دبئی میں چیمپئنز ٹرافی کا ہائی وولٹیج معرکہ، پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 242 رنز کا ہدف دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز

دبئی (سب نیوز)چیمپئنزٹرافی کے سب سے بڑے مقابلے میں پاکستان اوربھارت دوبئی میں مدمقابل ہیں، پاکستانی ٹیم بھارت کے خلاف بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہی، پوری ٹیم دوسو اکتالیس رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ کپتان محمد رضوان اور سعود شکیل کا کسی نے ساتھ نہ دیا۔

رضوان نے چھیالیس جبکہ سعود نے باسٹھ رنز بنائے۔ بابر اعظم اور امام الحق کا بلا ایک بار پھر نہ چلا۔چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 242 رنز کا ہدف دے دیا۔ پاکستان کی ٹیم 50 اوورز مکمل نہ کھیل سکی۔گرین شرٹس کی پہلے بیٹنگ کے دوران ابتدائی دو وکٹیں سینتالیس رنز پر گریں، بابراعظم تئیس رنز بناکر چلتے بنے ان کے ساتھ امام الحق بھی غیر ضروری رن لیتے ہوئے وکٹ گنوابیٹھے۔تیسری وکٹ پر کپتان محمد رضوان اور سعود شکیل نے ایک سو چار رنز کا اضافہ کیا۔ رضوان چھیالیس اور پھر سعود باسٹھ رنز بناکر پویلین لوٹے۔ رضوان اور سعود کی پارٹنرشپ ٹوٹنتے ہی پاکستان کی وکٹیں گرنے لگیں۔

طیب طاہر بھی چار رنز پر چلتے بنے۔ سلمان آغا 19 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔ ان کے بعد آنے والے شاہین آفریدی بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے۔نسیم شاہ صرف 14 رنز بنا سکے۔ بھارت کی جانب سے بالرمحمد شامی نے پہلے اوور میں پانچ وائڈ گیندیں کروادیں۔ پاکستان کی نویں وکٹ 241کے اسکور پرگری۔ خوشدل شاہ نے 38 رنزکی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔پاکستان نے بھارت کیخلاف 49.

4 اوورزمیں 241رنز بنائے۔

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاکستان نے بھارت رنز کا

پڑھیں:

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پابندی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

—فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پابندی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔

لاہور ہائی کورٹ کا 3 رکنی فل بینچ 17 اپریل کو درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی قومی سلامتی کی وجہ سے ہے، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر پابندی غیر اعلانیہ نہیں۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم 3 رکنی فل بینچ کی سربراہ  ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ کے فل بینچ نے اٹارنی جنرل پاکستان کو طلب کر رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جویریہ سعود اور مایا خان کے غیر مناسب رویے پر نادیہ خان کی تنقید
  • اگلے بجٹ میں تنخواہ دار طبقہ کوریلیف کی خوشخبری سنادی گئی
  • 9 مئی کے 8 مقدمات، عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پابندی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • حکومت کا پی آئی اے کی نجکاری کیلئے نیا اشتہار دینے کا اعلان
  • میں پاکستان کے 25 کروڑ عوام کا بھی کپتان ہوں: محمد رضوان
  • پی ایس ایل جیتنے کیلئے پہلا قدم کل کا میچ ہے، ڈیوڈ وارنر
  • حکومت کا پی آئی اے کی نجکاری کیلئے نئے اشتہارِ دلچسپی کا اعلان
  • حکومت کا پی آئی اے کی نجکاری کیلئے نئے اشتہارِ دلچسپی کا اعلان
  • تہور رانا کی بھارت حوالگی، پاکستان کیلئے نیا چیلنج؟