لاہور،اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر+اپنے سٹاف رپورٹر سے )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 ٹورنامنٹ کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں وفاقی حکومت نے پاک فوج اور رینجرز کو تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے پاک فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری حاصل کر لی گئی ہے، پاک فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245کے تحت کی جائیگی۔ذرائع کابینہ ڈویژن کے مطابق سکیورٹی کیلئے رینجرز کی تعیناتی انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997ء کے تحت ہو گی۔ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ٹورنامنٹ کا آغاز 19فروری کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ہو گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

لاہور ہائیکورٹ کیلئے 9 ایڈیشنل ججز تعینات کرنے کی منظوری

جوڈیشل کمیشن پاکستان نے لاہور ہائیکورٹ کیلئے 9 ایڈیشنل ججز تعینات کرنے کی منظوری  دے دی۔

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت ہوا، اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی پر غور کیا گیا۔

جوڈیشل کمیشن کو 10 ایڈیشنل ججز کیلئے 49 نامزدگیاں موصول ہوئی تھیں، 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے 4 ڈسٹرکٹ سیشن ججز اور 45 سینئر وکلاء کے نام زیر غور تھے۔

اجلاس کے دوران جوڈیشل کمیشن نے خالد اسحاق، چوہدری سلطان محمود، جواد ظفر کو ایڈیشنل جج تعینات کرنے کی منظوری دے دی، 

اس کے علاوہ سردار اکبر علی ڈوگر،اویس خالد،ملک جاوید اقبال وائنس کو ایڈیشنل جج تعینات کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ 

جوڈیشل کمیشن نے احسن رضا کاظمی، حسن نواز مخدوم،ملک وقار حیدر اعوان کو ایڈیشنل جج تعینات کرنے کی منظوری بھی دی۔

متعلقہ مضامین

  • چیمپئنز ٹرافی:سیکورٹی کیلیے فوج تعینات کرنے کی منظوری
  • چیمپئنز ٹرافی 2025:حفاظت پر فوج تعیناتی کی منظوری
  • چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے فوج تعیناتی کی منظوری دے دی گئی
  • چیمپئنز ٹرافی کی سیکیورٹی کیلئے پاک فوج اور رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ
  • چیمپئنز ٹرافی کی سکیورٹی پر فوج تعینات کرنے کی منظوری
  • عاطف اسلم کی آواز میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے آفیشل ترانے کا ٹیزر جاری
  • امن کیلئے سکیورٹی فورسز کے بروقت اقدامات اور کارروائیاں لائق تحسین ہیں، محسن نقوی
  • چیمپئنز ٹرافی سے قبل کرکٹ ٹیم کو شدید جھٹکے ، کپتان سمیت 4 اہم کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر
  • لاہور ہائیکورٹ کیلئے 9 ایڈیشنل ججز تعینات کرنے کی منظوری