چیمپئینز ٹرافی؛ تمام بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری کردیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
پاکستان نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی کوریج کیلئے درخواست کرنیوالے تمام بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری کردیے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالے آئی سی سی ایوںٹ کیلئے پڑوسی ملک بھارت کی جانب سے 7 صحافیوں نے ٹورنامنٹ کی کوریج کیلئے ویزوں کی درخواست کی تھی۔
پاکستان کی جانب سے دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہوئے ان تمام صحافیوں کو ویزے جاری کر دیے گئے ہیں، جن میں سے کسی کی بھی ویزا درخواست مسترد نہیں کی گئی۔
مزید پڑھیں: بیویوں، گرل فرینڈز کو ٹورز پر ساتھ لے جائیں، مگر کس شرط پر؟
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کا باقاعدہ آغاز 19 فروری سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلے سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا ہائی وولٹیج پاک بھارت میچ 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان' لکھ دیا گیا، انتہا پسند آگ بگولہ
واضح رہے کہ بھارت کے علاوہ تمام ٹیمیں پاکستان میں اپنے میچز کھیلیں گی جبکہ انڈین ٹیم تین گروپ میچز دبئی میں ہی شیڈول ہیں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مودی کے مقبوضہ کشمیر کے دورے سے قبل پابندیاں مزید سخت
نریندر مودی کے دورے سے قبل علاقے میں بھارتی فوجیوں کی نفری بڑھا دی گئی ہے اور کشمیریوں کی جبری گرفتاریوں کی اطلاعات بھی ہیں۔ نگرانی اور گشت بڑھا دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے 19 اپریل کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے دورے سے قبل پورے مقبوضہ علاقے میں پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے کشمیر کے دورے کے موقع پر قابض حکام نے پورے مقبوضہ علاقے میں پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں جس سے مقامی لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔کئی اضلاع بالخصوص جموں خطے میں عوامی نقل و حرکت پر سخت پابندی عائد ہے۔ نریندر مودی کے دورے سے قبل علاقے میں بھارتی فوجیوں کی نفری بڑھا دی گئی ہے اور کشمیریوں کی جبری گرفتاریوں کی اطلاعات بھی ہیں۔ نگرانی اور گشت بڑھا دیا گیا ہے جبکہ حفاظتی چوکیوں قائم اور تلاشیوں کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے، جس سے کشمیریوں کی روزمرہ کی زندگی بڑی حد تک متاثرہ ہوئی ہے اور کشمیریوں میں محرومی اور بیگانگی کا احساس مزید بڑھ گئی ہے۔ کشمیری نریندر مودی کے دورے کو مقبوضہ علاقے میں ٹرین یا پل کے افتتاح کے بجائے بھارت کے غیر قانونی قبضے کی علامتی تقویت کے طور پر دیکھتے ہیں۔ مودی کی سکیورٹی کے ذمہ دار اسپیشل پروٹیکشن گروپ نے ضلع ریاسی کے علاقے کٹرا میں پنڈال کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ مودی 19 اپریل کو کشمیر کے لیے پہلی ٹرین کا افتتاح کریں گریں گے۔