لاہور:

چیمپئنز ٹرافی میں گروپ بی کے اہم میچ میں افغانستان نے انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدمقابل آئیں گی۔ سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے دونوں کیلئے میچ میں فتح حاصل کرنا انتہائی ہام ہوگا۔

افغانستان اور انگلینڈ ٹورنامنٹ میں اپنا ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں دونوں کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

چیمپئنز ٹرافی: گروپ بی سے سیمی فائنلسٹ کون ہوگا؟ صورتحال دلچسپ ہوگئی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔گروپ اے میں نیوزی لینڈ اور بھارت نے اپنے دونوں میچز جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے، گروپ بی میں سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ 28 فروری اور یکم مارچ کو ہونے والے میچز کے بعد ہوگا۔

پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے آئی سی سی کے میگا ایونٹ میں گروپ اے میں نیوزی لینڈ اور بھارت نے اپنی حریف ٹیموں پاکستان اور بنگلادیش کو شکست دے کر دو، دو فتوحات کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

میزبان اور دفاعی چیمپئن پاکستان اور بنگلادیش اپنے دونوں میچز ہار کر ناک اؤٹ راؤنڈ میں جگہ نہ بنا سکے اور ایونٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔ اب دونوں ٹیمیں جمعرات کو پنڈی اسٹیڈیم میں رسمی مقابلے میں شرکت کریں گی جس میں گروپ میں تیسری اور چوتھی پوزیشن کا بھی فیصلہ ہو جائے گا۔

گروپ اے میں ہی2 مارچ کو دبئی میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں پہلی اور دوسری پوزیشن کا فیصلہ ہوگا۔

دوسری جانب گروپ بی میں دلچسپ صورتحال ہے۔منگل کو پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا میچ بارش کی نذر ہو جانے کے بعد آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کوایک، ایک پوائنٹ مل گیا ہے اور دونوں ٹیموں نے اپنے دونوں میچز کھیل کر تین، تین پوائنٹس جوڑ لیے ہیں۔ جنوبی افریقا نے اپنے پہلے میچ میں افغانستان اور آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دی تھی۔

بدھ  کو اسی گروپ میں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں انگلینڈ اور افغانستان کا مقابلہ ہوگا۔اپنے پہلے میچز میں ناکامی سے دوچار ہونے والی یہ ٹیمیں اگلے مرحلے میں رسائی پانے کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے ایک دوسرے کو ہرانے کی کوشش کریں گی۔

تاہم،28 فروری کو آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان لاہور ہی میں اہم میچ ہوگا۔ کامیابی کی صورت میں 5 پوائنٹس کے ساتھ آسٹریلیا سیمی فائنل میں جگہ بنا لے گا۔

اس گروپ کی دوسری سیمی فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ یکم مارچ کو کراچی میں جنوبی افریقا اور انگلینڈ کے درمیان میچ میں ہوگا۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل 4 مارچ کو دبئی اور دوسرا سیمی فائنل5 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

سیمی فائنل میں بھارت کی کامیابی کی صورت میں فائنل 9 مارچ کو دبئی میں ورنہ لاہور میں ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • افغانستان  کاانگلینڈ کو جیت کیلئے326رنز کا ہدف  
  • افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونے سے روکے، وزیراعظم
  • چیمپئنز ٹرافی 2025 :افغانستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ
  • چیمپئنز ٹرافی: انگلینڈ کے خلاف افغانستان کی دوسری وکٹ گر گئی
  • چیمپئنز ٹرافی: گروپ بی سے سیمی فائنلسٹ کون ہوگا؟ صورتحال دلچسپ ہوگئی
  • چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کیخلاف بنگلا دیش کی بیٹنگ جاری
  • راولپنڈی ،چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کا بنگلا دیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • چیمپئنز ٹرافی کا چھٹا میچ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا