محسن نقوی دبئی میں شیڈول میچز عام انکلوژر میں بیٹھ کر دیکھیں گے
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا بڑا فیصلہ، دبئی میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی کے میچز عام انکلوژر میں بیٹھ کر دیکھیں گے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو دبئی میں چیمپئنز ٹرافی میچز دیکھنے کیلئے خصوصی باکس ملا تاہم انہوں نے لینے سے انکار کردیا۔
محسن نقوی نے اسے فروخت کرکے ریونیو پی سی بی کو دینے کا کہہ دیا، وی آئی پی باکس میں 30 نشستیں تھیں جس کی مالیت 4 لاکھ امریکی ڈالرز ہے۔
صائم ایوب کیساتھ خوبرو اداکارہ کے لندن میں سیرسپاٹے،ویڈیوز وائرل
چیئرمین کرکٹ بورڈ محسن نقوی پی سی بی کو فائدہ پہنچانے کیلئے متحرک ہیں جو فری پاسز دینے سے بھی انکار کرچکے ہیں۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ایسا لگ رہا ہے دبئی سے میچ دیکھ رہا ہوں، عدنان صدیقی نے طنزیہ ویڈیو جاری کردی
کراچی:پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اور سینئر اداکار عدنان صدیقی پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ دیکھنے گئے اور انتظامات پر ناراض ہوگئے۔
کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ کھیلا گیا، جس ے دیکھنے کیلیے اداکار اسٹیڈیم پہنچے۔
عدنان صدیقی نے اپنے انسٹاگرام پر وی آئی پی انکلوژر کی ویڈیو شیئر کی اور طنز کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ دبئی سے میچ دیکھ رہا ہوں، یہاں اُن کا اشارہ اسٹیڈیم اور انکلوژر کے فاصلے پر تھا۔
عدنان صدیقی نے ویڈیو میں یہ بھی کہا کہ سامنے جنگلا اور پھر چھجا بنادیا گیا تو میچ کیا خاک نظر آئے گا۔