چیمپئنز ٹرافی کیلئے آسٹریلوی ٹیم میں شامل اہم کھلاڑی کا ون ڈے سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
آسٹریلیا(نیوز ڈیسک)آسٹریلوی کرکٹر مارکوس اسٹوئنس نے ون ڈے کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔مارکوس اسٹوئنس نے 74 ون ڈے انٹرنیشنلز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق مارکوس اسٹوئنس ٹی ٹونٹی کی سلیکشن کے لیے دستیاب رہیں گے۔
مارکوس اسٹوئنس ٹی ٹونٹی کرکٹ پر فوکس کے لیے ون ڈے سے ریٹائر ہوئے، اسٹوئنس چیمپئنز ٹرافی کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ کا حصہ تھے تاہم اب ان کی جگہ کسی متبادل کھلاڑی کو شامل کیا جائے گا۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ نیشنل سلیکشن پینل سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ کو حتمی شکل دے گا۔
ستاروں کی روشنی میں آج بروزجمعرات ،6فروری 2025 آپ کا کیرئر،صحت، دن کیسا رہے گا ؟
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: مارکوس اسٹوئنس ا سٹریلیا
پڑھیں:
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو جھٹکا، کپتان پیٹ کمنز ٹخنے کی تکلیف کا شکار، چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا امکان
سڈنی (نیوزڈیسک)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز ٹخنے کی تکلیف کا شکار ہوگئے چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا امکان ،پیٹ کمنزٹخنے کی تکلیف کا شکار ہیں جس کی وجہ سے وہ باؤلنگ بھی شروع نہیں کر سکے،ان کی جگہ سری لنکا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں اسٹیو اسمتھ کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
آسٹریلیا ٹیم کے ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے ٹیم کی کپتانی کیلئے ٹریوس ہیڈ اور اسٹیو اسمتھ سے بات چیت کی تصدیق کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پیٹ کمنز نے ابھی باؤلنگ کا آغاز نہیں کیا، انجری کی وجہ سے ان کے چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا قوی امکان ہے۔
ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ان کی غیرموجودگی میں ہمیں نئے کپتان کی ضرورت ہو گی، انہوں نے کہا کہ آئندہ چند روز میں میڈیکل رپورٹس آنے کے بعد صورت حال واضح ہو گی۔
ستاروں کی روشنی میں آج بروزبدھ ،5فروری 2025 آپ کا کیرئر،صحت، دن کیسا رہے گا ؟