غلام اور سعود شکیل بھی پاکستانی اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔ذرائع کے مطابق طیب طاہر، عثمان خان، شاہین آفریدی، سلمان علی آغا اور حارث رؤف بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 رکنی ٹیم میں نسیم شاہ، خوش دل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین، عامر جمال اور ابرار احمد بھی شامل ہوں گے۔ آئی سی سی...
    قوم کرکٹ ٹیم کے پلئیرز سہ ملکی سیریز کیلئے 4 فروری سے ٹورنامنٹ کی تیاریوں کا آغاز کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سہ فریقی ون ڈے سیریز اور آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے کردیا جائے گا۔ سہ ملکی سیریز میں شرکت کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم 5 فروری اور جنوبی افریقا کی ٹیم 7 فروری کو لاہور پہنچے گی۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی اور سہ ملکی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کب ہوگا؟ ٹرائی نیشن سیریز کا پہلا معرکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان 8 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں دوپہر 2 بجے شروع ہوگا بعدازاں پاکستان ٹیم 9 فروری کو کراچی روانہ ہوگی۔ سہ ملکی سیریز کا دوسرا...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی اور سہ ملکی سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان رواں ہفتے متوقع ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ٹرافی اور سہ ملکی سیریز کیلئے سلیکشن کمیٹی نے ابتدائی مشاورت ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران ہی مکمل کرلی تھی تاہم چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی حتمی منظوری کے بعد اسکواڈ کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔ 8 فروری سے شروع ہونیوالی سہ ملکی ون ڈے سیریز کیلئے نامزد ہونیوالا اسکواڈ ہی میگا ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کرے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آئی سی سی کے قوانین کے تحت 11 فروری تک حتمی اسکواڈ کے اعلان کا مجاز ہوگا بعدازاں اسکواڈ میں تبدیلی کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے شاندار انعقاد کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ محسن نقوی نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی ایونٹ کو یادگار بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ مین پویلین اور میڈیا باکس کی تزئین و آرائش کا کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ کرسیوں کی تنصیب آخری مراحل میں ہے، جسے چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 19 فروری سے شروع چیمپئنز...
    وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے رائٹس کیلئے بڑی ادائیگی کرنا تھی جس کی وجہ سے پی ٹی وی کی تنخواہوں میں تاخیر ہوئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے ارکان کو بریفنگ دی اور ان کے سوالات کے جوابات دیے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی وی کی تنخواہ، آئی سی سی کی ادائیگی کے باعث تاخیر کا شکار ہوئی، میں چاہتا تھا کہ عوام چیمپئینز ٹرافی دیکھنے سے محروم نہ ہوں، کئی نجی میڈیا چینلز نے کئی ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کیں، کئی چینلز کے مالکان رئیل اسٹیٹ...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی ٹکٹوں کی فروخت 28 جنوری سے شروع ہوگی ، گروپ مچیز اور سیمی فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز بھی کل سے ہی ہوگا ۔ پی سی بی کے مطابق جنرل اسٹینڈزکے ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار پاکستانی روپے رکھی گئی ہے، پریمیئم سیٹس مختلف کیٹگریز میں پندرہ سو روپے سےدستیاب ہونگی، دبئی میں انڈیا کے میچوں کے ٹکٹس کے بارے میں جلد آگاہ کیا جائے گا،شائقین خود کو رجسٹر کرالیں ۔ فائنل کے ٹکٹس پہلے سیمی فائنل کے اختتام پر دستیاب ہونگے ۔ چیف کمرشل آفیسر آئی سی سی انوراگ داھیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لئے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد یادگار لمحہ ہے۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سمیراحمد سید...
