اسلام آباد پولیس کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے چار روزہ خصوصی ٹریفک پلان جاری، شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
اسلام آباد پولیس کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے چار روزہ خصوصی ٹریفک پلان جاری، شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)ٹریفک پولیس نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوران ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے، جس کے تحت 351 افسران تعینات کیے گئے ہیں۔پلان کے مطابق 24 سے 27 فروری تک صبح 7 بجے سے رات 1:30 بجے تک بھاری ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد ہوگی۔ مسافروں کی سہولت کے لیے متبادل راستے فراہم کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ پشاور سے لاہور جانے والی بھاری ٹریفک ٹیکسلا موٹر وے اور ترنول پھاٹک کے ذریعے فتح جنگ موٹر وے استعمال کرے، جبکہ لاہور سے جی ٹی روڈ کے راستے اسلام آباد اور راولپنڈی آنے والی ٹریفک چک بیلی روڈ سے چکری موٹر وے کی طرف جائے۔اسی طرح، پشاور سے روات جانے والی گاڑیاں ٹیکسلا موٹر وے، چکری، چک بیلی روڈ اور روات کا راستہ اختیار کریں، جبکہ لاہور سے پشاور جانے والے مسافر روات، چک بیلی روڈ، چکری اور ٹیکسلا موٹر وے کا راستہ استعمال کریں۔انتظامات کے باعث سری نگر ہائی وے اور ایکسپریس وے پر ٹریفک دباو کا امکان ہے، اس لیے شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مختلف مقامات پر ٹریفک پولیس کے اہلکار تعینات ہوں گے تاکہ مسافروں کو رہنمائی فراہم کی جا سکے۔شہری ٹریفک سے متعلق تازہ ترین معلومات اور رہنمائی کے لیے آئی ٹی پی ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کر سکتے ہیں یا ایف ایم ریڈیو 92.
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: متبادل راستے اسلام آباد
پڑھیں:
اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات،پولنگ جاری
اسلام آباد(صغیر چوہدری )اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے سال 2025.26 کے لئے پولنگ کا عمل جاری اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی صدارت اور سیکرٹری کی نشستوں کے لئے کانٹے مقابلہ ہے
سالانہ انتخابات برائے سال 2025-26 کیلئے پولنگ ضلع کچہری ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس اسلام آباد میں ہورہی ہے پولنگ کا عمل صبح ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوا جو شام ساڑھے چار بجے تک جاری رہے گا ۔ہائیکورٹ بار کے انتخابات کے لیے پولنگ کے دوران 2685 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے،
صدارت کیلئے عبدالواحد قریشی اور سید واجد علی شاہ گیلانی، نائب صدارت کیلئے افتخار احمد باجوہ اور راجہ منظر علی کیانی آمنے سامنے ہونگے
سیکرٹری کیلئے چودھری منظور احمد ججہ اور قاسم نواز عباسی، جائنٹ سیکرٹری کیلئے عمران اشفاق اور ظاہر شاہ مدمقابل ہیں
ایڈیشنل سیکرٹری کیلئے بشری طارق راجہ اور ڈاکٹر پلوشہ ایاز خان، فنانس سیکرٹری کیلئے فضل مولا اورمحسن علی عباسی کے درمیان مقابلہ ہے
ایگزیکٹیو ممبران کیلئے چودھری ذوالقرنین، منظوراحمد، شعیبہ اختر، نازش بی بی، محمد عمر مختار، راشدحنیف، طلعت رضوان، محمد عثمان، محمد عدنان حسین، ملک مظفر خان، سید صلاح الدین شاہ اور فاروق اقبال خان کے درمیان مقابلہ جاری ہے
ہائیکورٹ بار کے انتخابات کیلئے ضلع کچہری ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس میں سخت سیکیورٹی اقدامات کیے گئے ہیں پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