چیمپئنز ٹرافی کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ، چیمپئنز ٹرافی میں 12 امپائرز کا پینل ذمہ داریاں سر انجام دے گا جن میں پاکستان کے احسن رضا بھی شامل ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی کے یہ میچز 19 فروری سے 9 مارچ 2025 تک پاکستان اور یو اے ای میں کھیلے جائیں گے۔ میچز کے میزبان شہروں میں کراچی، لاہور، راولپنڈی، اور دبئی شامل ہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ چیمپئنز ٹرافی کے امپائرز پینل میں رچرڈ کیٹلبرو، کرس گیفانی، کمار دھرماسینا، رچرڈ ایلنگ ورتھ، پال ریفل، راڈ ٹکر، مائیکل گف، ایڈرین ہولڈسٹاک، احسن رضا، شرف الدولہ ابن شاہد، الیکس وارف اور جوئل ولسن شامل ہیں جبکہ میچ ریفریز کے پینل میں ڈیوڈ بون، رنجن مدوگالے، اور اینڈریو پائی کرافٹ شامل ہیں۔
پاکستانی حاجیوں کیلئے حج 50 ہزار روپے سستا ہوگیا
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی شامل ہیں
پڑھیں:
آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کا چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا امکان
آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
آسٹریلیش کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز ٹخنے کی تکلیف میں مبتلا ہیں، جس کی وجہ سے ابھی تک انہوں نے بولنگ کا آغاز نہیں کیا۔ ان کی غیر موجودگی میں سری لنکا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کی قیادت اسٹیو اسمتھ کر رہے ہیں۔
آسٹریلوی ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس بات کی تصدیق کی کہ کپتانی کے حوالے سے اسٹیو اسمتھ اور ٹریوس ہیڈ سے مشاورت کی جا رہی ہے۔
میکڈونلڈ نے کہا کہ پیٹ کمنز نے ابھی تک بولنگ نہیں کی، اور ان کی انجری کی بنا پر چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا امکان بہت زیادہ ہے، اگلے چند روز میں میڈیکل رپورٹس سامنے آنے کے بعد صورتحال مزید واضح ہو جائے گی۔
یاد رہے کہ آل راؤنڈر مچل مارش پہلے ہی فٹنس مسائل کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو چکے ہیں۔