    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے ایک مرتبہ پھر اوپنر صائم ایوب کی کنڈیشن سے متعلق آگاہ کردیا۔ امریکا کے دورے کے دوران چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نوجوان اوپنر صائم ایوب کی انجری سے متعلق لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ میں مسلسل رابطے میں ہوں اور محض ایک ایونٹ کیلئے انکا مستقبل داؤ پر نہیں لگاسکتا ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ صائم ایوب کا پلاستر اگلے ایک دو روز میں اُتر جائے گا جس کے بعد وہ ریکوری کے فیز میں داخل ہوگا، اس کے بعد ری ہیب کریں گے۔ مزید پڑھیں: صائم کا متبادل کون ہوگا؟ نام سامنے آگیا خیال رہے کہ اوپنر صائم ایوب جنوبی افریقا کے...
    قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارت پر سے توجہ ہٹانے کا مشورہ دیدیا۔ مقامی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ گرین شرٹس کو 28 سال بعد اپنے ملک میں ہونیوالے ایونٹ پر فوکس کرنا چاہیے، انہیں بھول جانا چاہیے کہ بھارت ٹیم کیا کررہی ہے البتہ اپنی ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھانے کے طریقے دیکھنے چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دفاعی چیمپئین کے طور پر ایونٹ میں داخل ہوگا، گرین شرٹس کو اٹیکنگ کرکٹ کھیلنی چاہیے، ہمارے پاس ہوم کنڈیشنز کیلئے اسپنر کی شکل میں ابرار احمد، سفیان مقیم، اسامہ میر جیسے بالرز دستیاب ہیں۔ مزید پڑھیں: صائم کا متبادل کون ہوگا؟ نام سامنے آگیا اسی...
     چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی سکواڈ فائنل کرنے کے لئے سلیکشن کمیٹی کا اجلاس ہوا،ذرائع کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی نے چیمپئینز ٹرافی کا سکواڈ فائنل کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی نے بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں ان فارم بیٹر خوشدل شاہ کو موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے،خوشدل شاہ کو صائم ایوب کی جگہ چیمپئنز ٹرافی کے سکواڈ میں شامل کرنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق شان مسعود کو چیمپئنز ٹرافی کے سکواڈ میں شامل کرنے کے امکانات کم ہیں، امام الحق کو چیمپئنز ٹرافی کےسکواڈ میں شامل کرنے کے امکانات روشن ہیں، چیمپئینز ٹرافی کے سکواڈ کو فائنل کرنے کے لئے سکواڈز کے نام چئیرمین پی سی بی کو بھجوادئیے گئے،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لیجنڈز کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے 2 اسٹینڈز سابق کپتانوں شاہد آفریدی اور یونس خان کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ ہوگیا۔ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے لاہور، راولپنڈی اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تزئین و آرائش کا تقریباً اختتامی مراحل میں داخل ہوگیا، جس کے بعد ٹورنامنٹ کے انعقاد کیلئے 10 روز بعد انٹرنیشنل کرکٹ باڈی (آئی سی سی) اسٹیڈیمز کو سنبھال لے گی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ماجد خان انکلوژر کا نام یونس خان جبکہ قائد انکلوژر کا نام شاہد آفریدی سے منسوب کردیا جائے گا۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی سے قبل خوشدل شاہ کی واپسی! اہم اعلان متوقع اسی طرح ماضی لیجنڈری کرکٹر...
    لاہور(نیوزدیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آل راؤنڈر خوشدل شاہ کو سہ ملکی سیریز اور آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں شامل کرنے کی تیاری کرلی ۔نوجوان آل راؤنڈر کیرئیر کی شاندار فارم میں دیکھائی دے رہے ہیں انہوں نے بنگلادیش پریمئیر لیگ کے 8 میچز میں 197.12 کے اسٹرائیک ریٹ کیساتھ 91.33 کی اوسط سے 274 رنز بنائے ہیں اور ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں 7ویں نمبر پر موجود ہیں۔ قومی ٹیم کیلئے اپنے مختصر کیرئیر میں خوشدل شاہ نے 10 ون ڈے میچز کھیلے اور 33.16 کی اوسط سے محض 199 رنز بنائے جبکہ 2 وکٹیں بھی حاصل کیں۔انہوں نے سال 2022 میں آخری بار پاکستان کیلئے ون ڈے میچ ہالینڈ کیخلاف کھیلا تھا۔...
