چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان کی پلیئنگ الیون کیا ہونی چاہیے؟ سابق بھارتی کرکٹر کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک)سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے 19 فروری سے شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کی پیشگوئی کی ہے۔
اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے آکاش چوپڑا نے سعود شکیل کو بابراعظم کے بجائے فخر زمان کے ساتھ اوپننگ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
بابر نے حال ہی میں جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے خلاف ختم ہونے والی سہ ملکی سیریز میں پاکستان کے لیے اوپننگ کی لیکن تین اننگز میں 20.
صائم ایوب کی انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد پاکستان فخر زمان کے لیے موزوں اوپننگ پارٹنر کی تلاش میں ہے جب کہ پاکستان کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے بابر کی حالیہ جدوجہد کے باوجود اوپننگ کی حمایت کی ہے۔
آکاش چوپڑا نے 3 کھلاڑیوں کے نام لیے جن میں سعود شکیل، خوشدل شاہ اور ابرار احمد شامل تھے جن کے بارے میں سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ ان کے حوالے سے خصوصی جانچ پڑتال کی جانی چاہیے۔
آکاش چوپڑا نے پاکستانی پلیئنگ الیون سے متعلق کہا کہ میں فخر زمان کے ساتھ سعود شکیل کے بارے میں سوچ رہا ہوں کیونکہ صائم ایوب اب ٹیم میں نہیں ہیں، تیسرے نمبر پر بابر اعظم، 4 پر محمد رضوان اور پھر سلمان آغا، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، اور ابرار احمد۔
انہوں نے اسکواڈ میں بعض کھلاڑیوں کی اہمیت کے بارے میں مزید وضاحت کی۔
انہوں نے کہا کہ 3کھلاڑیوں پر تھوڑا سا اضافی فوکس ہوگا جن میں سعود شکیل، کیونکہ ہم اسے پہلی بار کھیلتے ہوئے دیکھیں گے، خوشدل شاہ، کیونکہ وہ ٹی ٹوئنٹی میں ثابت شدہ آل راؤنڈر ہیں لیکن کیا وہ ون ڈے میں اچھی کارکردگی دکھا سکتے ہیں؟ اور ابرار احمد۔
واضح رہے کہ پاکستان کو گروپ اے میں بھارت، نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کے ساتھ رکھا گیا ہے۔
آکاش چوپڑا نے سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے پاکستان کی حمایت کی، انہوں نے بابراعظم کی کارکردگی اور پاکستان کی کامیابی کے درمیان مضبوط تعلق پر زور دیا۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کی پیشگوئی
سعود شکیل، فخر زمان، بابراعظم، محمد رضوان، سلمان علی آغا، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، ابرار احمد۔
واضح رہے کہ پاکستان اپنا افتتاحی میچ 19 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔
مزیدپڑھیں:پاکستان کے سب سے مہنگے گھر کے بھارت میں چرچے، امبانی کا 48 ہزار کروڑ کا گھر بھی اس کے آگے کچھ نہیں
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ا کاش چوپڑا نے پلیئنگ الیون پاکستان کی سعود شکیل خوشدل شاہ کے لیے
پڑھیں:
نیوزی لینڈ اسکواڈ کاایک اور ٹاپ کرکٹر چیمپئنز ٹرافی سے آؤٹ
لاہور(نیوزڈیسک)نیوزی لینڈ کے اسکواڈ کاایک اور ٹاپ کرکٹر چیمپئنز ٹرافی سے آؤٹ ہوگیا۔نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں فرگوسن کی جگہ کائل جیمیسن کو شامل کرلیا گیا ہے
نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے، فرگوسن کو وارم اپ میچ کے دوران پیر میں تکلیف ہوئی تھی۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق میڈیکل پینل نے طے کیا کہ فرگوسن چیمپئنز ٹرافی کے لیے فٹ نہیں ہوپائیں گے۔نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں فرگوسن کی جگہ کائل جیمیسن کو شامل کرلیا گیا ہے۔
اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی سخت، کنٹینرز لگا کر اضافی ناکے قائم