انجری کے شکار صائم ایوب اور فخر زمان سے متعلق اہم خبر
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ نے انجری کے سب قومی ٹیم سے باہر ہونیوالے صائم ایوب اور فخر زمان کی فٹنس سے متعلق تازہ اپ ڈیٹ جاری کردیں۔
صائم ایوب جنوری 2025ء میں جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران دائیں ٹخنے کی انجری کے سبب کرکٹ سے 6 ہفتوں کیلئے باہر ہوگئے تھے، اسی وجہ سے وہ پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی سکواڈ میں بھی جگہ نہیں بناسکے تھے۔
قومی ٹیم کے دوسرے اوپنر فخر زمان آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف سیریز نہیں کھیل سکے تاہم تاہم طویل عرصہ بعد ان کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی اور انہیں پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی سکواڈ میں بھی شامل کیا گیا۔فخر زمان 19 فروری کو نیوزی لینڈ کیخلاف چیمپئنز ٹرافی کے پہلے ہی میچ میں چوٹ لگنے کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے تھے، وہ لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں۔
پی سی بی سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ دونوں بیٹرز کو میڈیکل وجوہات کی بنا پر حالیہ سیریز میں کسی بھی فارمیٹ میں سلیکشن کیلئے زیر غور نہیں لایا گیا۔پی سی بی کے مطابق دونوں اوپنرز کیلئے توقع کی جارہی ہے کہ وہ 11 اپریل 2025ء کو راولپنڈی میں شروع ہونیوالے پاکستان سپر لیگ 10 کیلئے مکمل طور پر فٹ ہو جائیں گے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پیپلز پارٹی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کی گئی ترمیم واپس لے: خرم شیر زمان
---فائل فوٹوتحریکِ انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کی گئی ترمیم واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔
خرم شیر زمان نے سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ پیپلز پارٹی نے یہ ترمیم کر کے کراچی کے ساتھ سازش کی ہے، پیپلز پارٹی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کی گئی ترمیم واپس لے۔
انہوں نے کہا کہ شہری ٹینکر اور ڈمپر کی ٹکر سے ہلاک ہو رہے ہیں، میئر کراچی شہر کی بہتری کے لیے کام کریں۔
یاد رہے کہ 10 اپریل کو سندھ ہائی کورٹ نے کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشنز میں ترمیم کے خلاف جماعتٍ اسلامی اور پاسبان کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کیے تھے۔
عدالت نے درخواستیں پہلے سے زیرِ سماعت درخواست کے ساتھ یکجا کر دی تھیں۔