چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان کی شاندار مہمان نوازی، بھارت کو ایک اور کرارا جواب WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی کوریج کے لیے بھارت کے تمام صحافیوں کو ویزے جاری کردیے ہیں، جو کہ پاکستان کی جانب سے بھارت کو ایک اور کرارا جواب ہے۔ذرائع کے مطابق، پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری کرنے کے عمل میں اہم کردار ادا کیا۔ چیمپئنز ٹرافی کی کوریج کے لیے آنے والے تمام بھارتی صحافیوں کو ویزے فراہم کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت نے 2023 کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان کے صحافیوں کو ویزے جاری نہیں کیے تھے، جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے اس معاملے کو اٹھایا تھا۔پاکستان نے اپنی مہمان نوازی کی ایک اور مثال قائم کرتے ہوئے بھارت کو مثبت جواب دیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی بھارت کو ایک اور

پڑھیں:

چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں پاکستان کا مہنگا ترین بولر کون ثابت ہوا؟

کراچی:

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹام لاتھم، ول یانگ اور گلین فلپس کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان کو جیت کیلیے 321 رنز کا ہدف دیا ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو ابتدا میں اچھا ثابت ہوا تاہم ول یانگ کے ڈٹ جانے پر پاکستانی بولرز بے بس نظر آئے۔

ایک موقع پر نیوزی لینڈ کے 8.1 اوور میں 40 رنز پر دو کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے تاہم ول یانگ نے ذمہ دارانہ اور شاندار بیٹنگ کر کے ساتھی کے ساتھ اسکور کو 73 تک پہنچایا تو مچل آؤٹ ہوگئے۔

پھر ٹام لاتھم اور ول یانگ نے 118 رنز کی شاندار پارٹنر شپ قائم کی اور پاکستان کے تمام ہی باولرز کو شاندار انداز سے کھیلا، ول یانگ 191 کے مجموعی اسکور پر 107 رنز بناکر نسیم شاہ کا شکار بنے، اس کے بعد لاتھم اور گلین فلپس نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے آخری کے 10 اوورز میں 125 رنز بنائے۔

پاکستان کے مہنگے ترین بولر

حارث رؤف پاکستان کے مہنگے ترین بولر ثابت ہوئے جنہوں نے 10 اوورز میں دو وکٹیں تو ضرور لیں مگر سب سے زیادہ 83 رنز دیے۔

اس کے بعد شاہین آفریدی نے 10 اوورز میں 68 رنز دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہیں کی جبکہ نسیم شاہ نے 10 اوورز میں 63 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنایا۔

ابرار احمد نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کے بہترین بولر ثابت ہوئے جنہوں نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے اپنی گھومتی گیندوں سے کیوی بلے بازوں کو نہ صرف پریشان کر کے رکھا بلکہ 10 اوورز میں 47 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو اپنا شکار بھی بنایا۔

اس کے علاوہ خوش دل شاہ نے 7 اوورز میں 5.71 کے اکنامی ریٹ سے 70 رنز دیے اور سلمان علی آغا نے تین اوورز میں 15 رنز دیے جبکہ دونوں کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کرکٹ ٹیم بھارت کے خلاف میچ کیلئے دبئی پہنچ گئی
  • چیمپئنز ٹرافی شروع ہوتے ہی پاکستان کیلئے اگر مگر کا کھیل شروع
  • پاک بھارت ٹاکرا، پاکستان کرکٹ ٹیم آج دبئی روانہ ہوگی
  • چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں پاکستان کا مہنگا ترین بولر کون ثابت ہوا؟
  • 29 سالہ انتظار ختم!
  • چیمپیئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ کے ٹکٹ کی دھڑادھڑ فروخت، قیمتیں آسمان پر
  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کے لیے کرکٹ سے بڑھ کر
  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، شائقین کرکٹ کا انتظار ختم ،پاکستان،افغانستان،بھارت اور آسٹریلیا ہارٹ فیورٹ
  • چیمپئینز ٹرافی؛ تمام بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری کردیے گئے
  • چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے انگلینڈ کرکٹ ٹیم بھی لاہور پہنچ گئی