انگلینڈ کے بین ڈکٹ چیمپئنز ٹرافی کیلئے فٹ قرار
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اپنے ٹاپ آرڈر بلے باز بین ڈکٹ کوانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے لیے مکمل طور پر فٹ قرار دے دیا ہے۔
انگلینڈ کے ٹاپ آرڈر بلے باز بین ڈکٹ بھارت کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے تھے، جس کے بعد ان کی گروئن کی انجری کا اسکین کروایا گیا تھا۔
اسکین کے نتائج کے بعد بین ڈکٹ کی فٹنس کی تصدیق کی گئی اور انہیں چیمپئنز ٹرافی کے لیے کھیلنے کے قابل قرار دے دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم 18 فروری کو پاکستان پہنچے گی، اور 22 فروری کو لاہور میں آسٹریلیا کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ چمپئینز ٹرافی 2025 کے میچز کا انعقاد پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں ہوگا، ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں ہوگا جبکہ اختتام 9 مارچ کو ہوگا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی
پڑھیں:
انجری سے نجات پاکر ثاقب محمود انگلش ٹیم میں واپسی کے منتظر
لندن:انجری مسائل سے چھٹکارہ پانے کے بعد پاکستانی نژاد انگلش پیسر ثاقب محمود ایک بار پھر انگلش ٹیم میں شمولیت کے منتظر ہیں۔
فاسٹ بولر ثاقب محمود دو بار اسٹریس فریکچر کا شکار ہو کر کرکٹ سے دور رہے تاہم اب وہ دوبارہ انگلش فرسٹ کلاس کیریئر کا آغاز کر رہے ہیں۔
ثاقب رواں برس بھارت اور آسٹریلیا کے خلاف شیڈول میچز میں ٹیم کا حصہ بننے کے خواہشمند ہیں، جب کہ اس سے قبل وہ انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