لاہور(نیوز ڈیسک)قذافی اسٹیڈیم لاہور کی افتتاحی تقریب کل (جمعہ کو) ہوگی، علی ظفر، عارف لوہار اور آئمہ بیگ پرفارم کریں گے، آتش بازی اور لائٹس شو کا بھی شاندار مظاہرہ ہوگا، تقریب میں داخلہ فری ہوگا۔ چیئرمین پی سی بی نے اسٹیڈیم کی تعمیر نو میں دن رات کام کرنے پر پوری ٹیم کی تعریف کی، کہا ورکرز کا شکریہ جنہوں نے ناممکن ٹاسک کو ممکن بنایا، تنقید کے باوجود پوری ٹیم نے انتھک محنت کی، اللہ تعالیٰ نے ہمارا راستہ آسان کیا۔چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستانی اسٹیڈیمز کی تزین و آرائش کا کام آخری مراحل میں ہے، لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کل (جمعہ کو) کو رنگا رنگ تقریب کے ذریعے کیا جائے گا۔

افتتاحی تقریب میں معروف گلوکار علی ظفر، عارف لوہار اور آئمہ بیگ پرفارم کریں گے، اس موقع پر آتش بازی اور لائٹس شو کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا، عوام کیلئے افتتاحی تقریب میں داخلہ فری ہوگا۔نئے تعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم میں پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 8 فروری کو کھیلا جائے گا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ذاتی طور پر تمام کاموں کا معائنہ کیا، صرف 117 روز کی ریکارڈ مدت میں جدید ترین اسٹیڈیم تیار کیا گیا، زیادہ روشن ایل ای ڈی لائٹس، 2 نئی پہلے سے بڑی اسکور سکرینز نصب کردی گئیں۔

شائقین کرکٹ کیلئے ہر انکلوژرز سے میچ دیکھنے کا بہترین ویو ممکن بنایا گیا ہے، انکلوژرز کے آگے تمام جنگلے ختم کردیئے گئے، آرام دہ امپورٹڈ نشستیں نصب کی گئیں، نئے ہاسپٹالٹی باکسز، شائقین کرکٹ اور کھلاڑیوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں مہیا کی گئی ہیں۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اسٹیڈیم کی تعمیر نو میں دن رات کام کرنے پر پوری ٹیم کی تعریف کی۔ کہا کہ سب سے پہلے ورکرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے ناممکن ٹاسک کو ممکن بنایا، ایف ڈبلیو او، نیسپاک، کنٹریکٹر اور پی سی بی کی ٹیمز نے اسٹیڈیم کی تعمیر نو کا خواب حقیقت میں بدلا۔ان کا کہنا ہے کہ تنقید کے باوجود پوری ٹیم نے انتھک محنت کی اور اللہ تعالٰی نے ہمارا راستہ آسان کیا، ایک بڑے ٹاسک کی تکمیل پر اللہ تعالٰی کے حضور سربسجود ہیں۔

کمسن بچی پر تشدد اور خواجہ سرا گرو کے زبردستی اپنے ساتھ رکھنے کا انکشاف

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: قذافی اسٹیڈیم افتتاحی تقریب اسٹیڈیم کی پوری ٹیم پی سی بی

پڑھیں:

چینی صدر نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شر کت کریں گے

بیجنگ : نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب جمعہ کو صوبہ ہیلونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں منعقد ہوگی۔ جمعرات کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ چین کے صدر شی جن پھنگ افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے اور ایشیائی سرمائی کھیلوں کے افتتاح کا اعلان کریں گے۔ افتتاحی تقریب میں پاکستان کے صدر آصف علی زرداری ، برونائی کے سلطان حسن البلقیہ، کرغزستان کے صدر صدیر جاپاروف، ، تھائی لینڈ کی وزیر اعظم پھیتھونگ تھارن شناوترا اور جمہوریہ کوریا کی قومی اسمبلی کے اسپیکر وو وان سک سمیت غیرملکی رہنما  شرکت کریں گے۔ چائنا میڈیا گروپ افتتاحی تقریب کو براہ راست نشر کرے گا  جب کہ  شنہوا نیٹ اسے تصاویر اور متن کے ساتھ براہ راست نشر کرے گا۔اس سے قبل 7 تاریخ کی  دوپہر  صدر شی جن پھنگ   کی جانب سے افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے چین آنے والے غیر ملکی رہنماؤں کے لیے استقبالیہ ضیافت کا اہتمام بھی  کیا جائے گا ۔

متعلقہ مضامین

  • قذافی اسٹیڈیم لاہور میزبانی کیلیے تیار، افتتاحی تقریب میں کونسے نامور گلوکار پرفارم کریں گے؟
  • وزیراعظم شہباز شریف (کل )قذافی سٹیڈیم کا افتتاح کرینگے
  • چینی صدر نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شر کت کریں گے
  • قذافی اسٹیڈیم کا کل وزیراعظم کے ہاتھوں افتتاح، ورکرز کیلیے ظہرانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف کل قذافی سٹیڈیم کا افتتاح کرینگے ‘مختلف پرفارمنس ‘لیزر لائٹ شو بھی ہوگا
  • قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح بدست وزیر اعظم ؛شائقین کرکٹ کا داخلہ مفت
  • لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح 7 فروری کو وزیراعظم شہباز شریف کریں گے
  • قذافی اسٹیڈیم کاافتتاح: وزیراعظم شہباز شریف مہمانِ خصوصی ہوں گے
  • معروف گلوکار فخر عالم کے گھرڈکیتی میں ملوث چوکیدار اور ملازم گرفتار، تحقیقات شروع