چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے انگلینڈ کرکٹ ٹیم بھی لاہور پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے انگلینڈ کرکٹ ٹیم بھی لاہور پہنچ گئی،چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان میں دوسری ٹیموں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے کپتان جوز بٹلر کی قیادت میں لاہور پہنچی ہے، انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا کھلاڑیوں اور سٹاف سمیت 31رکنی دستہ براستہ دبئی لاہور پہنچا ہے۔ہیڈ کوچ برینڈن مکیلم سمیت انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے منیجنگ ڈائریکٹر رابرٹ کی بھی ٹیم کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے۔گزشتہ روز آسٹریلیا کی ٹیم بھی پاکستان پہنچ گئی تھی۔خیال رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں اپنے گروپ میچز لاہور اور کراچی میں کھیلے گی، انگلینڈ کرکٹ ٹیم اپنا افتتاحی میچ2فروری کو روایتی حریف آسٹریلیا کے خلاف قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گی۔انگلینڈ کا دوسرا میچ افغانستان کیخلاف26فروری کو لاہور میں ہوگاجبکہ انگلش ٹیم اپنا تیسرا اور آخری گروپ میچ یکم مارچ کو جنوبی افریقا کے خلاف نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گی۔یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا آغاز19فروری سے ہو رہا ہے جہاں افتتاحی میچ میں میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کراچی میں مدمقابل ہوں گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ
پڑھیں:
بھارتی کرکٹ بورڈ اور بھارتی میڈیا کی ایک اور ہار
بھارتی کرکٹ بورڈ اور بھارتی میڈیا کی ایک اور ہار، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کی جرسی پر پہلی بار پاکستان کا نام درج کر دیا گیا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لیے اپنی جرسی کی رونمائی کی ہے جس پر میزبان ملک ’پاکستان‘ کا نام درج دیکھ کر بھارتی عوام آگ بگولہ ہو گئے، پاکستان کے نام پر تنازع کھڑا کرنے والوں کے ارمانوں پر اوس پڑ گئی، بھارتی کھلاڑی پاکستان کا نام اپنے سینے پر سجانے پر مجبور ہو گئے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا وائرل ہو رہی ہیں، جن میں کپتان روہت شرما، رویندرا جدیجا، ہاردک پانڈیا اور ارشدیپ سنگھ کو نئی جرسی زیب تن کیے دیکھا گیا ہے، لیکن جرسی پر موجود ٹورنامنٹ کے لوگو کے ساتھ پاکستان کے نام نے سب کی توجہ سمیٹ لی ہے۔ یہ حالیہ برسوں میں پہلا موقع ہے جب بھارت کی جرسی پر پاکستان کا نام درج ہوا ہے۔ گزشتہ دنوں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے منظور شدہ لوگو کو شرٹ پر لگانے کے معاملے پر بھارت نے ایک تنازع کھڑا کرنے کی کوشش کی تھی۔ واضح رہے کہ بھارتی میڈیا دعویٰ کر رہا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ قواعد کے مطابق ٹیم کی کِٹ پر میزبان ملک ’پاکستان‘ کا نام لکھنے کا خواہاں نہیں ہے۔ آئی سی سی نے بھارتی بورڈ کو واضح طور پر کہا تھا کہ بھارتی ٹیم کٹ پر 'پاکستان‘ لکھنے کی پابند ہے کیونکہ پاکستان ہی ٹورنامنٹ کا اصل میزبان ہے۔