چیمپئینز ٹرافی : قومی ٹیم کا اعلان آج متوقع
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
لاہور(نیوزڈیسک) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اور سہ فریقی ٹورنامنٹ کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان آج کیے جانے امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ٹرافی اور سہ ملکی سیریز کیلئے سلیکشن کمیٹی نے ابتدائی مشاورت ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران ہی مکمل کرلی تھی تاہم چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی حتمی منظوری کے بعد سکواڈ کا اعلان آج متوقع ہے۔
8 فروری سے شروع ہونے والی سہ ملکی ون ڈے سیریز کے لیے نامزد ہونے والا سکواڈ ہی میگا ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کرے گا۔ مزید پڑھیں:آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری،پاکستان کے نعمان علی ٹاپ 5 میں پہنچ گئے
مراد علی شاہ کی کی جگہ فریال تالپورنئی وزیراعلیٰ سندھ ہونگی، منظور وسان کی پیشگوئی
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
17 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان
کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ حکومت نے 17 اپریل کو عمرکوٹ ضلع میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 عمرکوٹ میں ضمنی الیکشن کے باعث عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے،اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ نواب یوسف تالپور 2024ء کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 ضلع عمرکوٹ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے جن کا رواں سال فروری میں انتقال ہوگیا تھا۔
بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات کیلئے راضی کر لیا، اعظم سواتی