    لاہور(نیوز ڈیسک)آل راؤنڈر خوشدل شاہ بھی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں شمولیت کی دوڑ میں شامل ہو گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خوشدل شاہ چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں شامل ہوں گے ، خوشدل شاہ کو صائم ایوب کی جگہ اسکواڈ میں جگہ ملے گی۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شان مسعود کو اسکواڈ میں شامل کرنے کے امکانات کم ہیں، اسکواڈ کے نام چیئرمین پی سی بی کو بھجوا دیئے گئے۔ چیئرمین پی سی بی کی اجازت کے بعد اسکواڈ کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔فخرزمان، محمد رضوان، بابر اعظم ، سلمان آغا، کامران غلام، ابرار احمد، سفیان مقیم ،شاہین آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں، طیب طاہر، محمد...
    بنگلادیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنیوالے آل راؤنڈر خوشدل شاہ کو سہ ملکی سیریز اور آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں شامل کرنے کی تیاری کرلی گئی۔ نوجوان آل راؤنڈر کیرئیر کی شاندار فارم میں دیکھائی دے رہے ہیں انہوں نے بنگلادیش پریمئیر لیگ کے 8 میچز میں 197.12 کے اسٹرائیک ریٹ کیساتھ 91.33 کی اوسط سے 274 رنز بنائے ہیں اور ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں 7ویں نمبر پر موجود ہیں۔ قومی ٹیم کیلئے اپنے مختصر کیرئیر میں خوشدل شاہ نے 10 ون ڈے میچز کھیلے اور 33.16 کی اوسط سے محض 199 رنز بنائے جبکہ 2 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ کون کھیلے گا، کس...
    پاکستان میں شیڈول چیمپئینز ٹرافی کی اَپ گریڈیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے اور شائقین کرکٹ کو لبھانے کیلئے ایل ای ڈی لائٹس بھی نصب کردیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ٹرافی کے اہم معرکوں کے دوران قذافی اسٹیڈیم میں فینز لائٹ شو سے بھی لطف اندوز ہوسکیں گے، اس کی ٹیسٹنگ پر بھی کام شروع کردیا گیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم کے فلڈ لائٹس ٹاورز کے ساتھ لائٹ شو کا بھی انتظام کیا گیا ہے جہاں 6 فلڈ لائٹس ٹاورز کی بھی ٹیسٹنگ کا عمل جاری ہے، جس پر نئی ایل ای ڈی لائٹس لگائی گئی ہیں۔ مزید پڑھیں: جرسی تنازع کے بعد بھارت کا نیا واویلا، روہت پاکستان نہیں جائیں گے اس سے قبل آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی...
    بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی ) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)  چیمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے بھارتی ٹیم کی جرسی پر پاکستان کا نام شامل کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔ بی سی سی آئی کے حکام کے مطابق بھارتی جرسی پر آئی سی سی کا منظور شدہ لوگو شامل کیا جائے گا اور چیمپئنز ٹرافی کے لوگو میں پاکستان کا نام شامل ہے۔ بی سی سی آئی کے سیکرٹری دیواجیت سائیکیا نے اس بات کی تصدیق کی کہ بھارتی بورڈ آئی سی سی کی تمام ہدایات کی پابندی کرے گا۔  دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارت کی اس حرکت پر آئی سی سی سے احتجاج ریکارڈ کرایا تھا اور موقف...
    پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے پنجاب پولیس نے ٹیموں کی سیکیورٹی فُل پروف بنانے کی تیاری شروع کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ٹرافی کے لاہور اور راولپنڈی میں شیڈول ہائی پروفائل میچز اور ٹیموں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے 12 ہزار 564 اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ لاہور میں 7 ہزار 618 اہلکار جبکہ راولپنڈی میں 4 ہزار 535 اہلکار سیکیورٹی کے انتظامات کریں گے، اسی طرح اسپیشل برانچ کے 411 اعلیٰ افسران بھی دیکھ بھال کریں گے۔ مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان'، بورڈ نے اعتراض اٹھادیا اس کے علاوہ میچز کی نگرانی اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پاک فوج اور رینجرز کے تعاون سے فضائی نگرانی بھی کی جائے...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئینز ٹرافی ٹورنامنٹ کیلئے کٹ استعمال ہونیوالے لوگو سے میزبان ملک کا نام ہٹانے کی بھارتی درخواست پر اپنا موقف پیش کردیا۔ آئی سی سی ذرائع نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی میں شریک تمام ٹیمیں اپنی جرسیوں پر ٹورنامنٹ کے لوگو کیساتھ میزبان ملک کا نام لکھنے کی پابند ہیں۔ بیان میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سخت موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی ٹیم اپنی جرسیوں پر لوگو آویزاں کرنے میں ناکام رہی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔ مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان'، بورڈ نے اعتراض اٹھادیا آئی سی سی کی جانب سے ان رپورٹس کے بعد وضاحت جاری کی گئی ہے جس...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی ٹورنامنٹ کیلئے کٹ استعمال ہونیوالے لوگو کی تصاویر منظر عام پر آگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کے تحت ہونیوالے تمام ایونٹس کیلئے لوگو جاری کرتا ہے جس کے نیتجے میزبان ملک کا نام درج ہوتا ہے، اس حوالے سے چیمپئینز ٹرافی کیلئے ہونیوالے لوگو کی تصاویر منظر عام پر آگئی ہے۔ ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں کی جرسی پر یہی خصوصی لوگو لگایا جائے گا۔ مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان'، بورڈ نے اعتراض اٹھادیا دوسری جانب بھارت نے سیاست کو گھٹیستے ہوئے چیمپئینز ٹرافی کیلئے مبینہ طور پر ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان' (میزبان ملک کا نام) چھاپنے پر اعتراض اٹھایا ہے جس پر کرکٹ فینز بھڑک اُٹھے ہیں۔ قبل...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئندہ ماہ فروری میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے قومی اسکواڈ فائنل کرنے کی تیاری مکمل کرلی گئی۔رپورٹ کے مطابق ٹورنامنٹ کیلئے ٹیم کے اعلان سے قبل جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کیخلاف سہ ملکی سیریز میں شرکت کرے گی، جس کے بعد ناموں کی فائنل فہرست منظوری کیلئے بورڈ سربراہ محسن نقوی کے حوالے کردی جائے گی۔ قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب کی انجری کے باعث ان کی جگہ متبادل نام بھی فائنل ہوگیا ہے۔آؤٹ آف فارم اوپنر عبداللہ شفیق اور مڈل آرڈر بیٹر عثمان خان کی چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں شمولیت کا کوئی امکان نہیں ہے البتہ جارح مزاج اوپنر فخر زمان کا پلئینگ الیون میں کھیلنے...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آئندہ ماہ ہونے والی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کی تیاری آخری مرحلے میں داخل ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق ٹورنامنٹ کیلئے ٹیم کے اعلان سے قبل جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کیخلاف سہ ملکی سیریز میں شرکت کرے گی، جس کے بعد ناموں کی حتمی لسٹ منظوری کیلئے بورڈ سربراہ محسن نقوی کے حوالے کردی جائے گی۔ اوپنر صائم ایوب کی انجری کے باعث انکی عدم دستیابی کی صورت میں مبینہ طور پر متبادل کا نام بھی فائنل ہوگیا ہے۔ مزید پڑھیں: صائم کا مستقبل کیا! ڈاکٹرز نے سرجری سے انکار کردیا، مگر کیوں؟ آؤٹ آف فارم اوپنر عبداللہ شفیق اور مڈل آرڈر بیٹر عثمان خان کی چیمپئینز ٹرافی...
    سہ ملکی سیریز میں شرکت کیلئے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں 4 اور 5 فروری کو لاہور پہنچیں گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے اسکواڈ کیلئے مشاورت مکمل کرلی ہے، قومی ٹیم کا اعلان پی سی بی سربراہ کی منظوری سے مشروط ہے۔ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے پہلے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں پاکستان کی مہمان بن رہی ہیں۔ یہ سیریز 19 فروری سے شروع ہونے ایونٹ کی تیاریوں کیلئے معاون ثابت ہوگی۔ پی سی بی نے سیریز کے انتظامات کو حتمی شکل دینا شروع کردی، مجوزہ پروگرام کے تحت نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں لاہور آمد کے بعد 5 فروری کو آرام کریں گے جبکہ...
