چیمپئینز ٹرافی؛ کون ہوگا اِن کون آؤٹ فیصلہ آج ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
سہ ملکی سیریز اور آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان آج ہوگا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیمپئینز ٹرافی اور سہ ملکی سیریز کیلئے سلیکشن کمیٹی نے ابتدائی مشاورت ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران ہی مکمل کرلی تھی تاہم چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی حتمی منظوری کے بعد اسکواڈ کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔
انجری کے باعث نوجوان اوپنر صائم ایوب کی جگہ فخر زمان کو شامل کیا گیا ہے، جو سہ ملکی اسکواڈ میں گرین شرٹس کیلئے اوپن کریں گے۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی اور سہ ملکی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کب ہوگا؟
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے میزبان ملک پاکستان نے تاحال اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق ممکنہ کھلاڑیوں میں فخر زمان، سعود شکیل، بابراعظم، محمدرضوان، طیب طاہر، کامران غلام، سلمان علی آغا، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث روف، ابرار احمد، عامر جمال، محمد حسنین، عثمان خان کی شمولیت یقینی ہے۔
مزید پڑھیں: کیا قذافی اسٹیڈیم کے انکلوژر سے ''عمران خان'' کا نام ہٹایا جارہا ہے؟
بنگلادیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) میں جارح مزاج بلےبازی کا مظاہرہ کرنیوالے خوشدل شاہ کی طویل عرصے بعد قومی ٹیم میں واپسی ہوسکتی ہے جبکہ عثمان خان اور عبداللہ شفیق کو اسکواڈ کا حصہ نہ بنائے جانے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن؛ نئی لُک دیکھ کر بھارت حیران رہ گیا
واضح رہے کہ پاکستان، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا کے درمیان تین ملکی سیریز 8 فروری سے شیڈول ہے، بعدازاں 19 فروری سے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کا آغاز ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیمپئینز ٹرافی ملکی سیریز اسکواڈ کا کا اعلان سہ ملکی
پڑھیں:
ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز کیلئے آئی خواتین کھلاڑیوں کا واہگہ بارڈر کا دورہ
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرز میں شرکت کے لیے آئی ٹیمز کی کھلاڑیوں و آفیشلز نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی دعوت پر واہگہ بارڈر کا دورہ کیا۔
پاکستانی و غیر ملکی خواتین کھلاڑیوں نے واہگہ بارڈر پر منعقد ہونے والی پاکستانی پرچم اتارنے کی ولولہ انگیز تقریب دیکھی جس سے غیر ملکی خواتین کھلاڑی اور میچ آفیشلز و ایمپائرز خوب محظوظ ہوئے۔
تقریب کے دوران پاکستانی و غیر ملکی خواتین کھلاڑیوں نے پاکستان زندہ باد اور جیوے جیوے پاکستان کے نعرے لگائے اور رینجرز کے جوانوں کی زبردست پریڈ پر بھر پور داد دی۔
خواتین کھلاڑیوں اور آفیشلز نے پاکستان رینجرز پنجاب کے جوانوں کے ساتھ تصویریں بنوائیں۔ خواتین کھلاڑیوں نے سلفیاں لیں اور شاندار و پر جوش تقریب کی تعریف کی۔
غیر ملکی خواتین کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے ایک منفرد تقریب تھی۔ رینجرز کے جوانوں اور لوگوں کاجوش و خروش دیدنی تھا۔
پاکستان رینجرز پنجاب کی جانب سے ٹیمز کی کپتان کو سوونیر دیے گئے۔