چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
کراچی:
آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے اففتاحی میچ میں رچرڈ کیٹل برو اور شرف الدولہ فیلڈ امپائر ہوں گے۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی میں امپائرنگ کے فرائض کون نبھائے گا؟ ناموں کا اعلان ہوگیا
میچ ریفری اینڈریو پائی، ڈیوڈ بوناور رانجن مدوگالے ہوں گے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ 19 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: چیمپئنز ٹرافی آج مختلف مقامات پر لے جائی جائے گی
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء آج کراچی کے مختلف مقامات پر لے جائی جائے گی۔
ٹرافی صبح ڈی ایچ اے کے ایک اسکول اور دوپہر کو انڈس اسپتال لے جائی جائے گی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی پریکٹس کے دوران ٹرافی نیشنل اسٹیڈیم لائے جانے کا امکان ہے جبکہ کل ٹرافی کو مقامی مشروب کمپنی کے دفتر لے جایا جائے گا۔
بدھ کو ٹرافی نیاز اسٹیڈیم حیدر آباد میں نمائش کے لیے رکھی جائے گی۔