آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں اپنے گروپ اسٹیج کے  باقی میچ کھیلنے کے لیے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کپتان نجم الحسن شانٹو کی قیادت میں دبئی سے پاکستان پہنچ گئی۔

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کو اپنے پہلے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچ میں دبئی میں بھارت سے شکست ہوئی تھی بنگلا دیش اپنا اگلا میچ 24 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔

بنگلا دیش اپنا آخری گروپ میچ 27 فروری کو پاکستان کے خلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

معاہدے کی خلاف ورزی، کوربن بوش پر پی ایس ایل کھیلنے پر پابندی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے معاہدے کی خلاف ورزی پر جنوبی افریقا کے کوربن بوش پر ایک سال کے لیے پابندی عائد کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ کے نوٹس پر کوربن بوش نے کیا جواب دیا؟

پی سی بی کے مطابق کوربن بوش نے پاکستان سپر لیگ کے ساتھ معاہدہ ہونے کے باوجود پی ایس ایل کھیلنے سے انکار کیا ہے اور انہوں نے آئی پی ایل میں کھلنے ترجیح دی۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ کوربن بوش پاکستان سپر لیگ کا اگلا ایڈیشن کھیلنےکے اہل نہیں ہوں گے۔ ان پر مالی جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

آل راؤنڈر کوربن بوش نے پی سی بی کی عائد کردہ سزا اور جرمانہ قبول کرلیا ہے۔

کوربن بوش نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے اپنا نام واپس لینے پر نادم ہوں اور پاکستانی عوام، پشاور زلمی کے مداح اور کرکٹ برادری سے معذرت کا طلب گار ہوں۔

مزید پڑھیے: پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوربن بوش کو لیگل نوٹس کیوں بھیجا؟

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ایک پر وقار ٹورنامنٹ ہے اور میرے عمل کے سبب ہونے والی مایوسی کو میں مکمل طور پر سمجھتا ہوں۔

کوربن بوش کا کہنا تھا کہ وہ اپنے عمل کی مکمل ذمہ داری لیتے ہیں اور جرمانہ اور ایک سال کی پابندی قبول کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ 13 جنوری کو لاہور میں ہونے والے ایچ بی ایل پی ایس ایل ڈرافٹ میں 30 سالہ کوربن بوش کا انتخاب پشاور زلمی نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی پی ایل پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل کوربن بوش

متعلقہ مضامین

  • اسٹیڈیم جا کر پی ایس ایل کے میچز دیکھیں اور پائیں قیمتی انعامات، پی سی بی کا بڑا اعلان
  • پی ایس ایل 10کی افتتاحی تقریب کا راولپنڈی میں آغاز
  • پی ایس ایل جیتنے کیلئے پہلا قدم کل کا میچ ہے، ڈیوڈ وارنر
  • کر کٹ بخار عروج پر،پی ایس ایل سیزن 10کا میلہ سجنے میں چند گھنٹے باقی
  • پی ایس ایل 10 کا رنگا رنگ آغاز آج سے: راولپنڈی میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان جوڑ پڑے گا
  • پی ایس ایل 10 ویں ایڈیشن، آغاز آج راولپنڈی میں رنگا رنگ تقریب سے ہوگا
  • پی ایس ایل سیزن 10 کا آج سے آغاز، افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہوگی
  • پی ایس ایل میں جتنی والی ٹیم کو کیا ملے گا؟ پی سی بی نے بڑا اعلان کردیا
  • پی ایس ایل کا میلا سجنے کو تیار، سیزن 10 کی افتتاحی تقریب آج راولپنڈی میں ہوگی
  • معاہدے کی خلاف ورزی، کوربن بوش پر پی ایس ایل کھیلنے پر پابندی