    پیسوں اور اثر رسوخ کا استعمال کرنیوالے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اب آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے قبل نیا تنازع کھڑا کردیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سیکیورٹی کا بہانہ بناکر پہلے پاکستان آکر کھیلنے سے انکار کیا اور پھر چیمپئینز ٹرافی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے کہنے پر ہائبرڈ ماڈل پر منتقل کردیا جبکہ اس صورت میں پاکستان نے بھی مطالبہ کیا کہ اگر بھارتی ٹیم نہیں آتی تو آئندہ ہونیوالے ایونٹس کیلئے بھی یہی ماڈل کو لاگو ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تاہم اب بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئینز ٹرافی کیلئے مبینہ طور پر ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان' (میزبان ملک کا نام) چھاپنے پر اعتراض اٹھایا...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کو اپنے پیسوں اور اجارہ داری کے بَل پر ہائبرڈ ماڈل کے تحت کروانے والا بھارت کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اب افتتاحی تقریب اور کیپٹنز میٹ کے پیچھے پڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کو 19 فروری سے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرنی ہے ، ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارتی ٹیم اپنے میچز دبئی میں کھیلے گی، ایک سیمی فائنل بھی وہیں پر ہی ہوگا، اگر بلو شرٹس فائنل میں پہنچے تو معرکہ دبئی میں ہوگا۔ بھارت نے پہلے ہٹ دھرمی سے اپنے میچز دبئی منتقل کروائے اور اب وہ پاکستان میں چیمپئینز ٹرافی کے افتتاح اور کپتانوں کی ٹرافی شوٹ و پریس کانفرنس کے انعقاد کے پیچھے پڑ گیا ہے ۔ بھارتی...
    ٹیسٹ فاسٹ بولر میر حمزہ فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوگئے، دوران میچ کہنی پر زخم لگنے کے باعث انہیں گراؤنڈ سے باہر آنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ فاسٹ بولر میر حمزہ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوئے۔32 سال کے بائیں ہاتھ کے تیز بولر میر حمزہ غنی گلاس کے لیے ایشال ایسوسی ایٹس کے خلاف کھیل رہے ہیں۔ ایچ پی سی اوول گراؤنڈ پر میچ کے دوسرے دن میر حمزہ ڈائیو لگا کر کیچ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے، بائیں ہاتھ کے تیز بولر کی کہنی زخمی ہوئی جس کے سبب ان کو گراؤنڈ سے باہر آنا پڑا۔غنی گلاس کے کوچ ٹیسٹ وکٹ کیپر کامران اکمل نے میر حمزہ کے زخمی ہونے کو افسوسناک...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے ویزا پالیسی پر بورڈ کے اعلیٰ حکام کی مشاورت جاری ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میں شیڈول چیمپئینز ٹرافی کیلئے ٹکٹوں کی فروخت اگلے ہفتے شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ مفت پاسز پر پابندی لگ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹکٹ خریدنے والا ہی چیمپئینز ٹرافی کے میچز دیکھ سکے گا اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی گائیڈ لائن کے تحت تمام ٹکٹس آن لائن فروخت ہوں گے جبکہ کوئی ٹکٹ بوتھ نہیں بنائے جائیں گے۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی میچز کیلئے ٹکٹوں کی قیمت سامنے آگئی پاکستانی شائقین لوکل کرنسی میں ٹکٹ خرید سکیں گے، غیرملکی ڈالرر، پاونڈز اور یورو میں ادائیگی کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سستا ترین ٹکٹ ایک...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے میچز کیلئے ٹکٹوں قیمت سامنے آگئی۔نجی اخبار کے مطابق آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے ویزا پالیسی پر بورڈ کے اعلیٰ حکام کی مشاورت جاری ہے جبکہ ٹکٹوں کی فروخت اگلے ہفتے شروع ہونے کا امکان ہے۔پاکستان میں ہونے والے چیمپئینز ٹرافی کے میچز کیلئے کم از کم ٹکٹ کی قیمت 1 ہزار روپے جبکہ مہنگا ترین وی وی آئی پی ٹکٹ 25 ہزار روپے ہوسکتا ہے۔ اسی طرح پی سی بی حکام اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) وفد دبئی میں شیڈول بھارت کے میچز پر ٹکٹس ڈالرز میں فروخت کرنے پر اتفاق ہوا ہے جبکہ پاکستان میں ٹکٹوں کی قیمت پاکستانی روپے میں رکھی جائیں گی۔دوسری جانب...
