آئی سی سی چمپئینز ٹرافی 2025 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کیلئے تیاریاں شروع ہوگئیں۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کیلئے افتتاحی تقریب کا انعقاد طے ہے، جس کیلئے پاک فضائیہ کے طیاروں کی فضائی مشقیں جاری ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 19 فروری کو ہونے والی افتتاحی تقریب میں پاک فضائیہ کے طیارے شو کا حصہ بنیں گے، جس میں جے ایف 17 تھنڈر، ایف 16 جہاز  فضائی کرتب کا مظاہرہ کریں گے۔

مزید پڑھیں: افتتاحی تقریب؛ چیئرمین پی سی بی کا سرپرائز سامنے اگیا

اسٹیڈیم کی فضا میں طیاروں نے بھرپور ریہرسل جاری ہے جبکہ فضا میں غیر متوقع طیاروں کی گھن گرج سُن کے پریشان ہوگئے۔

طیاروں کی ریہرسل کے باعث سڑک پر کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام رہا جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد کرتب سے لطف اندوز ہوتی رہی، پُرجوش فینز نے تالیاں بجائیں اور نعرے بھی لگائے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی کی انعامی رقم کا اعلان ہوگیا، کتنی ملے گی؟

واضح رہے کہ چیمپئینز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہوگا اور گرین شرٹس کو اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کا چیلنج درپیش ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: افتتاحی تقریب طیاروں کی

پڑھیں:

کراچی: گھر سے 21 سالہ شادی شدہ خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد

سائٹ ایریا میٹروول مالا کنڈ خیبر محلہ میں نوبیاہتا دلہن کی پراسرار طور پر گھر سے گلے میں پھندا لگی لاش ملی جس کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔

ایس ایچ و سائٹ اے چوہدری جاوید نے بتایا کہ متوفیہ کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفیہ کی شناخت 21 سالہ عائشہ زوجہ خبیب کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تفتیش میں واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا معلوم ہوتا ہے۔

تاہم، اس حوالے سے اہلخانہ سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے پوسٹ مارٹم بھی کرایا جائیگا جس رپورٹ کے بعد ہی وجہ موت کا تعین ہو سکے گا۔

انہوں نے بتایا کہ متوفیہ عائشہ کی 3 ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔تاہم، فوری طور پر خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • چیمپنئز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی کل لاہور میں ہوگی
  • چولستان : "گرین پاکستان" منصوبے شروع، آرمی چیف اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی افتتاحی تقریب میں شرکت
  • جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی ایک بار پھر دنیا بھر میں دھوم
  • پاک فضائیہ کا دستہ ایکسرسائز اسپیئرز آف وکٹری 2025 میں شرکت کے بعد وطن پہنچ گیا
  • افتتاحی تقریب؛ چیئرمین پی سی بی کا سرپرائز سامنے اگیا
  • چیمپئینز ٹرافی کی انعامی رقم کا اعلان ہوگیا، کتنی ملے گی؟
  • کراچی: گھر سے 21 سالہ شادی شدہ خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد
  • چیمپئینز ٹرافی؛ کیون پیٹرسن نے ٹاپ 4 سے دو بڑی ٹیموں کو نکال دیا
  • دی سمپسن کارٹون نے پاکستان کے چیمپئینز ٹرافی جیتنے کی پیشگوئی کردی