نیشنل سٹیڈیم کراچی بھی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کیلئےتیار،افتتاح کل ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
قذافی کے بعد نیشنل سٹیڈیم کراچی بھی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے پوری طرح تیار ہے ۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی ذاتی مانیٹرنگ،ورکرز کی دن رات محنت،120روز میں منصوبہ مکمل کر لیا گیا، نیشنل سٹیڈیم کراچی کا افتتاح کل شام ہوگا، رنگارنگ افتتاحی تقریب ہوگی معروف گلوکار علی ظفر، شفقت امانت علی اور ساحر علی بگا اپنی آواز کا جادو جگائیں گے ،آتش بازی اور لائٹس شو کا شاندار مظاہرہ ہو گا۔عوام کا داخلہ مفت ہو گا ،28 ستمبر کو نیشنل سٹیڈیم کے تعمیراتی کاموں کا آغازکیا گیا تھا،محسن نقوی کا کہنا تھا کہ31جنوری کو تعمیراتی کام مکمل کر لئے، پویلین عمارت کو مکمل گرا گرا کر تعمیر کیا گیا، ہر انکلوژ ر ز میں نئی کرسیاں لگائی گئی ہیں،نئی ایل ای ڈی لائٹس،جدید سکور سکرینز اور گرل نصب، شائقین کرکٹ کے بہتر ویو کے لئے جنگلے ختم کر دیئے گئے ہیں۔چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ تمام ہاسپٹلٹی باکسز کی تزئین و آرائش، نئی رنگ روڈ اور پیڈسٹرین برج کی تعمیر نیشنل سٹیڈیم کراچی کی تعمیر میں حصہ لینے والے مزدوروں کی محنت کو سراہتا ہوں، ایف ڈبلیو او، نیسپاک، کنٹریکٹر اور پی سی بی کی پوری ٹیم نے انتھک محنت سے کام کیا،شائقین کرکٹ اور کھلاڑیوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتوں کا اضافہ کیا گیا ہے، چیمپئنز ٹرافی کی ٹیمز کے کھلاڑیوں کو بہترین سہولتیں فراہم کریں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پی ایس ایل میں جتنی والی ٹیم کو کیا ملے گا؟ پی سی بی نے بڑا اعلان کردیا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آج 11 اپریل سے شروع ہونے والی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے انعامی رقم کا اعلان کردیا۔
34 دلکش میچوں کے اختتام پر، اس تاریخی ایونٹ کا فاتح نہ صرف ’لومینارا ٹرافی‘ اٹھائے گا بلکہ اسے 500,000 امریکی ڈالر کی انعامی رقم بھی ملے گی، جبکہ رنرز اپ کو 200,000 امریکی ڈالر کا چیک ملے گا۔
یہ بھی پڑھیے راولپنڈی میں پہلی بار پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب، کون کون پرفارم کریگا؟
پی ایس ایل کا 10 واں ایڈیشن ایک شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ شروع ہو گا۔ 6 ٹیموں کے اس ٹورنامنٹ میں 11 اپریل سے 18 مئی تک مجموعی طور پر 34 میچ کھیلے جائیں گے۔ لاہور کا قذافی اسٹیڈیم 13 میچز کی میزبانی کرے گا جن میں 2 ایلیمینیٹر اور گرینڈ فائنل شامل ہیں۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 11 میچوں کی میزبانی کرے گا، جس میں 13 مئی کو پہلا کوالیفائر میچ بھی شامل ہے، جبکہ کراچی کا نیشنل بینک اسٹیڈیم اور ملتان کرکٹ اسٹیڈیم 5، 5 میچوں کی میزبانی کرے گا۔
مزید پڑھیں پاکستان سپر لیگ 10: پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے متبادل کھلاڑی چُن لیے
ٹورنامنٹ میں 3 ڈبل ہیڈرز بھی شامل ہوں گے، جن میں سے 2 ہفتہ کو اور ایک لیبر ڈے (1 مئی) کو شیڈول ہے۔
واضح رہے کہ بابر اعظم، شاداب خان، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی بالترتیب پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ، ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی قیادت کریں گے، جب کہ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بالترتیب ڈیوڈ وارنر اور سعود شکیل کی کپتانی میں کھیلیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ایس ایل 10 کرکٹ کھیل