چیمپئنز ٹرافی کے آن لائن ٹکٹس خریدنے والوں کیلئے اہم ہدایت جاری
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
چیمپئنز ٹرافی کے آن لائن ٹکٹس خریدنے والوں کیلئے اہم ہدایت جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ٹرافی کی آن لائن ٹکٹس خریدنے والوں کے لیے اہم ہدایات جاری کردیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئن لائن بک کرائے گئے ٹکٹس کو ٹی سی ایس کے ایکسپریس سینٹرز سے وصول کرنے کا عمل 7 فروری شام 4 بجے سے شروع ہوگا۔
پی سی بی کے مطابق جن شائقین آن لائن ٹکٹس بک کروائے ہیں وہ 7 فروری سے مقررہ ٹی سی ایس مراکز سے فزیکل ٹکٹس حاصل کرسکتے ہیں۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ آن لائن ٹکٹس بک کروانے والوں کے لیے بھی فزیکل ٹکٹس حاصل کرنا ضروری ہے، آن لائن ٹکٹ پر اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی اور اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے فزیکل ٹکٹ دکھانا لازمی ہوگا۔ پی سی بی کے مطابق ملک کے 13 شہروں میں 37 ٹی سی ایس مراکز سے فزیکل ٹکٹس حاصل کیے جاسکتے ہیں، فزیکل ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے ٹکٹ خریدنے والے کا اصل قومی شناختی کارڈ دکھانا ضروری ہوگا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: آن لائن ٹکٹس
پڑھیں:
چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کے بعد بھارتی میچ آفیشلز کا بھی پاکستان آنے سے انکار
چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کے بعد بھارتی میچ آفیشلز کا بھی پاکستان آنے سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز
ممبئی (آئی پی ایس )چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کے بعد بھارتی میچ آفیشلز نے بھی پاکستان آنے سے انکار کردیا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے امپائرز اور ریفری پینل میں بھارت کا کوئی امپائر یا ریفری شامل نہیں۔اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے دعوی کیا کہ میچ ریفری جواگل سری ناتھ اور امپائر نتن مینن نے ایونٹ کیلئے پاکستان آنے سے انکار کردیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں میچ آفیشلز کے انکار کے بعد آئی سی سی نے انہیں پینل میں شامل نہیں کیا۔بھارتی میڈیا نے بتایاکہ میچ ریفری جواگل سری ناتھ نے آئی سی سی سے چھٹیاں لے لیں جبکہ امپائر نیتن مینن نے ذاتی وجوہات کی بنا پردورہ پاکستان سے معذرت کی۔
آئی سی سی قوانین کے مطابق بھارتی آفیشلز دبئی میں بھارت کے میچز سپروائز نہیں کرسکتے تھے۔ خیال رہے کہ سابق فاسٹ بولر جواگل سری ناتھ 67 ٹیسٹ اور 229 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں بھارت کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ ٹیسٹ کیرئیر میں 236 اور ون ڈے میں 315 وکٹیں حاصل کیں۔