انتظار کی گھڑیاں ختم! چیمپئنز ٹرافی کا آج سے آغاز، شاہین اور کیویز مدمقابل
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک) شائقین کا انتظار ختم ہونے کی گھڑی آ گئی، کھلاڑیوں نے آستینیں چڑھا لیں، طبل جنگ بج گیا، کون کس پر بھاری ہوگا؟ سب نے بہترین تیاری کر لی، چیمپئنز ٹرافی کا چیمپئن کون بنے گا؟ معرکہ آرائی کا آج سے آغاز ہوگا۔
پاکستان 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کیلئے مکمل تیار ہے، اپ گریڈیشن کے بعد تینوں اہم سٹیڈیمز کی حالت بدل چکی ہے، اب فیلڈ میں بہترین کھیل سے گرین شرٹس کو نہ صرف چیمپئنز ٹرافی کے اعزاز کا دفاع کرنا ہے بلکہ ہوم گراؤنڈ پر شائقین کی توقعات کو بھی پورا کرنا ہو گا۔
چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں آج پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہے، میچ دوپہر 2 بجے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا۔
گزشتہ دونوں باہمی میچز میں فتح کی بدولت مہمان ٹیم کے حوصلے بلند ہیں البتہ میزبان سائیڈ نے بھی بڑے میچ میں شکستوں کا حساب چکتا کرنے کا ارادہ کر لیا۔
پاکستان ٹیم کی دیار غیر میں ون ڈے میچز میں کارکردگی شاندار رہی البتہ ہوم گراؤنڈ پر ٹرائنگولر سیریز میں کھلاڑیوں نے مایوس کیا، جنوبی افریقہ کیخلاف رضوان اور سلمان کی عمدہ بیٹنگ نے ریکارڈ ہدف کی فتح دلائی البتہ کیویز سے فائنل سمیت دونوں میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
آج سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں بیٹنگ میں بابر اعظم اور فخر زمان پاکستانی عوام کی امیدوں کے محور ہوں گے، کپتان محمد رضوان اور سلمان علی آغا سے بھی عمدہ کھیل کی توقع ہے، باؤلرز کو رنز کے سیلاب کو روکنا ہو گا، شاہین آفریدی کا ساتھ دینے کیلئے حارث رؤف بھی فٹ ہو چکے ہیں البتہ میدان میں اتارنے کا فیصلہ میچ سے قبل ہوگا۔
نسیم شاہ اور ابرار بھی کچھ کر دکھانے کیلئے بے چین ہیں، دوسری جانب کیوی ٹیم کو کین ولیمسن سمیت کئی میچ ونرز کا ساتھ حاصل ہے، نیشنل سٹیڈیم کراچی کی پچ بیٹنگ کیلئے سازگار رہے گی۔
دوسری جانب صدر مملکت آصف زرداری آج کے میچ کے مہمان خصوصی ہوں گے، میچ سے قبل افتتاحی تقریب ہو گی، پاک فضائیہ کے طیارے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کریں گے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی
پڑھیں:
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، شائقین کرکٹ کا انتظار ختم ،پاکستان،افغانستان،بھارت اور آسٹریلیا ہارٹ فیورٹ
لاہور (نیوزڈیسک) آئی سی سی ایونٹ کا انعقاد 29 سال کے طویل انتظار کے بعد پاکستان میں ہو رہا ہے۔ 19 فروری سے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں شروع ہونے والے اس ایونٹ میں دنیا کی 8 ٹاپ کرکٹ ٹیمیں شرکت کریں گی۔
پاکستان کرکٹ کیلئے یہ ایک سنہری موقع ہے کہ وہ عالمی سطح پر ’’خاص طور پر اس ٹورنمنٹ کا کامیاب انعقاد کر کے‘‘اپنی طاقت کو منوائے۔ تاہم اس ایونٹ کا سب سے افسردہ پہلو بھارتی ٹیم کا پاکستان نہ آنا ہے ۔ جہاں دنیا کی چھ بڑی کرکٹ ٹیمیں پاکستان میں میچز کھیلنے پہنچ چکی ہیں وہیں بھارتی ٹیم کے تمام میچز دبئی میں کھیلیں جائیں گے ۔
پاکستانی شائقین کرکٹ کی خواہش تھی کہ بھارتی ٹیم کے تمام میچز پاکستان میں ہوتے تاہم یہ خواہش خواہش ہی رہ گئی کیونکہ بھارتی ٹیم کا پاکستان آنا اس ایونٹ کی کامیابی میں ایک اہم قدم ثابت ہو سکتا تھا۔
چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی ٹیمز اور فیورٹس:
چیمپیئنز ٹرافی میں دنیا کی 8 بہترین کرکٹ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور ہر ٹیم اپنے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ اگر ہم فیورٹ ٹیموں کی بات کریں تو پاکستان، افغانستان، بھارت اور آسٹریلیا ممکنہ طور پر ٹاپ 4 ٹیمز میں شامل ہو سکتی ہیں۔
پاکستان:
پاکستان کو ہوم ایڈوانٹیج حاصل ہے اور وہ دفاعی چیمپئن بھی ہے، اس لیے پاکستان سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں۔
بھارتی ٹیم نے گزشتہ دو سالوں میں ون ڈے کرکٹ میں زبردست پرفارمنس دکھائی ہے، اور ان کی فارم اس ٹورنمنٹ میں اہم کردار ادا کرے گی۔جبکہ افغانی ٹیم اپنی حالیہ کارکردگی اور کمبینیشن کے باعث فیورٹ نظر آ رہی ہے
آسٹریلیا:
آسٹریلوی ٹیم پر کچھ سوالات ہیں، خاص طور پر پیٹ کمنز، جوش ہیزلووڈ، مچل مارش، مارکس سٹونس اور مچل سٹارک کی عدم دستیابی کے باوجود آسٹریلیا بڑے ایونٹس میں سرپرائز دینے کے لیے جانا جاتا ہے۔ پاکستان کی ٹیم نے عالمی سطح پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، مگر ان کی کارکردگی غیر متوقع رہی ہے
کبھی دل کو خوش کر دینے والی تو کبھی مایوس کن۔ پاکستان کے لیے اس ٹورنمنٹ کا کامیاب انعقاد نہ صرف کرکٹ کے شائقین کے لیے خوشی کا باعث بنے گا بلکہ انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی عزت کو مزید بلند کرے گا۔
پاکستان میں آج بروزمنگل،18فروری 2025 سونے کی قیمت3 لاکھ 3 ہزار سے تجاوز