چیمپئنز ٹرافی فائنل: نیوزی لینڈ کا بھارت کو جیت کیلئے 252 رنز کا ہدف
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کے لیے 252 رنز کا ہدف دے دیا۔
دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ڈیرل مچل 63 اور مائیکل بریس ویل کے 53 رنز کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے۔
ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کیوی اوپنرز نے ٹیم کو 57 رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد اوپنر ول ینگ 23 گیندوں پر 15 رنز بنانے کے بعد ورون چکرورتی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔
69 کے مجموعی اسکور پر رچن روندرا 29 گیندوں پر 37 رنز بنانے کے بعد کلدیپ یادو کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے جب کہ 75 کے مجموعی اسکور پر کین ولیمسن صرف 11 رنز بنانے کے بعد کلدیپ یادو کو انہی کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔
نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ بھارتی اسپنر روریندرا جدیجا کے حصے میں آئی جنہوں نے 108 کے مجموعی اسکور پر ٹام لیتھم کو ایل بی ڈبلیو کردیا انہوں نے 30 گیندوں پر 14 رنز بنائے۔
165 کے مجموعی اسکور پر گلین فلپس 52 گیندوں پر 34 رنز بنانے کے بعد ورون چکرورتی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے جب کہ ڈیرل مچل کی ہمت 63 رنز پر جواب دے گئی، مچل سینٹنر 8 رنز ہی بناسکے۔
کیوی آل راؤنڈر مائیکل بریس ویل نے آخری لمحات میں کچھ ہمت دکھائی اور جارحانہ اسٹروکس کھیلے، وہ 40 گیندوں پر 53 ر نز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، وہ 2 چھکے اور 3 چوکے لگانے میں کامیاب رہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے مجموعی اسکور پر رنز بنانے کے بعد نیوزی لینڈ کی گیند پر گیندوں پر
پڑھیں:
کون بنے گا چیمپئنز کا چیمپئن؟ فائنل آج ہوگا
فائنل میچ میں نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں نبرد آزما ہونگیں
چیمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا ،پاکستانی وقت کے مطابق دن 2بجے شروع ہوگا
نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ آج (اتوار)کودبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ،دبئی میں کھیلا جائے گا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا نواں ایڈیشن جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہوچکی ہے جس کا فائنل میچ 9 مارچ کو کھیلا جائے گا جس میں نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم ،دبئی کے مقام پر نبرد آزما ہوں گی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو مایہ ناز فاسٹ بائولر مچل سینٹنر لیڈ کریں گے جبکہ بھارتی کرکٹ ٹیم مایہ ناز اوپننگ بلے باز روہت شرما کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما تھی جن میں میزبان دفاعی چیمپئن پاکستان، بنگلہ دیش،افغانستان،بھارت،نیوزی لینڈ،انگلینڈ ،آسٹریلیا اور جنوبی افریقا شامل تھیں۔ پہلے سیمی فائنل میچ میں بھارتی ٹیم نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے جنوبی افریقا کی ٹیم کو 50 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن 2 بجے شروع ہوگا۔ دو فائنلسٹ ٹیموں کے کپتانوں نے فائنل میچ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار ہوگا۔