    چیمپئینز ٹرافی ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل فینز کا لہو گرمانے کیلئے آئی سی سی نے نیا پرومو جاری کردیا۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ پروموشنل ویڈیو لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کو نمایاں دیکھایا گیا ہے جو ایونٹ کیلئے وائٹ کوٹ کی اہمیت کو اُجاگر کرتے نظر آرہے ہیں۔ میگا ایونٹ سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو وائٹ کوٹ کو عظمت کی علامت قرار دیتی ہے۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ پاک بھارت ٹاکرا، کس کا پلڑا بھاری ہوگا؟ وسیم اکرم نے ویڈیو میں کہا اب عالمی کرکٹ کمیونٹی میں ایونٹ کا جوش و خروش پیدا ہوگا، چیمپئینز ٹرافی میں سب سے مضبوط ٹیم ٹورنامنٹ جیتتی نظر آئے گی۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت کی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان آنے کا امکان ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما چیمپئنز ٹرافی کے فوٹوشوٹ کیلئے پاکستان آسکتے ہیں اور وہ ممکنہ طور پر چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان میں کپتانوں کے پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ بھارتی میڈیا نے بتایاکہ چیمپئنز ٹرافی میں شریک آٹھوں ٹیموں کے کپتان ایک پریس کانفرنس اور فوٹو شوٹ کیلئے اکٹھے ہوں گے۔آئی سی سی کے مطابق ہر ایونٹ سے قبل میزبان ملک میں تمام کپتان اکٹھے ہوتے ہیں۔ بھارتی میڈیا نے کہا کہ روہت شرما کے پاکستان دورے کے حوالے سے حتمی فیصلہ ابھی ہونا باقی ہے۔خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ...
    میلبرن: آسٹریلیا نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے اپنے ابتدائی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ آسٹریلوی بورڈ کے مطابق 19 فروری سے پاکستان میں شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں پیٹ کمنز آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ میں ٹیم سے ڈراپ ہونے والے جوش ہیزل ووڈ اور آل راؤنڈر مچل مارش کی ٹیم میں واپس ہوئی ہے جبکہ میٹ شارٹ اور ایرون ہارڈی بھی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔  اسکواڈ میں شمولیت کے باوجود ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان پیٹ کمنز کی ٹورنامنٹ میں شرکت پر غیریقینی کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ پیٹ کمنز حال ہی میں بھارت کیخلاف بارڈر گاوسکر ٹرافی کے دوران ٹخنے کی تکلیف کا شکار ہوگئے تھے، جبکہ انکی اہلیہ کے ہاں عنقریب دوسرے بچے کی پیدائش بھی متوقع...
    بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے نجم الحسین شانتو کی قیادت میں 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ بنگلہ دیشی اسکواڈ میں مشفق الرحیم، سومیا سرکار، تنزید حسن، ذاکر علی، تسکین احمد، مستفیض الرحمان، پرویز حسین، نصوم احمد، مہدی حسن، محمود اللہ، تنظیم حسن ثاقب، ناہید رانا اور توحید ہریدائے کو شامل کیا گیا ہے۔ تاہم بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے اہم آل راونڈر شکیب الحسن کو پاکستان میں منعقدہ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے بنائے گئے اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے:آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے نیوزی لینڈ ٹیم کا دلچسپ انداز میں ٹیم کا اعلان انہیں بالنگ ٹیسٹ پاس کرنے میں دوسری بار بھی ناکام ہونے...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے 15 یا سے زائد رکنی اسکواڈ جمع کروانے کی ڈیڈلائن آج ختم ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی ایونٹس کیلئے ٹیموں کو طے شدہ طریقہ کار کے تحت ایونٹ سے ایک ماہ قبل کھلاڑیوں کے نام جمع کروانے ہوتے ہیں، چیمپئینز ٹرافی کیلئے یہ ڈیڈ لائن 12 جنوری (یعنی آج) ہے۔ متعدد رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان طریقہ کار پورا کرنے کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو نام بھجوا دے گا تاہم پاکستان کی جانب سے ابتدائی اسکواڈ کے اعلان کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ صائم کھیلیں گے یا نہیں! فیصلہ رواں ہفتے ہوگا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)...
    انگلینڈ، نیوزی لینڈ کے بعد بنگلادیش ایشیائی ٹیموں میں چیمپئینز ٹرافی کیلئے اسکواڈ کا اعلان کرنیوالی پہلی ٹیم بن گئی۔ بنگلادیش نے کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، جس کی قیادت نظم الحسن شانتو کے سپرد کی گئی ہے۔ میگا ایونٹ کیلئے سابق کپتان اور سینئیر آل راؤنڈر شکیب الحسن کو 15 رکنی اسکواڈ حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔ قبل ازیں چیمپئینز ٹرافی سے قبل بنگلادیش کے سابق کپتان شکیب الحسن دوسری بار بھی بالنگ ایکشن ٹیسٹ میں ناکام ہوگئے تھے جس کے بعد انکی اسکواڈ میں شمولیت پر سوالیہ اٹھ گیا تھا۔ مزید پڑھیں: سہ ملکی سیریز، چیمپئینز ٹرافی کیلئے نیوزی لینڈ ٹیم کا اعلان گزشتہ ماہ انگلینڈ...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے قبل پاکستان، آسٹریلیا اور بنگلادیش کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کو بھی بڑا دھچکا لگ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے انجری کے باعث چیمپئینز ٹرافی کے ابتدائی گروپ میچز نہ کھیلنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ بارڈر گواسکر ٹرافی کے پانچویں ٹیسٹ میچ کے دوران جسپریت بمراہ کمر میں سوجن کی تشخیص ہوئی تھی جس کے باعث وہ بالنگ کروانے سے قاصر رہے تھے۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بھارتی کرکٹ ٹیم میں کپتانی کو لیکر پھوٹ پڑگئی بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی بنگلورو میں رپورٹ کرنے کیلئے کہا گیا ہے، سلیکشن کمیٹی کو ان کی فٹنس رپورٹ سے آگاہ...
     آئی سی سی کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے ابتدائی سکواڈ جمع کرانےکی آج آخری تاریخ ہے۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی ایونٹس کے لیے ٹیموں کو طے شدہ طریقہ کے مطابق سپورٹ پریڈ سے ایک ماہ قبل نام جمع کرانے ہوتے ہیں، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا سپورٹ پریڈ 12 فروری سے شروع ہو گا۔پی سی بی ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان طریقہ کار پورا کرنے کے لیے آئی سی سی کو نام بھجوا دے گا تاہم پاکستان کا ابتدائی سکواڈ کا اعلان کرنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے، چیمپئنز ٹرافی کے حتمی سکواڈ کے اعلان کے لیے صائم ایوب کی فٹنس کا انتظار کیا جائے گا، صائم ایوب کے حوالے سے فیصلہ ہونے پر ہی...
    پاکستان میں سہ ملکی سیریز اور چیمپئینز ٹرافی کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے جاری کردہ اسکواڈ میں کین ولیمسن شامل ہیں تاہم انہیں کپتانی نہیں دی گئی تاہم وہ بطور سینئیر پلئیر اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ کیوی اسکواڈ: کپتان مچل سینٹنر، ڈیرل مچل، مائیکل بریسویل، مارک چیپمین، ڈیون کونوے، لوکی فرگوسن، رچن رویندرا، میٹ ہینری، ٹام لیتھم، گلین فلپس، ول او رورکی، رچن روندرا، بین سیئرز، نیتھن اسمتھ اور ول ینگ بھی شامل ہیں۔ سہ ملکی سیریز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 8 فروری کو پاکستان، 10 فروری کو جنوبی افریقا کیخلاف میچ میں حصہ لے گی بعدازاں کیویز چیمپئینز ٹرافی کے پہلے میچ میں 19 فروری کو گرین...
    قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب کی چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں شمولیت کے حوالے سے رواں ہفتے فیصلہ کرلیا جائے گا۔ کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شارٹ تھرڈ مین باؤنڈری پر گیند کا پیچھا کرنے کی کوشش کی، اس دوران باؤنڈری لائن کے قریب قومی ٹیم کے اوپنر صائم کا دائیں ٹخنہ مڑ جانے سبب انجری کا شکار ہوئے تھے۔ جنوبی افریقا کیخلاف سیریز کے اختتام کے بعد صائم ایوب علاج کیلئے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کے ہمراہ لندن روانہ ہوگئے تھے، جہاں چیئرمین کی ہدایت پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کے ماہر اسپورٹس آرتھو ڈاکٹرز انکا چیک اَپ کررہے ہیں۔ گزشتہ دنوں لندن کے ماہر آرتھوپیڈک سرجنز ڈاکٹر...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگنے کا امکان ہے۔ بھارت کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے چیمپئنز ٹرافی کے گروپ میچز نہ کھیلنے کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جسپریت بمراہ کی کمر میں سوجھن کی تشخیص ہوئی ہے، وہ بورڈر آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔ جسپریت بمراہ سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی بنگلورو میں رپورٹ کرنے کے لیے کہا گیا ہے، سلیکشن کمیٹی کو ان کی فٹنس رپورٹ سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ جسپریت بمراہ کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے چیمپئنز...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے لیے ابتدائی اسکواڈ جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے۔ آئی سی سی ایونٹس کے لیے ٹیموں کو طے شدہ طریقے کے مطابق اسپورٹ پریڈ سے ایک ماہ قبل نام جمع کرانے ہوتے ہیں، چیمپئنز ٹرافی کا اسپورٹ پریڈ 12 فروری سے شروع ہو گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان طریقہ کار پورا کرنے کے لیے آئی سی سی کو نام بھجوا دے گا، پاکستان کے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کے حتمی اسکواڈ کے اعلان کے لیے صائم ایوب کی فٹنس کا انتظار کیا جائے گا، ان کے حوالے سے فیصلہ ہونے پر ہی چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کو حتمی شکل دی جائے گی۔...
    حافظ شہباز: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قذافی  سٹیڈیم کادورہ کیا اور تعمیراتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔  چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مین بلڈنگ کے فنشنگ کاموں کا معائنہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے فنشنگ ورک کو ہر صورت جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔  انہوں نے پراجیکٹ پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی سی بی چیمپئنز ٹرافی کو یادگار ایونٹ بنانے کے لیے تیار ہے ۔ کرک: انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ،12 افراد جاں بحق  ڈرینج ورک کو بھی مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔ انشاء اللّٰہ جدید سہولتوں سے آراستہ قذافی...
    قومی کرکٹر سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونیوالی چیمپئنز ٹرافی کیلئے تیار ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ صائم ایوب کی رپورٹس تو یہی ہیں کہ وہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل ٹھیک ہو جائیں گے، آپ سب بھی دعا کریں کہ وہ جلدی ٹھیک ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ باؤلنگ پر کافی کام کیا تھا جس کے نتائج اچھے آئے، بیٹنگ میں کسی بھی نمبر پر کھیلنے پر کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہوتی، انٹرنیشنل سٹیڈیمز میں لوگ قریب سے کھلاڑیوں کو دیکھتے ہیں، یہاں پر بھی اب شائقین اپنے سٹارز کو قریب سے دیکھ سکیں گے جو کافی اچھا ہے۔ سلمان علی آغا نے کہا کہ لمبا سیزن...
۱