چیمپئینز ٹرافی؛ ایونٹ کے دوران جدید اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی استعمال ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیمپئینز ٹرافی کے لاہور اور راولپنڈی میں شیڈول ہائی پروفائل میچز اور ٹیموں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے 12 ہزار 564 اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔
لاہور میں 7 ہزار 618 اہلکار جبکہ راولپنڈی میں 4 ہزار 535 اہلکار سیکیورٹی کے انتظامات کریں گے، اسی طرح اسپیشل برانچ کے 411 اعلیٰ افسران بھی دیکھ بھال کریں گے۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ فہیم کی سلیکشن نے طوفان برپا کردیا، فینز بھرک اُٹھے
تاہم قذافی اسٹیڈیم کی سیکیورٹی کیلئے پہلی بار اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔
لاہور پولیس کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کرنے کیلئے مراسلہ لکھا تھا، بارڈر ایریا میں استعمال ہونے والی ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال ایونٹ کے دوران قذافی اسٹیڈیم پر کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ کتنے ہزار اہلکار سیکیورٹی کیلئے تعینات ہونگے؟
اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی سے کسی قسم کا ڈراون بھی قذافی اسٹیڈیم کی حدود میں پرواز نہیں کر پائے گا جبکہ پرواز کیلئے ملنے والے سگنلز کو بریک کیا جا سکے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیمپئینز ٹرافی
پڑھیں:
ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس چوری روکنے کیلئے ریگولیٹری اتھارٹی قائم ہوگی
ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس چوری روکنے کیلئے ریگولیٹری اتھارٹی قائم ہوگی، جو پراپرٹی کی غلط مالیت ظاہر کرنے پر سزائیں، جرمانے کر سکے گی۔
دستاویز کے مطابق اتھارٹی میں رجسٹریشن نہ کرنے پر 50 ہزار سے 5 لاکھ روپے تک جرمانہ اور ریگولیشن کی خلاف ورزری پر 3 سال تک قید کی سزا ہوسکے گی۔
ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی غلط معلومات پر ایجنٹ کا لائسنس منسوخ کر سکے گی، اتھارٹی غلط پراپرٹی ٹرانسفر کرنے پر 5 سے 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرسکتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس وصولی اور چوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے، ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس چوری روکی جائے گی۔