بھارت سے شکست، پاکستان ٹیم کا چیمپئنز ٹرافی میں سفر اگر مگر کا شکار WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز

دبئی (آئی پی ایس )پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راونڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا ہے لیکن یہ اب بھی ناممکن نہیں۔
نیوزی لینڈ اور بھارت کے خلاف دو لگاتار شکستوں کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں اب صرف اگر مگر کے تکنیکی امکان پر ٹکی ہوئی ہیں۔تاہم اس کیلئے باقی میچز کے نتائج پر انحصار کرنا پڑے گا۔
پاکستان کو اب اپنا اگلا میچ 27 فروری کو بنگلا دیش کے خلاف راولپنڈی میں بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ کو اپنے دونوں میچز میں بھاری مارجن سے ہارنا ہوگا، تب ہی پاکستان کی ٹیم ٹورنامنٹ میں آگے بڑھنے کا موقع حاصل کر سکتی ہے۔پیر کو نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کے درمیان راولپنڈی میں ہونے والا مقابلہ پاکستانی فینز کیلئِے اہم ہوگا۔ اگر نیوزی لینڈ یہ میچ جیت جاتا ہے یا میچ بارش کی وجہ سے واش آٹ ہو جاتا ہے تو پاکستان کی ٹیم آفیشلی ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی لیکن اگر بنگلا دیش یہ میچ جیت جاتا ہے تو پاکستان کی امیدیں برقرار رہیں گی۔
پاکستان اور بنگلا دیش کا میچ 27فروری کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ 2 مارچ کو شیڈول ہے۔ پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کے امیدیں بظاہر کم ہیں لیکن کرکٹ کے کھیل میں کچھ بھی اس وقت ناممکن نہیں جب تک اس کے ہونے کا امکان مکمل طور پر رد نہیں ہوجاتا اور پاکستانی ٹیم کیلئے امکان اب بھی موجود ہے۔
پاکستان کرکٹ کے فینز کی نظریں اب کل کے نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کے میچ پر ہوں گی جو پاکستان کی قسمت کا فیصلہ کر سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی

راولپنڈی (نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 220 رنز کا ہدف دیا ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیدیم میں ہونے والے میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز بیٹنگ
اس سے قبل، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے فخرزمان کے ساتھ اننگز کا آغاز کرنے والے محمد نعیم صرف 10 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، تاہم عبداللہ شفیق نے 37 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

فخر زمان نے اپنی نصف سینچری مکمل کی، وہ 39 گیندوں پر 67 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جس میں 3 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے، ڈیرل مچل 37، سکندر رضا 6 اور کپتان شاہین آفریدی 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

لاہور قلندرز کے وکٹ کیپر بلے باز سیم بلنگز نے آخری لمحات میں جارحانہ کھیل پیش کرکے ٹیم کا ٹوٹل مستحکم کیا، وہ 19 گیندوں پر 50 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عقیل حسین اور ابرار احمد نے 2،2 جب کہ فہیم اشرف اور عثمان طارق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے پہلے میچ میں پشاور زلمی کو 80 رنز سے شکست دی تھی جب کہ لاہور قلندرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی
  • سنکگران فیسٹیول؛ تھائی لینڈ قونصلیٹ کراچی کل سے دو روز کیلئے بند رہے گا
  • واٹس ایپ سروس میں تعطل، صارفین دنیا بھر میں مشکلات کا شکار
  • امریکہ میں رجسٹریشن کے بغیر مقیم غیر ملکیوں پر نیا عتاب،11 اپریل کی ڈیڈ لائن دیدی
  • پی ایس ایل میں سب سے زیادہ ٹرافی کس ٹیم نے اپنے نام کیں؟جانئے
  • پی ایس ایل 10کی افتتاحی تقریب کا راولپنڈی میں آغاز
  • پی ایس ایل جیتنے کیلئے پہلا قدم کل کا میچ ہے، ڈیوڈ وارنر
  • بنگلا دیشی پرواز کی کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ
  • تہور رانا کی بھارت حوالگی، پاکستان کیلئے نیا چیلنج؟
  • وقف املاک بل منظور؛ مکیش امبانی کا اربوں ڈالر مالیت کا بنگلا بھی خالی کرایا جائے گا؟